بالوں کو خوبصورت اورگھنا بنانے کے لئےاس ٹپ پر عمل کریں

112,659

میں نے خوبصورتی بڑھانے کے لئے کیسٹر آئل پر کئی تجربے کئے ہیں۔م یں نے اسے کلینزر کے طور پر بھی استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں جلد پر اس کے بہت اچھے اثرات رونما ہوئے ہیں ۔
کئی سال پہلے میری ایک دوست نے مجھے بتایا تھا کہ وہ بالوں اور پلکوں کو گھنا کرنے کے لئے کیسٹر آئل کا استعمال کرنا پسند کرتی ہے۔ اس وقت تو مجھے اس کی بات پر یقین نہ آیا کیونکہ کیسٹر آئل بہت زیادہ گاڑھا اور چپچپا ہونے کی وجہ سے بالوں میں لگانا ناممکن لگتا ہے۔ میں نے اس پر کچھ تحقیق کی تو پتہ چلا کہ میں اتنے عرصے تک بال بڑھانے کے ایک سادہ اور موئثر طریقے  (best hair tip) سے محروم رہی۔

جلد اور بالوں کے لئے کیسٹر آئل کی افادیت:

کیسٹر آئل کو برسوں سے خوبصورتی بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے جووقت گزرنے کے ساتھ دوسری کئی اشیاء کے اضافے کے ساتھ نئی اور مہنگی بیوٹی پروڈکٹس میں تبدیل ہوتا گیا۔
کیسٹر آئل میں قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریئل اور اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہیں ۔ اس میں وٹامن ای ،پروٹین ،منرلزاور اومیگا سکس اور نائن جیسے مفید فیٹی ایسڈ موجود ہیں ۔ رائسنولیک ایسڈ کی وافر مقدار اسے بالوں اور جلد کے لئے مفید بناتی ہے۔

مزید جانیں: بالوں سے متعلق چند عام غلطیاں

کیسٹر آئل کا استعمال جلد کی بیماریوں اور ایکنی کے علاج کے لئے کیا جاتا رہا ہے اس کے علاوہ خارش اور گنج پن کے لئے بھی اس کا علاج کیا جاتا رہا ہے۔

کیسٹر آئل بالوں کے لئے کس طرح مفید ہے؟

بالوں کی حفاظت اور گنج پن سے بچانے کے علاوہ سر پر کیسٹر آئل کا استعمال اور بھی کئی طرح مفید ہے۔اس کی اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریئل خصوصیات سر کی سوزش ،خشکی اور انفیکشن کو دور کرتی ہیں ۔اس میں موجود رائسنو لیک ایسڈ سر کی طرف دوران خون تیز کرکے بالوں کی افزائش میں اضافہ کرتا ہے۔

مزید جانیں: یہ غذائیں کھائیں گنج پن اور کمزور بالوں سے جان چھڑائیں

رائسنولیک ایسڈ سر کے پی ایچ لیول کو بھی متوازن رکھتا ہے جو سر کے قدرتی تیل کی مقدار کو قائم رکھ کر بالوں کو کیمیکلز سے پہنچنے والے نقصانات کو بھی دور کرتا ہے۔کیسٹر آئل میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ بالوں میں کیراٹن کو بڑھا تا ہے جس سے بال مضبوط اورملائم ہوتے ہیں اور ان کی خشکی کم ہوتی ہے۔

تین گنا زیادہ افزائش:

جن لوگوں نے کیسٹر آئل بالوں کوبڑھانے کے لئے استعمال کیا ہے وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کیسٹر آئل سے ان کے بالوں کی تین سے پانچ گنا ذیادہ افزائش ہوئی ہے۔میری ایک دوست نے اسے گنج پن کے لئے استعمال کیا جس سے ناصرف بال جھڑنا بند ہوگئے بلکہ ان کے ساتھ نئے بال بھی نکلنا شروع ہوگئے۔جبکہ بالوں کا نکلنا خاصا مشکل کام تھا ۔
اس نے ایک ماہ بعد اپنے بالوں کو ناپا تو ان میں آدھا انچ کا اضافہ ہوا تھا ۔کیسٹر آئل کا ہفتے میں دو بار استعمال کرنے کے بعد دوسرے مہینے میں بالوں کی پیمائش کی تو بالوں کی لمبائی میں دو انچ کا اضافہ ہوا تھا۔وہ آگے آنے والے مہینوں میں بھی بالوں کی پیمائش کرتی رہی تو اسے محسوس ہوا کہ ناصرف بالوں کی لمبائی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ بال گھنے بھی ہوئے ہیں ۔

