سردیوں میں خشکی سیکری سے نجات کے آسان گھریلو ٹوٹکے

3,677

سر میں ہونے والی خشکی اور خارش بالوں کی صحت کی بڑی دشمن ہے جو بالوں کو جڑ سے کمزور کر دیتی ہے ۔سیکری (ڈینڈرف )اگر خشک ہو تو اسے ہم خشکی کہتے ہیں جس میں سر پر خارش ہوتی ہے اور کھجانے پر جھڑتی ہے ۔ اگر سر پر خشکی مسلسل رہے تو یہ ایک بیماری بن جاتی ہے جس کے لئے علاج ضروری ہو جاتا ہے ۔

سردیوں میں خشک ہوا اور ٹھنڈ کے باعث ہمارے سر کی جلد تیزی سے متاثر ہوتی ہے ۔ جن علاقوں میں ٹھنڈ اور برف باری زیادہ ہوتی ہے وہاں کے لوگ اس پریشانی کا شکار زیادہ ہوتے ہیں ۔ سردی میں سر کی خشکی سے بچنے کے لئے چند ہدایات پر عمل ضرور کرنا چاہئے ۔
1۔وقفے وقفے سے سر کا ٹوپا یا شال ہٹا کر کنگھا ضرور کریں ۔ تاکہ سر کی جلدپر خون کا بہاﺅ توازن میں رہے اور سر کی جلد تک ہوا پہنچ سکے ۔
2۔ سر کی جلد کو صاف رکھیں ۔تیل لگا کر مسلسل گرم ٹوپے پہننے اور دو دن تک بالوں کو نہ دھونے بھی چکنی سکری پیدا ہوتی ہے ۔
3۔ سردی میں بہت گرم پانی سے سر نہ دھوئیں ۔
4۔ سردی میں بالوں کو خشک کرنے کے لئے دھوپ میں بیٹھیں ،ہئیر ڈرائیر کا استعمال نہ کریں ۔
5۔ سردی کے موسم میں اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل شیمپو کا استعمال کریں ۔


یہ بھی پڑھئے :سردیوں میں رنگ کالا کیوں ہو جاتا ہے؟

گھریلوٹوٹکے

1۔ سیب میں آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو بالوں کی نشوونما میں مدد کرتی ہے ۔آدھے سیب کے رس میں ایک چوتھائی کپ پانی ملا کر سر کی جلد پر اچھی طرح لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد شیمپو سے سر دھو لیں ۔
2۔ سر کی خشکی کے لئے سب سے آسان نسخہ نمک ہے ۔ تین چمچ سمندی نمک یا ایپسم سالٹ کو زرا سے پانی میں ملاکر سر کی جلد پر ہلکے ہاتھ سے ملیں ۔دو سے تین منٹ تک خشک ہونے دیں اور پھر صرف سادے پانی سے سر دھو لیں ۔
3۔ بے بی آئل کا مساج بھی خشکی کو بھگاتا ہے ۔ رات میں بے بی آئل کا مساج کریں اور تولئے سے سر ڈھانپ لیں ۔صبح اینٹی ڈینڈرف شیمپو سے سر دھو لیں ۔
4۔ میتھی دانہ اینٹی فنگل خصوصیات رکھتا ہے جو سر کی خشکی کو بھی کنٹرول کرتا ہے ۔رات میں دو چمچ میتھی دانہ کو آدھا کپ گرم پانی میں بھگو دیں ۔ اور صبح ان دانوں کوپیس کر ایک چمچ دہی میں ملائیں اور سر کی جلدپر لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے مساج کریں ایک گھنٹہ بعد شیمپو سے سر دھو لیں ۔
5۔ ملتانی مٹی بھی سر کی خشکی کو بھگانے میں مفید ہوتی ہے ۔یہ نہ صرف سر کی خارش کو کنٹرول میں رکھتی ہے بلکہ جلد پر ٹھنڈک کا بھی احسا دیتی ہے ۔آدھا کپ ملتانی مٹی کو پانی میں بھگو دیں اور گاڑھا پیسٹ بنا لیں اس میں ایک لیموں کا عرق شامل کر لیں اور پورے سر پرا س پیسٹ کو لگا کر بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں ۔ اور نیم گرم پانی سے سر دھو لیں ۔ہفتہ میں دو بار کے استعمال سےکافی فرق پڑے گا
6۔ ادرک گھر میں آسانی سے دستیاب ہوتی ہے ،سردیوں میں ہونے والی سر کی خشکی کے لئے ادرک کا استعمال کافی مدد کرتا ہے ۔
7۔ ادرک اور چقندر ہم وزن لے لیں اور پیسٹ بنا لیں اس میں دو سے تین قطرے تل کا تیل ڈال دیں اب اس پیسٹ کو سر کی جلد پر اچھی طرح لگائیں اور رات بھر لگا کر صبح سر دھو لیں ۔ ۴ سے ۵ دفعہ کے استعمال سے خشکیکا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا
8۔ ایسپرین کی دو گولیاں باریک کوٹ کر شیمپو میں ملائیں اور گیلے بالوں پر لگا کر مساج کریں اور ۵ منٹ بعد سر پانی سے دھو لیں
9۔ ایک چوتھائی کپ بیکنگ سوڈا گیلے بالوں پر لگائیں اور تھوڑی دیر لگا کر مساج کریں اور نیم گرم پانی سے سر دھو لیں
10۔ بالوں کے ہر طرح کے امراض کے لئے ٹی ٹری آئل بہت مفید ہوتا ہے ۔ ایک چوتھائی کپ سرکہ میں ایک چوتھائی چمچ ٹی ٹری آئل اور تھوڑا سا پانی ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگا کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ یں اور پھر بے بی شیمپو سے سر دھو لیں
11۔سرکہ بالوں کی تہہ میں موجود گندگی کو صاف کرتا ہے جس سے نئے سیلز بننے لگتے ہیں ۔ایک کیلے کو اچھی طرح مسل لیں اب اس میں ایک چوتھائی کپ سرکہ شامل کر دیں اور بالوں کی جڑوں میں تین سے چار گھنٹہ لگا رہنے دیں ۔اور سادے پانی سے سر دھو لیں ۔
12۔ لیموں کو کاٹ کر بالوں کی جڑوں پر رگڑیں ۔ یا دہی میں ملاکر سر پر لگائیں ۔ اس سے بالوں میںزائد تیل نکل جاتا ہے اور سیکری بھی کم ہوتی ہے
13۔ رات کو ایک کپ چھلکے سمیت ارہر کی دال پانی میں بھگو دیں ۔صبح اسے پس کر بالوں میںلگائیں ۔آدھا گھنٹہ بعد سر دھو لیں ۔

اس بارے میں جانئے :دس ترکیبیں سردیوں میں صبح اٹھنا آسان بنانے کی


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...