کراچی :کولڈرنک پینے والے ہو جائیں ہوشیار۔وڈیو

3,684

ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاء کی فرخت ایک ایسا ناسور ہے جو ہمارے معاشرے میں وبا ء کی طرح پھیل چکا ہے۔ کھانے والی اشیاء میں ملاوٹ قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

ایسے منفی عناصر اپنے تھوڑے سے نفع کے لیے ہماری نسلوں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اگر معاشرے کو صحت مند بنانا ہے تو اِن کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا ہو گی۔

HTV کی ٹیم جیسے ہی وہاں پہنچی تو وہاں غیر معیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مترادف ہر مشہور برانڈ کی مشروبات کی خالی بوتل موجودتھی ۔

HTV کی ٹیم نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ملاوٹ کرنے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے HTV کی ٹیم نے کراچی کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ اِس ناجائز دھندے میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا ۔اس مہم کے تحت ہم کراچی کے مشہور علاقے North Karachi میں موجود غیر معیاری کولڈڈرنک (cold drink)تیار کرنے والی فیکٹری میں چھاپہ مارا ۔۔۔

مزید جانئے: ٹماٹو کیچپ میں سب کچھ ہے سوائے ٹماٹر کے

جہاں معروف برانڈ ز کی بوتلوں میں جعلی اور مضر صحت سوڈا واٹربنائے جارہے تھے ۔
HTV : (HTV Stands for – Health. Taste and Vitality) کی ٹیم جیسے ہی وہاں پہنچی تو وہاں غیر معیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مترادف ہر مشہور برانڈ کی مشروبات کی خالی بوتل موجودتھی ۔ جس میں جعلی مصالحہ جات کے ذریعے فیکٹری میں ناقص، غیرمعیاری اور ملاوٹ شدہ کولڈڈرنک بنائی جارہی تھی ۔فیکٹری میں گندگی اور غلاظت کی موجودگی ہر جانب تھی ۔
خوراک کے نام پر مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جانی چاہیے حکومت کو چاہیئے کہ ان لوگوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...