ویجائنہ میں انفیکشن یا سوزش کا گھریلو علاج

73,681

فنگل انفیکشن فنگس یا ایسٹ کی وجہ سے ہوتا ہے یہ عام طور پر ویجائنہ یعنی اندام نہانی میں ہوتا ہے۔
ایسٹ انفیکشن ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں حمل ، اسٹریس ، شدید بیماری کی حالت ، ذیابیطس یا دواؤں کا استعمال شامل ہے۔
بعض خواتین میں ماہواری بند ہونے کے بعد بھی یہ شکایت ہوجاتی ہے۔
ایسٹ انفیکشن میں متاثرہ جگہ اور اس کے ارد گرد خارش ، جلن اور سوجن ہوجاتی ہے۔ ویجائنہ میں ہونے والے انفیکشن کی وجہ سے پیشاب میں جلن بھی ہوتی ہے۔
کچھ گھریلوٹوٹکے اس انفیکشن کو جلد سے جلد ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ایسٹ انفیکشن ختم کرنے کے ٹوٹکے:

دہی:

۔دہی میں موجود بیکٹیریا انفیکشن کو بڑھنے سے روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایسٹ انفیکشن کے علاج کے لیے سادہ دہی کا استعمال کریں۔
۔ ویجائنل ایسٹ کے لیے روئی میں دہی لگا کر ویجائنہ میں دو گھنٹے کے لیے رکھیں۔ دن میں دو مرتبہ کریں۔
۔ اپنی غذا میں بھی دہی کو شامل کریں۔

ناریل کا تیل:

ناریل کے تیل میں اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہیں جو ایسٹ کو ختم کرتی ہے ۔
۔ ناریل کا تیل اور دارچینی کا تیل برابر کی مقدار میں ملا کر بھی متاثرہ حصے پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔

سیب کا سرکہ :

سیب کے سرکے اور سفید سرکے دونوں میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں ۔ ایسٹ انفیکشن کو کنٹرول کر کے اس کے فنجائی کو ختم کرتے ہیں ۔
۔دو کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ ایک کپ نیم گرم پانی میں شامل کر کے کچھ دنوں تک دن میں دو مرتبہ پئیں۔
۔ باتھ ٹب میں گرم پانی بھر کر اس میں تھوڑا سرکہ شامل کریں اور اس پانی میں ایک گھنٹے کے لیے بیٹھیں جلد ہی جلد کی خارش اور بے چینی ختم ہوجائے گی۔
۔ اس کے علاوہ سفید سرکے یا سیب ے سرکے میں سادہ پانی ملا کر بھی متاثرہ جلد کی سطح پر لگایا جا سکتا ہے۔آدھا گھنٹے کے لئے لگا رہنے دیں پھر پانی سے دھو لیں۔

لہسن:

لہسن میں اینٹی فنگل،اینٹی بائیوٹک اور اینٹی بیکٹیریل اجزا شامل ہیں جو ہر طرح کے ایسٹ انفیکشن ختم کرنے کے لئے مفید ہیں۔
لہسن کے چند جوے کوٹ کر پیسٹ بنا لیں اور متاثرہ جگہ پر لگائیں۔اگر تازہ لہسن نہ ہو تولہسن کے تیل میں وٹامن ای آئل اور چند قطرے ناریل کا تیل شامل کرکے متاثرہ جگہ پر لگائیں ۔
لہسن کے جوے روزانہ کھائیں ،تازہ لہسن کے جوے کھانے سے منہ میں بدبو تو ضرور ہوجاتی ہے لیکن یہ ایسٹ انفیکشن کے علاج میں بے حد مفید ہے ۔

بورک ایسڈ:

بورک ایسڈ میں اینٹی سیپٹک اور اینٹی فنگل خصوصیا ت موجود ہیں ۔لیکن حاملہ خواتین اس کا استعمال نہ کریں۔
۔بورک ایسڈ میں پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں۔
۔یہ پیسٹ متاثرہ جلد پر لگائیں اور چند منٹ لگا رہنے دیں ۔
۔پھر پانی سے اچھی طرح دھو لیں ۔
۔روزانہ دو ہفتے تک لگائیں ۔

گیندا:

گیندے کے پودے میں اینٹی فنگل اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہیں جو ایسٹ انفیکشن کے علاج میں مفید ہیں۔
۔ گیندے کے ۲۔ ۳ پتوں کو کوٹ کر متاثرہ جلد پر دن میں دو تین مرتبہ لگائیں ۔
۔ گیندے کے پتوں کی جوش دی ہوئی چائے بھی ایسٹ انفیکشن میں مفید ہے۔ حاملہ خواتین یہ چائے نہ لیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...