پیچش (Dysentery)

1,114

مختصرجائزہ

پیچش  Dysentery (آنتوں کے ورم )سے مراد اسہال کے ساتھ خون ،مواد (پس) اورلیس داررطوبت آناہے۔اس میں ساتھ ساتھ پیٹ میں درد یعنی مروڑبھی ہوتی ہے۔ پیچش کی دواقسام ہوتی ہیں:
1۔امیبک پیچش(ایک طفیلی خلیہ کی وجہ سے)
2۔بیسیلری پیچش(بیکٹیریاکے حملے کی وجہ سے)

وجوہات

پیچش کی چندوجوہات مندرجہ ذیل ہیں:
٭جنس کاکوئی جرثومہ
٭کمپائیلوبیکٹر
٭ای کولی
٭سامنی عصیات (سالمونیلا)
٭اینٹامیبا ہسٹولیٹیکا

علامات

پیچش سے متعلقہ علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭اچانک تیزبخار
٭پیٹ درد
٭مروڑ اوراپھارہ
٭بارباراسٹول پاس کرنے کی ضرورت
٭مکمل فراغت کا احساس نہ ہونا
٭بھوک کی کمی
٭وزن میں کمی
٭سردرد
٭تھکاوٹ
٭قے
٭پانی کی کمی(ڈیہائیڈریشن)

تشخیص وعلاج

پیچش کی تشخیص کے لئے اسٹول کے نمونے کاٹیسٹ کروایاجاتاہے۔
پیچش کے علاج کے لئے مریض کواینٹی پیراسٹک ادویات جیسے (میٹرونائیڈیزول یاآئیڈوکونول)یااینٹی بائیوٹکس جیسے (سپروفلوکسیسن، لیووفلاکسیسن یا ایزیتھرومائیسن ) دی جاتی ہیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...