آرتھرائٹس

462

مختصرجائزہ

یہ انسانی جسم میں ایک یاایک سے زیادہ جوڑوں کی سوزش کامرض ہے۔جس سے جوڑوں میںدرد،سختی اوراکڑن ہوتی ہے۔جوڑوں کے درد کی بہت سی اقسام ہیں لیکن سب سے زیادہ عام اقسام اوسٹیوآرتھرائٹس اورریمیٹائڈ آرتھرائٹس ہیں۔

1۔اوسٹیوآرتھرائٹس_وہ ٹشوز جوہڈیوںکے اختتام تک ان کی حفاظت کرتے ہیںیہ انھیں توڑنے کاسبب بنتاہے۔

2۔ریمیٹائڈ آرتھرائٹس _ایک آٹوامیون ڈس آرڈرہے جس کاسب سے پہلاٹارگٹ سائینوویم لائننگ(وہ ٹشوجوجوڑوں کااستر) ہوتا ہے۔

وجوہات

ہرقسم کے جوڑوں کے امراض کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں۔لہٰذاہم ان کوالگ الگ بیان کریں گے:

1۔اوسٹیوآرتھرائٹس

ٹوٹ پھوٹ سے جوڑوں کے کارٹیلج کونقصان پہنچنے کااندیشہ رہتاہے۔مسلسل نقصان سے کارٹیلج آہستہ آہستہ پتلا ہوجاتاہے آخرکارنتیجتاً وہ ہڈی کوگھسناشروع کردیتاہے۔یہ عمل درد اورمحدود تحریک کاسبب بنتاہے۔ا س کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں۔

٭بڑھاپا

٭انفیکشن

٭چوٹ

2۔ریمیٹائڈ آرتھرائٹس

ا سمیں جسم کامدافعتی نظام جوڑوں کے کیپسول کی لائننگ پراٹیک کرتاہے۔یہ استرسائینوویل جھلی کے طورپرجاناجاتاہے۔ اس میں سوزش اورسوجن ہوجاتی ہے۔آخرکاربیماری کایہ عمل کارٹیلج اورہڈی کومتاثرکرسکتاہے۔

علامات

جوڑوں کے درد کی سب سے عام علامات جوڑوں ہی کے ذریعے سے ظاہر ہوتی ہیں۔یہ اس بات پربھی منحصرہے کہ آپ کوکس قسم کاجوڑوں کادردہے۔اس کی علامات مندرجہ ذیل ہوسکتی ہیں:

٭درد

٭سختی

٭سوجن

٭سرخی

٭تحریک کی حد میںکمی

تشخیص وعلاج

اس کی تشخیص کیلئے لیبارٹری ٹیسٹ اورامیجنگ کے طریقہ کارکااستعمال کیاجاتاہے۔جویہ ہیں:

٭خون کاتجزیہ

٭پیشاب کاتجزیہ

٭جوڑوں کی رطوبت کاتجزیہ

٭ایکسرے

٭سی ٹی اسکین

٭ایم آرآئی

٭الٹراساؤنڈ

ا س کاعلاج طبی اورسرجیکل بھی ہوسکتاہے۔

1۔طبی علاج

٭analgesics

٭NSaIDS

٭DMaRDs

٭Corticosteroids

2۔سرجیکل علاج

٭جوائنٹ ریپیئر

٭جوائنٹ فیوژن

٭جوائنٹ ریپلیسمنٹ


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...