مرگی

702

مختصرجائزہ

مرگی ایک مرکزی اعصابی نظام کی خرابی ہے۔جس میں دماغ کی سرگرمی غیرمعمولی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے دورہ پڑنے لگتے ہیں۔دورہ کے وقت غیرمعمولی رویے ،احساسات اورکبھی کبھارشعورکانقصان ہوتاہے۔دوروں کی علامات بڑے پیمانے پرمختلف ہوسکتی ہیں۔مرگی میں مبتلاکچھ لوگ دورہ کے دوران چندسیکنڈ کے لئے بالکل غیرفعال ہوجاتے ہیں اورخالی آنکھوں سے گھورنے لگتے ہیں جبکہ دیگربارباراپنے ہاتھ پیروں کوجھٹکے دیتے ہیں۔ایک دورہ کے بعد مرگی کامرض تصورنہیں کیاجاتا۔مرگی کی تشخیص کیلئے کم از کم بلااشتعال دودورے اہم سمجھے جاتے ہیں۔

وجوہات

زیادہ ترصورتوں میں مرگی کی کوئی شناخت نہیں ہوتی۔مندرجہ ذیل بعض عوامل مرگی میں اضافہ کاسبب تصورکئے جاتے ہیں:
٭جینیاتی اثرات
٭سرکی چوٹ
٭دماغ کی رسولی
٭فالج
٭وبائی امراض
٭پیدائش کے دوران چوٹ
٭نشوونماکی خرابی

علامات

مرگی کے دوروں کی علامات یہ ہیں:
٭عارضی الجھن
٭گھورنا
٭ہاتھوں اورپیروںکی ناقابل کنٹرول موومنٹ (جھٹکے)
٭شعوریااحساس کانہ ہونا
٭نفسیاتی علامات جیسے خوف اوربے چینی

تشخیص وعلاج

مرگی کی تشخیص کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ اورطریقہ کاراستعمال کئے جاسکتے ہیں:
٭خون ٹیسٹ
٭الیکٹروانسیفیلوگرام(ای ای جی)
٭ہائی ڈنسیٹی ای ای جی
٭دماغ کاسی ٹی اسکین
٭دماغ کاایم آرآئی
٭فنکشنل ایم آرآئی
٭پی ای ٹی اسکین
٭ایس پی ای سی ٹی اسکین
اس کے علاج میں لمبے عرصے تک دوروں میں کمی اورروک تھام کے لئے ادویات کااستعمال کیاجاتاہے۔ٹیومرہونے کی صورت میں سرجری کی جاتی ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...