رات نو بجے کے بعد کیا کھانا پینا نہیں چاہئے ؟

6,094

اللہ تعا لیٰ کی بنائی ہوئی ہر چیز ہمارے لئے براہ راست فائدہ پہنچاتی ہے لیکن کسی بھی شے کی مقدار اور اس کا استعمال اس کی تاثیر تبدیل کر سکتا ہے اللہ نے دن کام کے لئے اور رات آرام کے لئے بنائی ہے اور ہمارا جسم بھی اس ہی قانون کے تحت کام کرتا ہے رات میں ہمارے ہر اعضاء کو بھی آرام چاہئے ہوتا ہے پورا دن ہمارا جسم ہمارے کھائے ہوئے کھانے میں سے فیٹ ،توانائی اور فضلہ الگ کرتا رہتا ہے لیکن رات میں ہمارا جسم اگلے نئے دن کے لئے آرام چاہتا ہے لہذا رات کو دیر تک کھانے کی بھاری مقدار کھانے سے ہمارے جسم پر بوجھ پڑتا ہے اور نتیجے میں وزن میں زیادتی اور معدے کے امراض پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں یوں تو دیر رات تک کچھ بھی کھانے سے پرہیز کرنا چاہئے لیکن کچھ کھانے پینے کی اشیاء سے خاص طور پر احتیاط کرنا چاہئے :

1۔ دودھ

ڈاکٹرز کے مطابق دودھ دن میں اتنا فائدہ نہیں دیتا جتنا کہ رات میں ،دودھ کا کیلشیم رات بھر ہماری ہڈیوں میں جذب ہوتا رہتا ہے لیکن یہ یاد رکھنا چاہئے کہ دودھ میں لیکٹوس موجود ہوتا ہے جو ایک طرح کی شوگر ہوتی ہے اور کچھ لوگوں کو دودھ میں موجود یہ جز ہضم نہیں ہوتا اور انھیں الرجی شروع ہو جاتی ہے ۔ ویسے تو لیکٹوس انٹولیرنٹ افراد کو دن میں بھی دودھ سے پریشانی ہو سکتی ہے لیکن رات میں ان کی الرجی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔

متبادل

دودھ کا بہترین متبادل کوٹیج چیز یا انڈے کی سفیدی ہو سکتی ہے ۔

2۔ چائنیز کھانے

چائنیز کھانوں کا سنتے ہی ہمارے ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ شاید یہ ہلکے پھلکے کھانے ہوتے ہیں اس لئے ہم کبھی بھی اور جتنا چاہے کھا سکتے ہیں ۔ چائنیز کھانوں میں ( ایم ۔ایس ۔جی ) اور ایسے کئی اجزاء ہوتے ہیں جو بالکل کیفین جیسی خصوصیات رکھتے ہیں جو نیند میں کمی کا باعث بنتے ہیں ۔

ہم اکثر اس خوش فہمی میں مبتلا ہو کر چائینز کھانا رات میں کھاتے ہیں کہ شاید اس سے وزن نہیں بڑھے گا لیکن نتیجے میں ہمارا پیٹ بڑھنے لگتا ہے اور نیند بھی غائب ہو جاتی ہے ۔

متبادل

چائینیز کھانوں کا متبادل سوپ ، اسٹر فرائی سبزیاں ہیں کوشش کریں کہ رات میں چائینز کھانوں میں چاولوں کا استعمال ہر گز نہ کریں ۔

3۔ فروٹ جوس

فروٹ جوس ( اورنج ،اسٹرابیری ، ایپل ،گریپ فروٹ ،پائن ایپل ) یہ تمام جوس ایسڈک ہوتے ہیں جو سینے میں جلن کا باعث بنتے ہیں اس لئے ان کا استعمال رات میں نہیں کرنا چاہئے ۔ان میں موجود شکروزن میں زیادتی کا باعث بنتی ہے اور چونکہ یہ پروسسڈ ہوتے ہیں تو ان میں سے پھلوں کا قدرتی فائبر ضائع ہو چکا ہوتا ہے اس لئے پھلوں کے رس کی جگہ تازے پھلوں کا استعمال رات کی جگہ دوپہر میں کرنا چاہئے

