ساڑھی پہننی بھی ہے اور موٹا پیٹ بھی چھپانا ہے 

1,749

موسم سرماہواورشادی سیزن نہ ہوایسا توہوتا ہی نہیں۔ خاص طورپرگرمی کے موسم کودیکھتے ہوئے کراچی میں تواب شادی کے لئے سردی کے موسم کوہی ترجیح دی جاتی ہے۔ اگرتقریب میں جانا ہوتوسب کی(خصوصاً خواتین کی) خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوبصورت نظرآئیں۔

سچ تو یہ ہے کہ سردی کے موسم میں بھوک تھوڑی زیادہ لگتی ہے اورسردی سے بچاؤ کے لئے جوپکوان اوردیگرغذائیں استعمال کی جاتی ہیں ان سے وزن کا بڑھنا کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔اصل مسئلہ اس وقت درپیش ہوتاہے جب آپ آنے والی شادی میں ساڑھی پہننے کی خواہش رکھتی ہیں لیکن آپ کابڑھاہواپیٹ اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔اکثرخواتین توبڑھے ہوئے پیٹ کی وجہ سے ساڑھی پہننے کاارادہ ترک ہی کردیتی ہیں۔تواب گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔
کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال کی وجہ سے پیٹ پھول جاتاہے اوربڑھاہوانظرآنے لگتاہے۔گیس اوراپھارہ کی شکایت بڑھ جاتی ہے۔اسی لئے بس آپ نے کرناکچھ نہیں ہماری بتائی ہوئی تجاویز پرعمل کرناہے۔ان تجاویز پرعمل کرنے سے عارضی طورپرآپ اپنے پیٹ کواندرمحسوس کریں گی۔تواب آرام سے ساڑھی کاانتخا ب کریں اوربڑھے ہوئے پیٹ کے خوف سے مطمئن ہوجائیں ۔


اس بارے میں جانئے :دانتوں کو چمکانا ہے تو ان آسان طریقوں پر عمل کیجئے

عارضی طورپرپیٹ کواندرکرنے کے لئے آپ مندرجہ ذیل ٹپس اورتجاویزپرعمل کرسکتی ہیں:

 تجاویز یہ ہیں

٭سردیوں میں پانی کااستعمال کم ہوجاتاہے لیکن آپ پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں ۔کیونکہ جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے واٹرریٹینشن کامسئلہ درپیش ہوسکتاہے۔اس وجہ سے اپھارہ کی شکایت ہوجاتی ہے۔کوشش کریں کہ دن بھرمیںکم از کم آٹھ گلاس پانی ضرورپیئیں۔
٭صبح اٹھنے کے بعد سادہ پانی میں لیموں کارس شامل کرکے پی لیں۔آپ خود محسوس کریں گی کے لیموں پانی آپ کوکتنافائدہ پہنچاتاہے۔
٭صبح کاناشتہ اچھاکریں ۔کوشش کریں کے کاربوہائیڈریٹ نہ لیںبلکہ اس کی جگہ دوسری غذائیت سے بھرپورغذاجیسے جو،کاٹیج چیز،انڈے اور اسموک چکن وغیرہ لے لیں۔
٭جس دن آپ کوتقریب میں شرکت کرنی ہے اس سے چند دن پہلے سے تقریب جاری رہنے تک 2-3کپ گرین ٹی ضرورپئیں۔
٭تقریب والے دن گیس پیدا کرنے والی غذاؤں سے پرہیز کریں جیسے دال،گوبھی،بینز،اورجڑوالی سبزیاں وغیرہ
٭جسم کے لئے کاربس اورپروٹین ہضم کرناآسان ہوتاہے۔انھیں اپنی غذامیں شامل کریں۔ان دنوں آپ جتناچکنائی کے استعمال سے پرہیز کرسکتی ہیں کرلیں۔
٭اسپغول کااستعمال کریں۔اسے آپ پانی،جوس یادہی میں اپنی پسندکے مطابق لے لیں۔
٭ورزش کومعمول کاحصہ بنائیں۔خاص طورپردلہن کے لئے اپنی شادی والے دن فٹ رہناانتہائی ضروری ہے۔
٭چیونگم کااستعمال نہ کریں۔اس کی وجہ سے ہواآپ کے اندرجاتی ہے ۔جس کی وجہ سے اپھارہ کی شکایت ہوسکتی ہے۔
٭دوپہرکے کھانے میں گہرے سبزپتوںجیسے پالک اورکیل کے ملاپ سے تیارکردہ سلاد استعمال کریں۔اس میں بندگوبھی اوربروکلی شامل نہ کریں۔
٭جتناممکن ہوسکے اپنی غذا میں نمک کااستعمال کم سے کم کریں۔پیٹ بڑھنے کی ایک بڑی اوراہم وجہ نمک کااضافی استعمال ہوتاہے۔
نوٹ: یہ غذاطرززندگی میں تبدیلی کے لئے نہیں بلکہ صرف تقریب کے دن کے لئے تجویزکی گئی ہے۔
اگرآپ آنے والی تقریبات میں ساڑھی پہننے کی خواہش مند ہیںاورچاہتی ہیں کہ آپ کاپیٹ بڑھاہوانظرنہ آئے تواس گائیڈلائن پرعمل کریں۔یقینا آپ مایوس نہیں ہوں گی۔ برائے مہربانی اس بات کواپنے ذہن میںرکھیں کہ یہ عارضی گائیڈلائن ہے۔اسے مستقل طورپراپنی زندگی کاحصہ نہ بنائیں۔ صحت اورمتناسب جسم کے حصول کے لئے باقاعدگی سے ورزش اورمتوازن غذاکی منصوبہ بندی کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

اس بارے میں جانئے :سردیوں میں چکنی جلد کی حفاظت کے طریقے


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...