سردیوں میں خشک جلد کی وجوہات،علامات اورعلاج

2,582

خشک جلد سردی میں ہونے والی ایک بہت ہی عام حالت ہے۔ سردیوں میں جلد خشک ہونے کے باعث پھٹنے لگتی ہے۔ خشک جلد کی سب سے عام علامت خارش کا ہونا ہے۔اس میں سرد موسم اورآب وہوا کا بڑا ہاتھ  ہوتا ہے ۔ خشک جلد (dry skin) سے نوجوان افراد کی بانسبت بزرگ حضرات زیادہ متاثرہوتے ہیں۔ثانوی انفیکشن کے نتیجے میںجلد پرریشز،خارش یاجلد پھٹ سکتی ہے۔

خشک جلد کی وجوہات

خشک جلد کی بڑی وجہ توسرد موسم اورآب وہوا ہوتی ہے لیکن اس کی دیگروجوہات بھی ہوتی ہیں جیسے:
۱۔ایگزیما کے مریضوں میں خشک جلد کی شکایت زیادہ عام ہے۔
۲۔ ادویات کے منفی اثرات کی وجہ سے بھی جلد خشک ہوسکتی ہے۔
۳۔ہائپوتھائی رائڈزم کے مریضوں میں خشک جلد کی شکایت زیادہ پائی جاتی ہے۔
۴۔خشک جلد پرباربارخارش کی وجہ سے جلد موٹی اورگہری رنگت کی ہوسکتی ہے۔
۵۔خشک جلد کی وجہ سے بہت سی پیچیدگیاں جیسے ایگزیما،ریش اوربیکٹیریل انفیکشن ہوسکتاہے۔

مزید جانیں: 9طریقوں سے کریں پھٹی ایڑھیوں کا علاج

خشک جلد کی علامات

جلد خشک ہونے کی صورت میں آ پ کوخارش کااحساس ہوتا ہے۔خارش کرنے کی صورت میں اکثرلوگوں کواس سے مزید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خارش کرنے کی صورت میں بعض اوقات یہ پھیل کرجسم کے کچھ مخصوص حصوں یاپھربڑھ کرپورے جسم تک پھیل جاتی ہے۔بعض اوقات بنیادی وجوہات کی وجہ سے یہ خارش رات کو زیادہ بے چین کردیتی ہے۔ طبی اصطلاحات میں یہ خارش پرورائیٹس کے طور پر جانی جاتی ہے۔

مزید جانیں: کیا ڈیوڈرنٹ لگانے سے چھاتی کا کینسر ہوسکتا ہے؟

عام طور پرایک جگہ ہونے والی خارش کے مقابلے میں پورے جسم پرہونے والی خارش کاعلاج مشکل ہوتاہے۔خارش جلد پرظاہری علامات کے بغیربھی ہوسکتی ہے جیسے جلد پرچھالے ،خراش،سوجن ،سرخی یا دیگر غیرمعمولی علامات ظاہر نہ ہوں ۔ ایسی صورت میں خاص طبی علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس صورت میں ڈاکٹریاڈرماٹولوجسٹ سے رابطہ ضروری ہے۔
سردی کے موسم میں اکثرلوگوں کے گال لال ہوجاتے ہیں۔ دراصل یہ چہرے کی جلد کے خشک ہونے کی علامت ہے۔چہرے ،ہاتھ اورپیروںکی جلد کاخشک ہونااوران میں کھنچاؤ پیدا ہونا جلد کی نمی ختم ہونے کی علامت ہے۔اگرجلد زیادہ خشک ہوجائے تونتیجتاً جلد پھٹنے لگتی ہے جس سے ایگزیما کی شکایت ہوسکتی ہے۔
اس موسم سرماجلد کی دیکھ بھال مندرجہ ذیل طریقوں سے کریں تاکہ آپ اورآپ کی جلد سردی کے موسم میں بھی پرنم اورصحت مندرہے۔

1۔ڈاکٹرسے رابطہ کریں

اگرآپ خودسے اپنی جلد کے مطابق موئسچرائزرلینے جاتے ہیں تویقینا آپ کومشکل درپیش آسکتی ہے ۔مارکیٹ میں موجودبہت سی کریمیں اورلوشن آپ کی الجھن میںاضافہ کرسکتے ہیں۔اسی لئے بہترہے کہ اچھے ڈرماٹولوجسٹ سے رابطہ کریں تاکہ وہ آپ کی جلد کی مناسبت سے آپ کے لئے مناسب پروڈکٹ تجویز کرے۔

2۔جلد کوموئسچرائز کریں

ویسے توہرموسم میں ہی جلد کوموئسچرائز کرنا ضروری ہے لیکن سرد موسم میں اس کی ضرورت اوراہمیت میں دوگنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ سرد موسم میں واٹربیس موئسچرائزرکی جگہ آئل بیس موئسچرائزرکا انتخاب کریں۔ اسمیں موجود تیل جلد پرحفاظتی تہہ بنا دیتا ہے۔ جوکریم یالوشن کے مقابلے میں جلد کی نمی برقرار رکھتا ہے۔ کئی گھریلوعلاج جیسے نہانے کے بعد جلد کوموئسچرائز کرنے سے خشک جلد کوکنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

