پری مینسٹروئل سنڈروم

821

 

مختصرجائزہ

حیض سے پہلے کی علامات (پی ایم ایس )ایک جسمانی حالت ہے۔جس میں عورت اگلی ماہواری کے آغاز سے پہلے مختلف علامات کاسامناکرتی ہے۔یہ علامات ماہواری سے چند دن پہلے ظاہرہوناشروع ہوجاتی ہیں اورجب ماہواری شروع ہوتی ہے تو انھیں ان علامات سے نجات مل جاتی ہے۔حیض سے پہلے ڈسمورفک ڈس آرڈر (پی ایم ڈی ڈی) پی ایم ایس سے زیادہ شدید صورتحال ہوتی ہے۔اس میں یہ علامات روزمرہ سرگرمیوں میں اہم رکاوٹ بن سکتی ہیں۔

وجوہات

پی ایم ایس کاصحیح سبب معلوم نہیں ہے۔لیکن مندرجہ ذیل عوامل میں سے کچھ پی ایم ایس اورپی ایم ڈی ڈی کی ترقی میں اہم کرداراداکرتے ہیں:

٭ہارمون کی سائیکلک تبدیلیاں(ایسٹروجن اورپروجیسٹرون)

٭دماغ کی بائیوکیمسٹری میں اتارچڑھاؤ(سیروٹونن کی سطح میں تبدیلی،موڈ کومستحکم رکھنے کے لئے نیوروٹرانسمیٹرذمہ دارہوتاہے)

٭بنیادی ڈپریشن

علامات

اس کی علامات جسمانی اورنفسیاتی مسائل کامجموعہ ہیں۔ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں:

٭موڈ کی تبدیلی یاچڑچڑاپن

٭قبض

٭ڈائیریا

٭اپھارہ

٭جسم میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے وزن میں اضافہ

٭کھانے کی عادت میں تبدیلیاں اورکھانے کی طلب

٭بے چینی

٭ڈپریشن

٭پیٹ کاپھولنا

٭مہاسے

٭توجہ کے مسائل٭بلاوجہ یاچھوٹی چھوٹی باتوں پررونا

پی ایم ڈی ڈی اورپی ایم ایس کی علامات ملتی جلتی ہیں لیکن پی ایم ڈی ڈی کی علامات بہت زیادہ شدید ہوتی ہیں۔اس میںموڈ کی تبدیلی اورجذباتی پریشانی خاص طورپراہم مسئلہ ہوتاہے۔

تشخیص وعلاج

پی ایم ایس اورپی ایم ڈی ڈی کی تشخیص کے لئے کوئی مخصوص ٹیسٹ نہیں ہے۔لہٰذااس کی تشخیص خالصتاًمریض کی ہسٹری کی بنیاد پرکی جاتی ہے۔

علاج کے دومرحلے ہوتے ہیں ابتدائی پی ایم ایس کوطرززندگی میں تبدیلی کے ذریعے منظم کیاجاتاہے لیکن اگراس سے علاج میں کوئی مدد حاصل نہیں ہوتی توعلامات کوبہتربنانے کے لئے کچھ ادویات کااستعمال کیاجاسکتاہے۔

1۔طرززندگی کی تبدیلیوں میں شامل ہیں:

٭صحت بخش ،کم اوروقفے وقفے سے غذا کااستعمال

٭ورزش

٭ڈپریشن میں کمی

2۔ادویات

٭اینٹی ڈپریسنٹ

٭پیشاب آور

٭این ایس اے آئی ڈی ایس

٭ہارمونل کانٹریسیپٹوز(مانع حمل اشیاء)

٭کیلشیم


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...