متبادل

پھلوں کے رس کی جگہ فروٹ ،کوٹیج چیز اور سبزیوں کو ملا کر سلاد کا ایک پیالہ لیا جا سکتا ہے جس سے میٹھے کی کریونگ ختم کی جا سکتی ہے۔

4۔ پاستا

پاستا کاربو ہائڈ ریٹس سے بھر پور ہوتا ہے اور وہ لوج جو اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں ان کے لئے کاربو ہائڈریٹس فائدہ مند ہو تے ہیں لیکن جو لوگ ذیابطیس ، بلڈ پریشر ، موٹاپا اور جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوں انھیں دیر رات تک کاربو ہائڈریٹس ( پاستا ) قطعی نہیں لینا چاہئے ۔اگر رات کو سونے سے چند گھنٹے قبل پاستا کی ایک پلیٹ کھائی جائے تو ہم ۴۰۰ کیلوریز تک اضافہ کر سکتے ہیں جس جے کمر کے ارد گرد چربی پیدا ہونے کا امکانا ت ہوتے ہیں
دن بھر میں ہم کاربو ہائڈریٹس سے حاصل ہونے والی کیلوریز کوہم ورک آؤٹ کے ذریعے جلا سکتے ہیں لیکن رات میں پاستا کھانے سے کاربو ہائڈریٹس توانائی میں تبدیل ہونے کے بجائے وزن میں اضافے اور ذیابطیس کا باعث بنتے ہیں

متبادل

اگر رات نو بجے کے بعد آپ پاستا کھانا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ کم مقدار میں کھائیں یا پھر پاستا کی جگہ براؤن رائس کھا لیں

5۔ چاکلیٹ

چاکلیٹ فیٹ ، شکر اور کیفین سے بھر پور ہوتی ہے اس لئے جو لوگ رات میں چاکلیٹ کھاتے ہیں ( کیفئن ) کی وجہ سے وہ بے خوبی کا شکار ہو جاتے ہیں نیند پوری نہ ہونیکی وجہ سے دن بھر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پاتے اور ان کے ٹشوز ٹوٹنے لگتے ہیں ۔

متبادل

اگر آپ کو چاکلیٹ کی کریونگ ہو تو چاکلیٹ کی جگہ آپ ( چند قطرے کافی ، ڈارک کو کو ،انڈے کی سفیدی اورآٹے کی معمولی مقدار ملا کر) ڈارک براؤن کوکییز بنا کر فریج میں رکھ سکتے ہیں ۔

6۔ مرچ مصالحہ

مرچ ہمارے میٹا بولزم کو تیز کرتی ہے ۔ہماری کریونگ اور بھوک کو کم کرتی ہے جس سے ہم اپنا وزن کم کر سکتے ہیں لیکن اگر رات میں مرچ مصالحوں کا استعمال کثرت سے کیا جائے تو بعض اوقات سینہ کی جلن ،تیزابیت ، السر موٹاپا ،پیروں میں سوجن ،سر میں خشکی ،مزاج میں چڑ چڑاہٹ اور بے خوابی جیسے مسائل پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں دن بھر میں ہم سرخ مرچ اور گرم مصالحوں کا استعمال بناء کسی خوف کے کر سکتے ہیں لیکن رات میں مرچ مصالحوں سے بنے کھانے اور ان پر سوفٹ ڈرنکس کا استعمال آپ کو مستقل بیمار بنا سکتا ہے ۔

متبادل

رات میں چٹ پٹے کھانوں کی جگہ آپ کارن اور سبزیوں سے بنے سوپ لے سکتے ہیں اور ان میں مختلف فلیور کی سا س استعمال کر سکتے ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...