ٹماٹر اسکن کیئر کے لئے بہترین پھل

3,454

ٹماٹر ھمارے روزمرہ غذا کا اہم جزہےاور کھانےکےذائقےکو چار چاند لگانے کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جس کو سب لوگ سبزی سمجھتے ہیں وہ دراصل پھل ہے۔ یہ ٹماٹر کھانے کو تو مزیدار بناتا ہی ہے لیکن اگر اسے خالی بھی کھایا جائے تو خوب مزہ دیتا ہے۔لیکن ٹماٹرصرف کھانے کی حد تک فائدہ مند نہیں بلکہ یہ چہرہ کی  چمک دمک و شادابی کے لئے بھی انتہائی کارآمد ہے۔ٹماٹر کو مختلف طریقوں سے استعمال کرکے چہروں پر نکھار لایا جاسکتا ہے۔ٹماٹر کا استعمال چہروں پر سے کیل مہاسے ،جھائیاں کوصاف کرکے چہروں کو رونق اورتازگی دیتا ہے ۔

ٹماٹر سال کے ہر موسم میں  جلد پر اثرانداز ہوتا ہے اور جلد کو فرحت و تازگی بخشتا ہے ، چہرے کی جلد روکھی ہو یا آئیلی یہ ہر قسم کی جلد کے لئے انتہائی فائدے مند ہیں۔ ٹماٹر چہرے کو تر و تازہ بناتا ہے، ٹماٹر میں وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے جو چہریں پر نکھار لانے کے لئے انتہائی مفید سمجھے جاتے ہیں اور ساتھ ساتھ کیل مہاسوں اور دھبوں کو ختم کرتے ہیں۔یہ وٹامن چہروں پربہت زیادہ آئل کو کم کرکے اس کو تازگی بخشتا ہے۔

ھم آپ کو بتانے جارہے ہیں ٹماٹر سے بنے کچھ ایسےماسک جن کے ہفتے وار استعمال کے بعدسےہی آپ اپنےچہریں پر ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گی اور اپنی جلد کو نکھراپائے گی۔

مزید جانئے :زیتون کا تیل مکمل اسکن کیئر کے لئے


۱: کھیرے اور ٹماٹر کا ماسک :

 یہ ماسک ہر عمر کی خواتین کے لئے یکساں مفید ہیں  یہ ماسک بے رونق جلد کو رونق بخشتا ہے اور چہرے پر تازگی لاتا ہے، اس ماسک کو بنانے کے لئے جو چیزیں درکار ہے ان میں کھیرا ، ٹماٹر ،اور لیموں کے چند قطریں ۔

ماسک بنانے کی ترکیب : 

آدھا کپ ٹماٹر کا پیسٹ

آدھا کٹا ہو کھیرا (پیسٹ )

لیموں کے چند قطریں 

ان تمام اجزاء کو آپس میں اچھی طرح ملا لیجئےاور چہریں پر اچھی طرح لگائیں۔اس کے بعد ۱۵ منٹ کے لئے چھوڑدیجئے،اس کے بعد چہریں کو اچھی طرح دھولیں اور سوکھنے کے بعد موئسچرائزرلگالیجئے۔

مزید جانئے:7 اقدام ، کیل مہاسوں کا کام تمام


۲:جھلسی ہوئی جلد کے لئے ماسک :

یہ ماسک آپ کے چہریں  پر واپس وہ ہی تازگی و گورا پن لے آئیں گی جو آپ کھو چکی ہے۔لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسے روز کی بنیاد پرعمل میں لائیں تاکہ جلد سے جلد اچھے نتائج برآمد ہو۔

ایک ٹماٹر کا پیسٹ

چند قطریں لیموں 

ایک چٹکی دار چینی 

ماسک بنانے کی ترکیب : 

تمام اجزاء کو مکس کرکے چہریں پر مل لیجئے ۔۲۰ منٹ بعد ماسک کو پانی سے دھولے،اس کے اسکن پر موئسچرائیزر مل لیجئے۔

مزید جانئے :اسکن کلینسنگ سے چہرے کو فریش کریں


اسکن ٹونک :

یہ ماسک جلد کو چمکتا دمکتا رکھنے کے لئے انتہائی کارآمد ہے اور ساتھ ساتھ انتہائی آسانی سے اسے بنا کر استعمال کیا جاتا ہے ۔

آدھا کپ، ٹماٹر کا پیسٹ 

ایک کھانے کا چمچ شہد

لیموں کے چندقطریں

ماسک بنانے کی ترکیب : 

ان تمام اشیاء کو آپس میں اچھی طرح ملا کر منہ پر لگا لیجئے ،۱۵ منٹ یہ پیسٹ لگا رہنے دیجئے اس کے بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیجئے اور موئسچرائیزر  چہرے پر لگا لیجئے ۔ پھر چند ہی دنوں کے استعمال کے بعد ہی تبدیلی محسوس کریںگی.

مزید جانئے : سبزیوں اور پھل سے چہرے کے داغ دھبے مٹائیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...