گھٹنے کادرد

495

مختصرجائزہ

گھٹنے کادرد  Knee Pain نسبتاً ایک عام علامت ہے جوکسی بھی عمرمیں کسی بھی فردکو متاثرکرسکتی ہے۔تاہم یہ بزرگوں کوہونے والی عام شکایت ہے۔

وجوہات

گھٹنوں کے درد Knee Pain کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیںان میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں:
٭چوٹ (انٹیریرکروکیٹ لیگامنٹ انجری،فریکچر،ٹورن منسکس،گھٹنے کی سوزش،پٹیلرٹینڈینائیٹس)
٭میکینیکل پرابلم(لوزباڈی،ایلیوٹیبیل بینڈ سنڈروم،ڈسلوکیٹڈ نی کیپ،کولہے یاپاؤں کادرد)
٭جوڑوں کادرد(اوسٹیوآرتھرائٹس،ریمیٹائڈ آرتھرائٹس،گاؤٹ،سیڈوگاؤٹ،سیپٹک آرتھرائٹس)

علامات

گھٹنوں کادرد Knee Pain خود ایک علامت ہے۔مندرجہ ذیل دیگرعلامات میں سے کچھ اس سے منسلک ہوسکتے ہیں:
٭گھٹنے کے جوڑوں میںسوجن اوراکڑن
٭جوڑوں میں گرماہٹ
٭جوڑوں کی کمزوری
٭جوڑوں میں سے آوازآنا
٭گھٹنے کومکمل طورپرسیدھاکرنے میں ناکامی
٭بخار

تشخیص وعلاج

گھٹنے کے درد کی بنیادی وجوہات کی تشخیص مندرجہ ذیل بنیادوں پرکی جاتی ہے:
٭گھٹنے کی فزیکل ایگزامینیشن
٭گھٹنے کاایکسرے
٭گھٹنے کاسی ٹی اسکین
٭گھٹنے کاالٹراساؤنڈ
٭گھٹنے کاایم آرآئی
٭انفیکشن کے لئے بلڈ ٹیسٹ
گھٹنے کے درد کاعلاج اس کی وجوہات کے مطابق مختلف ہوتاہے جیسے:
٭دردکش ادویات
٭فزیوتھراپی
٭میڈیسن انجیکشن (Corticosteroids, Hyaluronic acid, Platelet rich plasma)
٭سرجری (Arthroscopic surgery, Partial knee replacement, Total knee replacement)


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...