پیدائشی کمزور نومولود

766

مختصرجائزہ

جب بچہ کاوزن پیدائش کے وقت کم یعنی (2.5کلوگرام سے کم )ہوتاہے ۔توایسے بچے کوپیدائشی کمزورکہاجاتاہے۔پیدائش کے وقت بچے کاوزن اگرکم ہواورمناسب دیکھ بھال نہ کی جائے توبچہ میں سنگین پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں۔

وجوہات

پیدائش کے وقت بچے کے کمزورہونے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔جن میں سے چند اہم وجوہات درج ذیل ہیں:
٭قبل از وقت پیدائش (37ہفتوں سے پہلے پیدائش جب بچہ نشوونماکے لحاظ سے مکمل طورپرپیدائش کے قابل ہوتاہے)
٭رحم کے اندرافزائش کے عمل میں رکاوٹ (غیرمعمولی وجہ جیسے یوٹرس کے چھوٹاہونے کی وجہ سے بچہ کی نشوونمامیں رکاوٹ)
٭دوران حمل زچہ کی تمباکونوشی
٭زچہ کی خون کی سطح میںاضافہ
٭دوران حمل زچہ کو periodontitis (مسوڑھوںمیں انفیکشن)

علامات

جوبچے پیدائش کے وقت کمزورہوتے ہیں ان کی سب سے اہم علامات یہ ہے کہ وہ نارمل وزن کے بچوں کے مقابلے میں سائز میں چھوٹے ہوتے ہیں۔ذیل میں پیدائشی کمزوربچوں سے متعلقہ چند علامات درج ہیں :
٭نشوونماکی کمی
٭ذہنی صلاحیتوں کی کمزوری
٭بچے کی موت

تشخیص وعلاج

پیدائش کے وقت بچہ کے وزن کی پیمائش کے ذریعے پیدائشی کمزوربچوں کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔پیدائشی وزن کی درجہ بندی کرنے کے لئے مندرجہ ذیل پیمانے کااستعمال کیاجاتاہے:
٭نارمل پیدائشی وزن 2.5kg – 4kg –
٭کم پیدائشی وزن 1.5kg – 2.5kg –
٭بہت کم پیدائشی وزن 1kg – 1.5kg –
٭انتہائی کم پیدائشی وزن 1kg – سے بھی کم
پیدائشی کمزوربچوں کاواحد علاج ہسپتال میں داخل کرناہے۔جہاں بچے کوانکیوبیٹرمیں رکھاجاتاہے اورمسلسل نگرانی کی جاتی ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...