ذیا بیطس یا شوگر

675

مختصرجائزہ

ذیابیطس گلوکوز میٹابولزم کی خرابی کامرض ہے(جس طرح آپ کاجسم اسے استعمال اوراسے اسٹورکرتاہے)۔یہ خون میں گلوکوز کی سطح میںاضافہ کاسبب بنتاہے۔انسولین خلیات میں گلوکوز کی اسٹوریج اورداخلہ میں مددکرتاہے۔انسولین کایہی عمل ذیابیطس کاسبب بنتاہے۔ ذیل میں ذیابیطس کی اقسام درج ہیں:
٭ذیابیطس(شوگر) ٹائپ1
٭ذیابیطس (شوگر)ٹائپ2
٭جیسٹیشنل (دوران حمل) ذیابیطس

وجوہات

ہرقسم کی ذیابیطس کاسبب مختلف ہوتاہے۔اسی لئے انھیں ذیل میں علیحدٰہ علیحدٰہ بیان کیاجارہاہے:

٭ٹائپ 1

ذیابیطس1 بنیادی طورپرلبلبہ کے بیٹاخلیات کی آٹوامیون تباہی کی وجہ سے ہوتی ہے۔جوانسولین کی پیداوارکے ذمہ دارہوتے ہیں۔ان خلیات کی تباہی کے سبب خون میں انسولین کی کمی ہوجاتی ہے۔ انسولین خون میں گلوکوز کی سطح کوکم کرتاہے اسی لئے اسکی پیداوارمیں کمی یااس کے عمل میں رکاوٹ آجائے تو خون میں گلوکوز کی مقدارغیرمعمولی طورپربڑھ جاتی ہے۔

٭ٹائپ2

جب خون میں انسولین کی مقدارکافی بڑھ جاتی ہے لیکن دیگراعضاء کے خلیات تک اس کی رسائی نہیں ہوپاتی اسی وجہ سے ان خلیات تک گلوکوز کی اسٹوریج نہیں ہوتی۔

علامات

خون میں شوگرکی سطح میں اضافہ کے سبب ذیابیطس کی علامات اورپیچیدگیوں میں اضافہ ہوتاہے ان میں سے کچھ علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭بہت زیادہ پیاس لگنا
٭بہت زیادہ پیشاب آنا
٭اضافی بھوک
٭بغیر وجہ کے وزن میں کمی(عام طورپرذیابیطس1 میں)
٭تھکاوٹ
٭نظرمیں دھندلاہٹ
٭زخموں کادیرسے ٹھیک ہونا
٭مسلسل انفیکشن جیسے مسوڑھوں ،جلداوراندام نہانی کے انفیکشن

تشخیص وعلاج

ذیابیطس کی تشخیص کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ معاون ثابت ہوتے ہیں:
٭رینڈم بلڈ شوگر
٭فاسٹنگ بلڈ شوگر
٭اورل گلوکوزٹولرنس ٹیسٹ
٭گلائیکیٹڈ ہیموگلوبین(a1C) ٹیسٹ
ذیابیطس کاعلاج طرززندگی میں تبدیلیوں اورادویات کے ذریعے کیاجاتاہے جیسے:
٭روزانہ تیس منٹ کی ورزش
٭صحت بخش غذا
٭ادویات
٭انسولین انجیکشن


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...