بالوں کے لئے موزوں کیسٹر آئل:

بالوں کے لئے کیسٹر آئل کوکئی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔لیکن میں اپنے بنائے ہوئے تیل کو ذیادہ ترجیح دیتی ہوں۔اس کے لئے میں کیسٹر آئل کو کسی صحت بخش تیل یاجڑی بوٹی کے ساتھ ملا کر استعمال کرتی ہوں جو سر کے لئے مفیدثابت ہوتا ہے۔بغیر صاف کیا ہوا ،ہیگزین فری کیسٹر آئل اس کے لئے بہت موزوں رہتاہے۔
کیسٹر آئل بہت گاڑھا ہوتا ہے اس لئے میں اسے جوجوبا یا ارگن کے تیل کے ساتھ ملا کر استعمال کرتی ہوں۔

جمائیکن بلیک کیسٹر آئل:

یہ خاص قسم کا کیسٹر آئل بالوں پر بہتر نتائج رونماء کرتا ہے۔میں نے اس کا بھی استعمال کیا تاکہ پتہ چلے کہ یہ عام کیسٹر آئل کے مقابلے میں کیسا کام کرتا ہے؟میں نے دیکھا کہ بلیک کیسٹر آئل گھنے اور خشک بالوں کے لئے زیادہ مفید ہے۔
بالوں کے لئے کیسٹر آئل کا استعمال کس طرح کریں ؟
کیسٹر آئل کو اگر صحیح طرح استعمال کیا جائے تویہ بالوں کی افزائش کے لئے بہت مفید ثابت ہوگا۔تھوڑی مقدار میں یہ تیل بالوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جس طرح زندگی میں ہمیشہ ذیادہ ہی اچھا نہیں ہوتااسی طرح کیسٹر آئل کے چند قطرے بالوں کے لئے کافی ہیں ۔اس میں کوئی اور تیل شامل کرنا آپ کی اپنی مرضی پر ہے۔

کتنی مرتبہ استعمال کریں؟

میں خود ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ کیسٹر آئل کا استعمال کرتی ہوں۔اسے اور زیادہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن نتیجہ ایک ہی رہتا ہے۔

کب استعمال کریں؟

میں نے دیکھا ہے کہ یہ تیل سیلے بالوں میں زیادہ کارآمد رہتا ہے۔میں تیل کے ساتھ پانی کی اسپرے بوتل بھی رکھتی ہوں اور تیل لگانے سے پہلے جڑوں میں پانی کا اسپرے کر لیتی ہوں۔
زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لئے بالوں میں چند گھنٹے یا پوری رات کے لئے لگا رہنے دیتی ہوں۔لگانے کے بعد سر پر تولیہ یا شاور کیپ پہن لیتی ہوںتاکہ تیل تکیے یا فرنیچر پر نہ لگے۔

تیل کو کیسے صاف کریں:

شیمپو سے کیسٹر آئل کو صاف کرنا مشکل ہوتا ہے۔میں نے یہ دیکھا ہے کہ کم مقدار میں اوررات بھرکے لئے لگانے سے زیادہ تیل بالوں اور سر کی جلد میں جزب ہوجاتا ہے اسطرح آسانی سے صاف بھی ہوجاتا ہے۔شیمپو کرنے کے لئے قدرتی مٹی والا شیمپو استعمال کرتی ہوں ۔
اس کے علاوہ ایک انڈا توڑ کر اچھی طرح پھینٹ کر سر میں ملیں ۔یہ تیل کو صاف کرنے کے ساتھ بالوں کو اضافی توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔
ایک اور طریقہ یہ ہے کہ بالوں کو دھونے سے پہلے کنڈیشنر سے مساج کرلیںاور پھر عام شیمپو سے سر دھولیں۔

