کھانے کے بعد یہ 7 کام ہرگز نہ کریں
ھم میں سے اکثر لوگ کھانا کھانے کے بعد کچھ ا یسے کام کرتے ہیں جو صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں، لیکن بعد قسمتی سےیہ عمل ہماری روزمرہ عادت میں شامل ہو چکے ہیں اور یہ صحت پرانتہائی بر’ے اثرات ڈالتے ہیں ان عادتوں کی وجہ سے ہم مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
چند ایسے عادتیں جو ہم لوگ مستقل انجام دے رہے ہیں جن کا جاننا بہت ضروری ہیں،تاکہ مستقبل میں ان چیزوں سے بچا جاسکے اور صحت کو برقرار رکھا جاسکے ۔
تمباکو نوشی کی عادت
تمباکو نوشی کسی بھی حالت میں ہو وہ صحت کے لئے نقصان دہ ہے ،لیکن ماہرین صحت کے مطابق کھانے کے فورا بعد ایک سگریٹ سے ہونے والے نقصانات دس سگریٹ سے ہونے والے نقصانات کے برابر ہو تے ہیں ،اسی لئے پھیپڑوں اور منہ کے کینسر کا خطرہ بھی دس گنا تک بڑھ جاتا ہے۔
پھلوں کا استعمال :
پھلوں کا استعمال کھانے کے فورا بعد کرنے سے کھانا اور پھل ایک ساتھ مل کے معدے میں تناؤ کی صورتحال پیدا کرتے ہیں ،ا ور صحیح وقت تک آنتوں تک نہیں پہنچ پاتے اور معدے میں ہی خراب ہو جاتے ہیں جو صحت کی خرابی کی وجہ بنتے ہیں، اس لئے پھل ہمیشہ کھانے کےدو گھنٹے بعد ہی کھائیں یاں پھر بہتر یہ ہے کے پھل خالی پیٹ میں ہی کھائیںجائیں۔
مزید جانئے :رات گئے کھانا کھانے کے نقصانات
کھانے کے بعد فورا چائے پینا :
چائے کے پتوں میں تیزابیت کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے، اسی لئے طبی ماہرین کے مطابق کھانے کے فورا بعد اسکا استعمال کھانا ہضم ہونے میں مشکلات کی وجہ بن سکتا ہے بہتر تویہی ہے کے کھانے کے ایک گھنٹے بعد چائے کا استعمال کیا جا?ئے۔
بیلٹ کو ڈھیلا کرنا :
اکثر افراد کھانا کھانے کے لئے اکثر بیلٹ کو ڈھیلا کر لیتے ہیں یہ ایک غلط عمل ہے کیوں کے اس طرح کرنے سے آپ زیادہ کھاتے ہیں جو صحت کے لئے نقصان دہ ہے اس لئے بہتر یہی ہے کے نارمل حالت میں کھانا کھایا جائے۔
مزید جانئے :رات نو بجے کے بعد کیا کھانا پینا نہیں چاہئے ؟
کھانے کے فوری بعد نہانا :
کھانے کے فورا بعد نہانے سے نظام انہضام متاثر ہونے کے خدشات میں اضافہ ہو جاتا ہے کیوں کے نہانے سے پورے جسم میں خون کے بہاؤ میں تیزی آ جاتی ہے جبکے معدے کے اردگرد خون کے بہاؤ میں کمی ہو جاتی ہے انہی وجوہات کی وجہ سے نظام انہضام متاثر ہوتا ہےتو ہمیشہ کھانا کھانے سے پہلے نہالیا جائیں تو بہتر ہے۔
چہل قدمی کرنا :
اکثر یہ بات سننے اور دیکھنے میں آئی ہے کہ کھانے کے فوری بعد چہل قدمی لازمی کریں تاکہ کھانا ہضم ہوسکے، لیکن کھانے کے فورا بعد چہل قدمی نظام ہضم کو متاثر کرتی ہے اس لئے کھانے کے آدھے گھنٹے بعد چہل قدمی کریں یہ آپکی صحت کے لئے فائدے مند ثابت ہوگی۔
مزید جانئے :کھانے کے رنگوں کے انسانی صحت پر اثرات
فوراً سوجانا :
کھانا کھانے کے فوراً بعد سو جانے ایک انتہائی حماقت پر مبنی عمل ہے کیونکہ اس سےکھانا مناسب طور پر ہضم نہیں ہوپاتااور اس کی وجہ سے ہماری آنتوں میں انفیکشن ہوجاتا ہے جو کہ متعدد بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