لوکی کا حلوہ ،صحت اور ذائقہ ساتھ ساتھ

5,337

سردیوں کی بہت سی سوغات ہیں جن میں بہت سے حلوہ جات بھی شامل ہے،سردیوں میں گاجر کا حلوہ تو پسند کیا ہی جاتا ہے لیکن لوکی کے حلوے کے دلدادہ بھی کم نہیں ہےاور ویسے بھی میٹھا تو ہر خاص موقع کی ضرورت ہے۔ لوکی سبزی کے طور پر کھانا ہر کسی کو پسند نہیں ہوتی ، لیکن اگر اس سبزی کوہی حلوے کی شکل دے دی جائے تو سب نہایت شو ق سےاور مسکراتے مسکراتے کھالیتے ہیں تو خاص موقع کے لئےآج کی خاص ڈش آپ کو بنانا سکھاتے ہیں تاکہ خاص موقع کومزید شاندار اور ذائقے دار بنایا جائے۔

مزید جانئے : گاجر کا حلوہ

اس نہایت مزیدار حلوے کی آسان ترکیب یہ ہیں:
اجزاء :

لوکی½ کلو
دودھایک کپ
گھی¼ کپ
چینیایک کپ یا حسب ذائقہ
الائچی پاؤڈر ¼ چائے کا چمچ
کھویاایک کپ
گھی2 سے 3 کھانے کے چمچ
کاجو8 سے 10 عدد
پستہ8 سے 10عدد
بادام8 سے 10 عدد
کشمش8 سے 10 عدد

ترکیب:
چھوٹے فرائی پین میں گھی، بادام، کاجو، پستہ اور کشمش ڈال کر مکس کریں اور
ہلکی سنہری ہونے تک فرائی کرلیں پھر سائیڈ پر الگ رکھ دیں۔

لوکی کو دھو کر چھیل لیں اور بیچ میں سے کاٹ ک بیج نکال لیں، گرینڈر کی مدد سے پیس لیں ۔
ایک کڑاہی میں لوکی ڈال کر دو منٹ کے لیے پکا لیں اور اچھی طرح مکس کرتے رہیں۔

دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھک کر 6 سے 8 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکالیں
پھر تیز آنچ پر دودھ سوکھ جانے تک پکائیں اور اس دوران چمچ مسلسل چلاتے رہیں۔

پھر اس کے بعد گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
چینی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر کے ہلکی درمیانی آنچ پر 2

سے 3 منٹ کے لیے پکا لیں اور اس دوران چمچ چلاتے رہیں۔

فرائی ہوئے میوہ جات ڈال کر مکس کریں اور گھی الگ ہونے تک پکالیں اور چمچ چلاتے رہیں،

پھر اس کے بعد کھویا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

الائچی پاؤڈر ڈال کر دوبارہ سے اچھی طرح مکس کرلیں، اب آپ کا حلوہ تیار ہے

اور اسے کھویا اور دیگر میوہ جات ڈال کراچھی طرح سجا کرمہمانوں کو پیش کریں۔

مزید جانئے :کھجور کا حلوہ


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...