مینوپاس

915

مختصرجائزہ

مینوپاس Menopause تولیدی مدت کے اختتام کانام ہے۔خواتین میں ماہواری کابند ہوجانامینوپاس کہلاتاہے۔اگرماہواری بارہ ماہ یااس سے زائد عرصے تک نہ ہوتویہ مینوپاس کہلاتاہے۔یہ تمام خواتین میں ہونے والی عام طبعی صورتحال ہے جوعموماً پچاس سال کی عمرمیں ہوتاہے۔موڈ کی تبدیلیاں اورہاٹ فلیش اس کے منفی اثرات میں شامل ہیں۔

وجوہات

خواتین میں مینوپاس (حیض کارک جانا)ایک قدرتی عمل ہے۔بیضہ دانی اسٹروجن اورپروگیسٹیرون نامی ہارمون پیداکرتی ہے۔جوماہواری کوکنٹرول کرتے ہیں اگربیضہ دانی سے ہرماہ انڈے ریلیز نہیں ہوتے توحیض بند ہوجاتاہے۔اس کی بعض دیگروجوہات بھی ہوسکتی ہیں جیسے سرجری سے رحم کوپہنچنے والانقصان،بچہ دانی نکلوانے کاآپریشن، کیموتھراپی اورجینیاتی وغیرہ۔

علامات

مینوپاس کی علامات ہرخاتون میں مختلف ہوسکتی ہیں۔اس کی علامات ہارمونل تبدیلیوں کے سبب ظاہرہوتی ہیں جویہ ہیں:

٭مینوپاس سے پہلے ماہانہ سائیکل میںبے قاعدگی

٭اندام نہانی کاخشک ہونا

٭ٹھنڈ اوررات کوپسینہ آنا

٭ہاٹ فلیشز

٭نیند کی خرابی

٭موڈ کی تبدیلیاں

٭وزن میں اضافہ

٭بالوں کاپتلاہونا

٭خشک جلد

٭چھاتی کے ٹشوز کونقصان پہنچنا

اس مرحلے پرہارمونل عدم توازن کے سبب خواتین کودیگرپیچیدگیوں کاسامنارہتاہے جنمیں دل کے امراض،اوسٹیوپروسس، پیشاب کی زیادتی،جنسی فعالیت کی کمی اوروزن میں اضافہ کی شکایت شامل ہیں۔

تشخیص وعلاج

اگرکسی عورت کوایک سال تک ماہواری نہ ہو،ہارمونل سطح میں تبدیلی واقع ہواوردیگرمینوپاس کی علامات ظاہرہوں توان سب عوامل کے پیش نظرمینوپاس کی تشخیص کی جاتی ہے۔ تھائی رائڈ کی خرابیوں کے امکان کے پیش نظرٹیسٹ کروایاجاسکتاہے۔مینوپاس کاعام طورسے کوئی علاج نہیں ہوتاہے۔منفی علامات سے بچاؤ کے لئے اسٹروجن تھراپی،ویگینل اسٹروجن،اینٹی ڈپریسنٹ اوردیگرادویات اوسٹیوپروسس اوردیگرپیچیدگیوں کومنظم کرنے کے لئے استعمال کی جاسکتی ہیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...