صرف دانتوں کی نہیں زبان کی صفائی بھی ضروری ہے

1,635

ہر صفائی پسند شخص اپنے دانتوں پر روزانہ برش کرتا ہے، لیکن گر آپ 1 منٹ کے لیے اپنی زبان پر برش نہیں کرتے تو اس عادت کو فوری طور پر اپنالیں۔طبی ماہرین کے مطابق منہ میں 600ے زائد مختلف اقسام کی بیکٹریا کی اقسام پائی جاتی ہیں، جن میں سے بیشتر نقصان دہ تو نہیں مگر جو ہیں وہ اپنی تعداد بہت تیزی سے بڑھاتی ہیں اور یہ عام طور پر زبان کی سطح پربھی موجود ہوتے ہیں جن کے باعث آپ کو پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

زبان کو صاف رکھنا منہ کی اچھی صفائی کا لازمی حصہ ہے، زبان پر ٹوتھ برش کے پچھلے حصے کو رگڑنا بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے جو کہ منہ کو منفی زرات سے نجات دلاتا ہے جو کہ بیکٹریا کی افزائش نسل کا باعث بنتے ہیں۔زبان ویسے تو بظاہر بولنے میں مدد دیتی ہے مگر اس کے چند اہم افعال بھی ہیں۔جیسے کہ یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں سہولت فراہم کرتی ہے کیونکہ ہاضمے کا عمل زبان سے ہی شروع ہوتا ہے جبکہ ذائقے کی حس کے لیے بھی اس کا کردار بہت اہم ہے۔


اس بارے میں پڑھئے :پر سکون نیند اور انرجی سے بھرپور دن گزارنے کے لئے تھری ڈے پلان

 

زبان کی صفائی کے یہ چند فوائد جان لیں۔

 

سانس کی ناگوار بو سے نجات

کھانے کے ذرات، بیکٹریا اور مردہ خلیات وقت کے ساتھ زبان پر جمع ہونے لگتے ہیں جس کے نتیجے میں سانس بدبو دار ہوجاتی ہے۔ زبان کی صفائی اس سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے کیونکہ سانس میں بو کا مسئلہ انتہائی عام ہے اور شخصیت کو بھی بدنما بناتا ہے، تاہم زبان کی صفائی کے باوجود سانس میں بو کا مسئلہ برقرار رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے کیونکہ یہ کسی اور مرض کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔


مزید جانئے :25 منٹ کا ورک آؤٹ بنادےگا آپ کو فٹ

منہ کے انفیکشن سے بچائے

مختلف طبی تحقیق کے مطابق زبان کی صفائی ایک خطرناک بیکٹریا کی تعداد کو بڑھنے سے روکتا ہے جو کہ دانتوں کی فرسودگی اور ان کے گرنے کا باعث بنتا ہے۔ زبان کی ساخت ایسی ہوتی ہے جو پلاک جمع ہونے میں معاونت فراہم کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی صفائی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ زبان پر جمع ہونے والے بیکٹریا دانتوں تک پھیل سکتے ہیں، جس سے مسوڑوں کا ورم، ان میں سرخی یا سوزش کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے، اگر فوری علاج نہ کرایا جائے تو یہ ورم دانتوں کی جھلی کے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے، جس کے نتیجے میں دانت ٹوٹ سکتے ہیں اور جھلی کے یہ امراض ہارٹ اٹیک، فالج وغیرہ کا خطرہ بھی پیدا کرتے ہیں۔

حس ذائقہ بہتر بنائے

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زبان کی صفائی سے کھانے کے ذائقے کا احساس بھی بہتر ہوتا ہے، دوسری جانب جب زبان پر برش نہ کیا جائے تو بیکٹریا کی تہہ، خوراک کے اجزاء اور جلد کے مردہ خلیات کا اجتماع ذائقے کی حس کے لیے ضروری حصوں میں اکھٹا ہونے لگتا ہے، جس سے ذائقے کی حس ماند پڑنے لگتی ہے تو اگر آپ چاہتے ہیں کہ کھانے کا ذائقہ پوری طرح محسوس کرنا تو پھر زبان پر بھی برش کرنا نہ بھولئے۔


اس بارے میں جانئے :10عادتیں جوکامیاب لوگ کبھی نہیں اپناتے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...