اہم بات:

 

کوئی بھی نئی چیز، تیل یا جڑی بوٹی استعمال کرنے سے پہلے تھوری مقدار میں لے کر ہاتھ کے اندرونی حصے پر لگا کر دیکھیں تاکہ اگر اس کا ری ایکشن ہو تو پتہ چل جائے ۔کیسٹر آئل کا ری ایکشن بہت کم ہوتا ہے لیکن پھر بھی کچھ لوگ اس سے سوزش محسوس کرتے ہیں ۔
بہتر نتائج کے لئے میں اسے بالوں کے سیرم کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کرتی ہوں۔پہلے میں ہلکے گیلے بالوں میں سیرم لگاتی ہوں اور پھر کیسٹر آئل لگاتی ہوں ۔
گنج پن کے علاج کے لئے جسم اکو اندرونی طور پر بھی غذا ئیت پہنچانا ضروری ہے کیونکہ یہ مسئلہ جسم میںکسی طرح کی اندرونی کمی کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔
بونس ٹپ:
میں رات کو سوتے وقت پلکوں کو لمبا کرنے کے لئے بھی آنکھوں پر کیسٹر آئل لگاتی ہوں ۔

کیسٹر آئل ہیئرسیرم:

آپ کیسٹر آئل کو سادہ یا اپنی پسند کے کسی تیل میں ملا کر لگا سکتے ہیں ۔اس طرح آپ کو پتہ چلے گا کہ آپ کے لئے کون سا مکسچر اچھا ہے۔میری نظر میں اچھا مکسچر یہ ہے:
۔کیسٹر آئل ۳ کھانے کے چمچ
۔جوجوبا آئل ایک کھانے کا چمچ
کیسٹر آئل کے لئے ہدایات:
۔گہرے رنگ کی ڈراپر والی بوتل میں تیل ملائیں۔
۔اچھی طرح ہلا کر مکس کریں۔
۔بالون کو ہٹا ہٹا کر ایک ایک قطرہ کیسٹر آئل ڈالتے جائیں کہ پورے سر پر تیل لگ جائے۔
۔پانچ منٹ کے لئے اچھی طرح مساج کریں تاکہ تیل پورے سر میں پھیل جائے اور دوران خون بھی تیز ہوجائے۔
آپ کے بالوں کی لمبائی کے مطابق یہ تیل پانچ یا اس سے زیادہ مرتبہ استعمال ہوسکتا ہے۔
اگر آپ کو کیسٹر آئل پسند نہیں تو بہت سے لوگ بالوں کی نشونماء کے لئے ناریل کا تیل بھی لگانا پسند کرتے ہیں ۔

کیسٹر آئل کے ساتھ میرا ذاتی تجربہ:

پچھلے سال میں کچھ عرصے کے لئے ذہنی دبائو کا شکار ہو گئی تھی تو مجھے محسوس ہوا کہ میرے بال تیزی سے گرنا شروع ہوگئے ہیں ۔مجھے اس بات کی بھی فکر ہوئی اور میں نے اس سے نمٹنے کے لئے قدرتی کیسٹر آئل لگانے کا تجربہ کرڈالا۔کچھ ہفتے کے استعمال کے بعد میں نے محسوس کیا کہ اب میرے بال کم ٹوٹ رہے ہیں اور گھنے بھی ہوتے جارہے ہیں ۔اس کے علاوہ میں نے اپنی مانگ کے ساتھ چھوٹے چھوٹے نئے بال نکلتے بھی محسوس کئے۔
جب میں چھوٹی تھی میرے سر پر چوٹ لگ گئی تھی اور میرے آٹھ ٹانکے آئے تھے سر کے اس حصے پر میرے بہت گھنگریالے بال ہیں ۔جبکہ باقی بال سیدھے ہیں ۔کیسٹر آئل سے میرے یہ بال بھی نرم ہوگئے اور سر کے دوسرے بالوں کی طرح تیزی سے بڑھنے لگے۔
اب میں نے کیسٹر آئل کا استعمال اپنے ہفتہ وار روٹین میں شامل کر لیا ہے۔اور اکثر رات کو بھی بالوں میں لگالیتی ہوں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...