3۔ہاتھوں پربھی توجہ دیں

آپ کے ہاتھوں کی جلد جسم کے دیگرحصوںکی جلد کے مقابلے میںپتلی ہوتی ہے کیونکہ اس میں آئل گلینڈ کم ہوتے ہیں۔ یعنی سرد اورخشک موسم میں ہاتھوںکی حفاظت زیادہ ضروری اورمشکل کام ہے۔ہاتھوںکی جلد خشک ہونے کے باعث خارش اورپھٹنے کاسبب بن سکتی ہے۔جب بھی آپ باہرجائیں توہاتھوںکی حفاظت اورانھیں گرم رکھنے کے لئے کاٹن گلووز کااستعمال ضرورکریں۔

4۔گیلے دستانے اورموزے نہ پہنیں

گیلے موزے اوردستانے پہننے سے آپ کی جلد خراب ہوسکتی ہے ۔جس سے خارش،زخم ،ریشزاوریہاں تک کہ ایگزیماکی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ دستانے اورموزے دھونے کے بعد کوشش کریں کے دھوپ میںسکھائیں تاکہ اس میںموجود جراثیم کاخاتمہ ہوسکے۔ بیرونی استعمال والی ادویات جیسے کارٹیکواسٹیرائڈاورلوشن کریم وغیرہ خارش سے آرام پہنچاسکتے ہیں۔

5۔سردی میں بھی سن سکرین لگائیں

اب آپ حیران ہورہے ہونگے کہ سردی میںسن اسکرین کاکیاکام؟توجناب سن اسکرین صرف گرمی کے موسم کے لئے نہیں ہوتی بلکہ اسے سردی میںبھی استعمال کرناچاہئے۔ سورج کی روشنی سردی کے موسم میں بھی آپ کی جلد کونقصان پہنچاسکتی ہے۔اسی لئے چہرے اورہاتھوںپراس کااستعمال ضرورکریں۔

6۔سینٹرل ہیٹنگ سسٹم

گھروں اوردفتروں میں موجودسینٹرل ہیٹنگ سسٹم (ہیٹر)پورے ماحول کوگرم کردیتے ہیں۔ہوامیں موجودنمی ختم ہونے سے جلد خشک ہونے لگتی ہے۔جبکہ ہیومیڈیفائر ہوامیں نمی کاتناسب برقرار رکھتاہے۔ جس سے جلد خشک ہونے سے بچ جاتی ہے۔

7۔پیروں کونظرانداز نہ کریں

موسم سرمامیں پیروں کی حفاظت اورصفائی کی بے حد ضرورت ہوتی ہے۔پیروں پرپٹرولیم جیلی یاگلیسرین والے لوشن کااستعما ل کریں۔ ڈیڈ اسکن کے خاتمے کے لئے ایکسفولیئنٹس کااستعمال کریں۔پیروں پرایسے موئسچرائزرکااستعمال کریں جوجلد کی گہرائی میںجاکرتیزی سے کام کرے۔

8۔پروڈکٹ کے انتخا ب میں احتیاط کریں

اگرآپ کے چہرے کی جلد غیرمعمولی طورپرخشک ہوتو پیلنگ ماسک،اورالکحل بیس ٹونر اوراسٹرنجنٹس استعمال نہ کریں۔کلینزنگ ملک یامائلڈ فومنگ کلینزرکااستعمال بہترہے۔ایسے ٹونرکاانتخاب کریں جوالکحل فری ہو۔چہرے پرلگانے کے لئے ان ماسک کااستعمال کریں جوجلد کی گہرائی میں جاکرجلد کوہائیڈریٹ کریں۔

9۔بھرپور صحت کے لئے ہائیڈریٹ رہیں

یہ توآپ نے کئی مرتبہ سناہی ہوگاکہ پانی کے مناسب استعمال سے آپ کی جلد جوان ،چمک داراورخوبصورت نظرآتی ہے۔ درحقیقت پانی صرف جلد کے لئے ہی نہیں بلکہ آپ کی مجموعی صحت کے لئے ایک لازمی جز ہے۔ اسی لئے سردی ہویا گرمی پانی ضرورپئیں۔

10۔زیادہ گرم پانی سے غسل نہ کریں

سرد موسم میں گرم پانی سے نہانا یقینا اچھا لگتا ہے لیکن زیادہ گرم پانی کے باعث جلد کونقصان پہنچتا ہے۔ جلد کی نمی ختم ہونے لگتی ہے۔ ہلکے گرم پانی سے نہانابہترہے۔خشک، خارش زدہ یاپھرپھٹی جلد کے لئے ہلکے گرم پانی کے ساتھ بیکنگ سوڈایاجوکے آٹے سے نہانابہترہوتاہے۔ اگریہ ٹکنیک کام نہ آئیں توڈرماٹولوجسٹ سے رابطہ کریں۔ ہوسکتا ہے خشک جلد سے نجات کے لئے وہ آپ کوبہترنسخہ تجویز کریں۔ یہ بھی ہوسکتاہے کہ آپ کی جلد عام خشک حالت میں نہ ہو بلکہ اسے باقاعدہ علاج کی ضرورت ہو۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...