سردیوں میں چکنی جلد کی حفاظت کے طریقے

1,811

جلد کی چکنائی چہرے کی حساسیت کو بڑھاتی ہے یہی وجہ ہے کہ چکنی جلد کسی بھی تبدیلی سے فوری طور پر متاثر ہوتی ہے۔عام طور پر گرمیوں میں جلد کی چکنائی واضح طور پر نظر آتی ہے اور لگتا ہے کہ سردی میں خشک ہوائیں جلد کی زائد چکنائی کو ختم کردیتی ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے۔سردی میں بھی چکنی جلد کا بالکل اسی طرح خیال رکھنا ضروری ہے جیسے گرمیوں میںرکھا جاتا ہے۔

سردیوں میں چکنی جلد کی حفاظت کیسے کریں:

نیچے دیئے گئے طریقوں کے ذریعے آپ بھی اپنی جلد کو نمی اور قدرتی چمک دے سکتی ہیں۔

موائسچرائزر کا استعمال :

چکنی جلد والے لوگوں کو سردیوں میں بھی آئل والا موائسچرائزر استعمال نہیں کرنا چاہئے۔چکنی جلد کے لئے بنائے گئے موائسچرائزرز میں آئل کے بجائے پانی اور جیل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جب بھی ہاتھ منہ دھوئیںموائسچرائزر کا استعمال کریں تاکہ جلد کی چکنائی متوازن رہے ۔اس کے علاوہ بیوٹی پروڈکٹس میں وٹامن ای کی موجودگی بھی چکنی جلد کے لئے نہایت مفید ہے۔

ایکس فولیٹ کریں:

پابندی کے ساتھ جلد کی صفائی اورایکس فولیٹ کرنے سے جلد ایک جیسی رہتی ہے۔جلد کو ایکس فولیٹ کرنے کے لئے وٹامن ای والا دانے دار جیل استعمال کریں ۔ہفتے میں دو مرتبہ لگانے سے بہترین نتائج حاصل ہوںگے ۔


مزید جانئے : پانچ ایسی غذائیں جو آپ کو خوبصورت بنائیں


پیٹرولیئم جیلی کا استعمال نہ کریں :

چہرے اور ہونٹوں پر لگانے کے لئے پیٹرولیئم جیلی کے بجائے میڈیکیٹڈ یا ہربل لپ بام استعمال کریں ۔

ٹی ٹری آئل:

سردیوں میں زیادہ تر لوگ تیز گرم پانی سے نہاتے ہیں جس کی وجہ سے جلد کی قدرتی چکنائی ختم ہو جاتی ہے۔جبکہ نیم گرم پانی میں اگر ٹی ٹری آئل کے چند قطرے شامل کرکے نہایا جائے تو جلد کی نمی برقرار رہنے کے ساتھ جلد زیادہ نرم وملائم رہے گی۔


اس بارے میں جانئے : کیا آپ بھی سردیاں شروع ہونے سے پہلے ہی بیمار پڑ جاتے ہیں؟


زیادہ پانی پیئیں:

سردی میں بھی روزانہ ۸ سے ۱۰ گلاس پانی پیئیں تاکہ جلد کی نمی برقرار رہے اور ٹوکسن اور بیکٹیریا بھی مساموں سے باہر نکل جائیں۔

بغیر آئل والی میک اپ پروڈکٹس استعمال کریں:

میک اپ فائونڈیشن خریدتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کا فائونڈیشن آئل فری اور واٹر بیس ہو۔ زیادہ تر میک اپ کے سامان میں آئل ہوتا ہے جس کا استعمال چکنی جلد کے لئے اچھا نہیں ۔لہٰذااس کے بجائے پائوڈر والا میک اپ استعمال کریں۔

winter skin
موائسچرائزر والی اشیاء استعمال کریں :

جسم کو دھونے کے لئے صابن کے بجائے باڈی واش کا استعمال کریں ۔اگر آپ صابن استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ایسے صابن کا انتخاب کریں جس میں موائسچرائزر موجود ہو۔جسم کو دھونے کے لئے گلیسرین اور قدرتی تیل والا صابن استعمال کریں جبکہ چہرے کے لئے آئل فری فیس واش کا استعمال کریں ۔

صاف تولیہ استعمال کریں :

صاف تولئے کا استعمال چکنی جلد کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور چہرہ دانوں سے محفوظ رہتا ہے۔منہ دھونے کے بعد چہرے کو رگڑ کر صاف کرنے کے بجائے ہلکے ہاتھ سے خشک کریں ۔گندے تولئے کا استعمال نہ کریں کیوںکہ اس میں موجود بیکٹیریا آپ کے چہرے پر حملہ آور ہوسکتے ہیں ۔اس لئے ہر ہفتے بعد صاف تولیہ استعمال کریں۔
موسم کوئی بھی ہو جلد کی صفائی اور موائسچرائزنگ ضروری ہوتی ہے۔چکنی جلدکی صفائی کے لئے کلینزنگ ملک کے بجائے واٹر بیس ٹونر اور کلینزر استعمال کریں ۔سردی ہو یا گرمی اپنی جلد کی صحیح طرح حفاظت کریں تاکہ آپ کی جلدکی خوبصورتی ہر موسم میں برقرار رہے۔


اس بارے میں جانئے :سردیوں میں بوریت ہو تو یہ مثبت سرگرمیاں اپنائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...