کھجلی اور خارش (اسکیبیز)کی علامات اوروجوہات
خارش(Scabies) مختلف اقسام کی ہوتی ہے لیکن جس طرح کی بھی خارش ہو,ہوتی بہت تکلیف دہ ہے۔اگر اس کاصحیح وقت پرعلاج نہ کیاجائے تویہ پھیل کرجلد کی بیماری کی صورت اختیار کرسکتی ہے۔آج کل ایک خارش بہت عام ہےاور وہ جونماکیڑے کے جلد میں جانے اوراسکے انڈے دینے کے باعث ہوتی ہے۔اوراگر وہ جلد میں جاکرانڈے دے دیتاہے توجلد پردانے نمودارہونے لگتے ہیں ۔جنمیں شدید خارش ہوتی ہے۔یہ خارش اگر گھرمیں کسی بھی فرد کوہوجائے تو اس فرد سے گھرکے باقی افراد تک آسانی سے پھیل جاتی ہے۔اسی لئے احتیاط اوربروقت علاج لازمی ہے۔
علامات
۱۔شدید خارش جورات میں مزید شدت اختیارکرلیتی ہے اوررات کوسونادوبھرہوجاتاہے۔
۲۔جلد پرباریک سفید دانے نمودارہونا جوپورے جسم پرپھیل جاتے ہیں۔
۳۔ہتھیلیوں سے جلد کااترنا۔
۴۔دانوں کاسوکھنا،ان پرکھرنڈ آنااورجسم پرزخم آنا۔
وجوہات
۱۔یہ اسکن انفیکشن ہے اورجونماکیڑے جس کانام اسکیبیز ہے اس کے جلد میں داخل ہوکرانڈے دینے کے باعث ہوتی ہے۔
۲۔متاثرہ شخص سے بھی کسی دوسرے تک آسانی سے منتقل ہوسکتی ہے جیسے ہاتھ یاگلے ملنے کے باعث ہوسکتی ہے۔
۳۔متاثرہ شخص کے کپڑے ،تولیہ اوربستر وغیرہ کے استعمال سے بھی یہ خارش ہوسکتی ہے۔
۴۔صحت وصفائی کاخیال نہ رکھنابھی اسکی بڑی وجہ ہے۔
مزید جانئے :کان میں درد کی وجوہات اور ٹوٹکوں سے علاج
علاج
اس خارش کامیڈیکل ٹریٹمنٹ بہت ضروری ہے باقاعدہ ٹریٹمنٹ کے ذریعے آپ اس سے چھٹکاراپاسکتے ہیں۔اسکے علاج میں اس کیڑے اوراسکے انڈوں کاخاتمہ کیاجاتاہے۔ڈاکٹرآپ کوجودوا اورلوشن یاکریم تجویز کریں اور اسکاباقاعدگی سے استعمال کریں تاکہ اس خارش کامکمل خاتمہ ہوسکے۔کھجانے سے گریز کریں ورنہ زخم ہوسکتے ہیں۔
اپنی اوراپنے اطراف کی صفائی کاخاص خیال رکھیں۔متاثرہ فرد کے ساتھ رہنے والے تمام افراد اس خارش کی زد میں آسکتے ہیں لہٰذا احتیاط ضروری ہے۔اس مرض سے نجا ت کے بعد مریض کے استعمال شدہ کپڑے،تولیہ،بستر اورتکیہ وغیرہ اچھی طرح دھوکردھوپ میں سکھائیں۔