مباشرت سے متعلق وہ سوالات جو خواتین پوچھنے سے کتراتی ہیں

163,424
مباشرت (sexual health)کے دوران زیادہ درد ہونے کی کیا وجوہات ہیں؟

چند امراض (جیسے تھائی رائیڈ کے مسائل، ذیابیطس یا ہارمونل ایشوز)کے سبب چکناہٹ کم ہونے لگتی ہے جس کی وجہ سے جماع (intercourse)میں تکلیف ہوسکتی ہے۔
بیرونی طور پر کسی چکنی چیز کا استعمال یا ہارمونل تھیراپی خشکی کو ختم کرنے میں مدد کر سکتی ہے ۔اگر مسئلہ بر قرار رہے تو کسی اچھے گائنی کولوجِسٹ سے مشورہ کریں

ویجائنہ سے خارج ہونے والے سیال میں بدبوآنا خطرے کی بات تو نہیں؟

مباشرت (sexual health) کے بعد ویجائنہ سے سیال کا اخراج تو ایک قدرتی عمل ہے البتہ اگر اس میں سے بدبو آنے لگے یا اس جگہ پر خارش یا جلن ہونے لگے تو اسکی وجہ ویجائنل انفیکشن ہو سکتی ہے ۔

انفیکشن کا سبب بیکٹیریا بھی ہو سکتا ہے اور فنگس بھی ۔ اگر بروقت علاج کرایا جائے تو اس مسئلے سے بآسانی چھٹکارا حاسل کیا جا سکتا ہے ۔

مباشرت میں دلچسپی ختم ہو جانے کی کیا وجہ ہے؟

اس عمل میں دلچسپی ختم ہونے کا باعث کوئی طبی مسئلہ بھی ہو سکتا ہے ۔ بعض اوقات ذہنی تناؤ یا معاشرتی مسائل کے باعث یہ صورتحال پیش آجاہے ۔اینٹی ڈپریسنٹ یعنی ذہنی دباؤ کم کرنے والی ادویات سے جنس میں دلچسپی کم ہو سکتی ہے ۔ اپنے شریک ِ حیات اور ڈاکٹر سے اس بارے میں کھل کر بات چیت کرنا ضروری ہے تاکہ مسئلے کی اصل وجہ سے کا تعین کرکے علاج کو ممکن بنایا جا سکے ۔ بروقت تشخیص اور درست علاج سے کھوئی دلچسپی کو واپس لایا جا سکتا ہے ۔

مردانہ کمزوری یا بعض مردوں میں خیزش کے عمل (erection) کو برقرار رکھنے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟

اس کمزوری کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ ان اسباب میں طبی مسائل، نشہ آور ادویات کا استعمال اور تعلقات میں مسائل شامل ہیں ۔ اس ضمن میں پہلا قدم وجہ کا پتا لگانا اور دوسرا قدم مسئلے کا حل تلاش کرنا ہے ۔ بعض مرد اس بارے میں بات کرنے یا اس کا اقرار کرنے سے کتراتے ہیںجس سے ان میں غصہ اور اضطرابی کیفیت پیدا ہوتی جو مسئلے کو مزید بڑھا دیتی ہے ۔

سرعت انزال (ejaculation)میں مشکل کا کیا سبب ہوتا ہے؟

بعض مردوں میں جماع سے قبل سیال کا اخراج ہوتا ہے جو کہ ایک نارمل عمل ہے ۔ اس کا مقصد جماع کے لئے ضروری چکناہٹ کو پیدا کرنا ہے ۔

اسے ہیجان شہوت (orgasm) سے تشبیح دیا جا سکتا ہے ۔ رفع حاجت کی طرح اس پر بھی عمر اور تجربے کے ساتھ کنٹرول آجاتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق تین میں سے ایک مرد کو سرعت انزال میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے لیکن وہ عمر بڑھنے کے ساتھ اس پر قابو پانا سیکھ لیتے ہیں ۔

جنسی تعلق کے نتیجے میں کس طرح کے انفیکشنز جسم میں منتقل ہو سکتے ہیں ؟

جنسی تعلق سے پھیلنے والے انفیکشنز (STI) میں گونوریا اور کلیمیڈیا شامل ہیں جن کی تشخیص اور علاج بآسانی ممکن ہے ۔ البتہ اگر لاپرواہی برتی جائے تو ان سے عورت دائمی کمر درد کا شکار ہو سکتی ہے ۔ پریگننسی میں بلیڈنگ یہاں تک کے بانجھ پن کی وجہ بھی یہ انفیکشنز ہو سکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ ایچ آئی وی ایڈزاور ہیپاٹائٹس بی/سی بھی جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشنز ہیں ۔

انگریزی میں پڑھنے کے لئے لنک پر کلک کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...