الرجیز

949

مختصرجائزہ

الرجی ایک غیرمعمولی ردعمل ہے جوآپ کے جسم کے مدافعتی نظام کے کمزورہونے اورکچھ مواد جیسے پولن،مکھی کازہر،میوے وغیرہ کی وجہ سے ردعمل کے طورپرظاہرہوتاہے۔یہ عام آبادی میں نہیں ہوتا۔شدید الرجی کی صورت میںزندگی کے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں جواینافلیکسس کہلاتے ہیں۔اس کی علامات میں ریش،چھینکیں اورڈائیریا وغیرہ شامل ہیں۔

وجوہات

اس کی کئی مختلف وجوہا ت ہوتی ہیں حساس افراد میں الرجی ہوسکتی ہے:
٭ہواکے ذریعے ہونے والی الرجی:پولن،ڈانڈر،دھول،تخمک،دھواں
٭غذا:مونگ پھلی،دیگرمیوہ جات،گندم،سویا،انڈے،دودھ ،شیلفش
٭کیڑے کے کاٹنے سے:مکھی،تتیا
٭ادویات:پینسلین اوردیگراینٹی بائیوٹکس
٭لیٹیکس/ ربڑ
اس کے خطرناک عوامل میں خاندان کی مثبت ہسٹری،بچپن اورکوئی بھی پرانی الرجی جیسے دمہ یاایگزیماوغیرہ شامل ہیں۔

علامات

جسم کامدافعتی ردعمل سوزش کی طرف جاتاہے۔یہ خاص طورپرجلد،سائنس،تنفس کے نظام اوراورہضم کے نظام پراثراندازہوتاہے۔مختلف قسم کی الرجی میں مندرجہ ذیل علامات ظاہرہوسکتی ہیں:
٭فوڈ الرجی:منہ کے اطراف جھنجھناہٹ،ہونٹوںکی سوجن،زبان یاحلق،پھنسیاں،خارجی لحمیات
٭کیڑے کے کاٹنے سے الرجی:سوجن،خارش،کھانسی،سینے کی تنگی،سانس لینے میں دشواری،خارجی لحمیات
٭ادویات سے الرجی:پھنسیاں یاچٹے،جلد پرخارش،عمومی یامقامی ریش،خرخراہٹ کے ساتھ سانس لینا،خارجی لحمیات
الرجی کی دوصورتحال میں اضافے کی وجہ مختلف ہوتی ہیں:
٭ایگزیما:خارش،سرخی،تہہ دارجلد
٭موسمی الرجی:چھینکنا،جکڑن،ناک کابہنا،آنکھوں یامنہ میں خارش،آنکھوں سے پانی بہنایاآشوب چشم

تشخیص وعلاج

الرجی کی تشخیص متعلقہ مریض کی ہسٹری،معائنہ اورمخصوص ٹیسٹ جیسے جلد اورخون ٹیسٹ کے ذریعے کی جاتی ہے جس میں جسم کے مدافعتی ردعمل کاتجزیہ کیاجاتاہے۔
اس کے علاج کابہترین طریقہ یہ ہے کہ الرجی کاسبب بننے والے عوامل سے گریز کیاجائے۔اس کاکوئی مکمل علاج نہیں ہے لیکن اس کی علامات کومنظم کیاجاسکتاہے۔
٭ادویات :اینٹی ہسٹامین،ماسٹ سیل اسٹیبیلائزر،کارٹیکواسٹیرائڈز وغیرہ
٭امیونوتھراپی
٭ایپینیفرن انجیکشن(اینافلیکٹک جھٹکے کے لئے)


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...