پیشاب کنٹرول کرنے کی صلاحیت میں کمزوری

14,924

 

مختصرجائزہ

پیشاب کنٹرول کرنے کی صلاحیت میں کمزوری سے مرادایسی بیماری ہے جس میں مریض مثانہ کے پٹھوں پراپنا کنٹرول کھودیتاہے۔ اوراس طرح وہ پیشاب کوکنٹرول کرنے سے قاصرہوجاتاہے۔ اس مرض کی شدت کے نتیجے میں جب مریض کوکھانسی یاچھینک آتی ہے توپیشاب کے قطرے نکل جاتے ہیں۔ اس مرض میں پیشاب کی فوری حاجت محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ سے فوری طورپرباتھ روم جانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ دیر ہونے کی صورت میں بعض اوقات کپڑوں میں ہی پیشاب نکل جاتاہے۔

وجوہات

پیشاب کوکنٹرول کرنے کی صلاحیت میں کمزوری کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:

٭الکحل

٭کیفین

٭کاربونیٹڈمشروبات اورسوڈاواٹر

٭مصنوعی مٹھائیاں

٭چاکلیٹ

٭لال مرچ

٭پیشاب کی نالی کے انفیکشن

٭قبض

٭حمل

٭بچے کی پیدائش

٭بڑھاپا

٭پروسٹیٹ کابڑھ جانا/ پروسٹیٹ کینسر

٭نیورولوجک خرابیاں

علامات

یہ مرض ازخود پیشاب کے نظام کی کچھ بنیادی بیماریوں کی علامت ہے۔ وجوہات کی بنیاد پراسے مندرجہ ذیل اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے:

٭پیشاب کنٹرول کرنے کے نظام میں کشیدگی– کچھ ایسی سرگرمیاں جن سے مثانہ پردباؤ بڑھتاہو جیسے کھانسنے ،چھینکنے اورہنسنے کی وجہ سے

٭پیشاب کی فوری حاجت محسوس ہونا– مثانہ پرکنٹرول مکمل ختم ہونایعنی غیراختیاری طورپرپیشاب آنا

٭پیشا ب کا خودبخود چھلک جانا– قطرہ قطرہ پیشاب ٹپکنا،کیونکہ مثانہ مکمل طورپرخالی نہیں ہوتا

٭فنکشنل کمزوری–جسمانی یاذہنی معذوری،جس کی وجہ سے وقت پرباتھ روم نہیں جایاجاسکتاہے۔

تشخیص وعلاج

میڈیکل ہسٹری اورطبی معائنہ کے بعدمندرجہ ذیل ٹیسٹ کی بنیاد پرتشخیص کی تصدیق کی جاسکتی ہے:

٭پیشاب کاتجزیہ

٭بلیڈرڈائری

٭پوسٹ -وائڈریزیڈوئل میجرمنٹ

٭پلوک الٹراساؤنڈ

اس کے علاج کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کئے جاتے ہیں:

٭بلیڈرٹریننگ

٭شیڈول کے مطابق باتھ روم جانا

٭غذااورپانی کا مناسب استعمال

٭پلوک فلورکے پٹھوں کی مضبوطی کے لئے ورزش

٭ادویات(اینٹی کولینرجکس ،الفابلاکرز،ٹاپیکل اسٹروجن)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...