آنتوں کا انفیکشن

1,861

مختصرجائزہ

آنتوں کے انفیکشن سے مراد چھوٹی آنت میں شدید بیکٹیریل ،وائرل یاطفیلی انفیکشن ہے۔سائنسی اصطلاح میں اس انفیکشن کیلئے “Gastroenteritis” گیسٹرواینٹیرائیٹس کالفظ استعمال کیاجاتاہے۔یہ ایک عام حالت ہے اورکسی بھی عمرکے افرادکومتاثرکرسکتاہے۔

وجوہات

کیونکہ یہ ایک انفیکشن ہوتاہے اسی لئے بیکٹیریا،وائرس اورطفیلیوں کی ایک طویل فہرست موجود ہوتی ہے جواس انفیکشن کاباعث بنتے ہیں۔ ان میں سے کچھ عام درج ذیل ہیں:
٭نورووائرس
٭روٹاوائرس
٭Escherichia کولی
٭شگیلا
٭کمپائیلوبیکٹرججونی
٭یرسینیا
کسی بھی فرد کے اس انفیکشن میں مبتلاہونے کی کئی وجوہات ہیںجیسے:
٭ایسے افراد سے رابطہ جوپہلے سے انفیکشن میں مبتلاہوں
٭ایسی غذایاپانی کااستعمال جس میں انفیکشن موجودہو
٭حفظان صحت کافقدان

علامات

آنتوں کے انفیکشن کی علامات عام طورسے معتدل ہوتی ہیں اورآہستہ آہستہ چند دنوں میں خود ہی ٹھیک ہوجاتی ہیں۔اس کی اہم علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭اچانک پتلے دست
٭بھوک کی کمی
٭ہلکابخار
٭پیٹ درد
٭قے
٭جسم میں درد

تشخیص وعلاج

اس میں ٹیسٹ کرواناضروری نہیں۔طبی معائنہ اورہسٹری جاننے کے بعد اس کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔ضرورت کے مطابق مندرجہ ذیل ٹیسٹ سے تشخیص کویقینی بنانے میں مدد مل سکتی ہے:
٭اسٹول ڈائریکٹ رپورٹ
٭اسٹول میں حیاتیات کی موجودگی کاپتہ لگانے کے لئے اسٹول کلچر
٭خو ن میں حیاتیات کی موجودگی کاپتہ لگانے کیلئے بلڈ کلچر
جب تک مرض شدیدنہ ہو توعلاج کی ضرورت نہیں رہتی۔آنتوں کے انفیکشن کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کافی ہوتے ہیں:
٭پانی کی کمی نہ ہونے دیں
٭بخاراورجسم میں دردکے لئے پیراسٹامول کااستعمال کریں
٭آرام
٭اینٹی ڈائیریل–لوپیرامائڈ
٭متلی یاالٹی روکنے والی دوا –میٹوکلوپیرامائڈ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...