کمرکا درد دور کرنے کے لئے آسان یوگا ورزش

3,509

کمر کے نچلے ،درمیانے یااوپر کے حصے میں درد ہونا ایک عام مسئلہ ہے ۔ آرتھرائٹس سمیت کئی ایسے امراض ہیں جو کمر میں درد کا سبب بن سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ کوئی بھاری چیز اٹھانے، ماہواری یا دیگر معاملات بھی کمر درد کا باعث بن جاتے ہیں جوکہ اکثر وقتی نوعیت کا درد ہوتا ہے ۔

کمر درد کو اس آسان یوگا ورزش سے بھی کم کیا جا سکتا ہے ۔

 


روزمرّہ کی بھاگتی دوڑتی زندگی میں ہم اپنی صحت کے متعلق بہت ساری باتوں کو نظر انداز کردیتے ہیں جو کہ یقیناً غلط ہے، کسی بھی فرد کو اپنی صحت کے حوالے سے کسی طور پر غافل نہیں رہنا چاہیے۔اکثر خوا تین دن بھر گھر کے کاموں میں مصروف رہنے کے باعث کئی قسم کے عوارض کا شکار ہوجاتی ہیں اور انہیں جسم کے کئی حصوں میں مستقل درد کی شکایت بھی رہنے لگتی ہے ۔ان میں کندھوں اور پٹھوں میں درد کی شکایت کے ساتھ ساتھ سر اور کمر کے درد کی شکایت ہونا عام ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جو خواتین یا مرد حضرات اپنے دن کا زیادہ تر حصہ کھڑے رہنے والے کاموں میں گزارتے ہیں، ان میں کمر کے درد کی شکایت عام ہونے لگتی ہے، اس کے علاوہ غیر آرام دہ میٹریس یا گدوں پر بھی سونے سے کمر درد کی شکایت ہونے لگتی ہے۔

ایسی خواتین اور مرد جو اپنی مصروفیات کے باعث کمر درد کے لئے ڈاکٹر سے رجوع نہیں کرپاتے یا وہ مستقل بنیادوں پر علاج نہیں کراسکتے ان کے لئے کمر درد سے نجات پانے کے لئے چند گھریلو اور آزمودہ تراکیب پیش کی جارہی ہیں جن پر مستقل مزاجی سے عمل کرکے آپ اپنے دائمی کمر درد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

مکمل پڑھنے کے لئے:10غذاؤں سے کمر درد کا علاج


مزید جانئے  : ہاضمہ بہتر بنانے کے لئے آسان یوگا ورزش    

مزید جانئے  : ذہنی دباؤ کے خاتمے کے لئے آسان یوگا ورزش  

مزید جانئے  :  پیریڈز کا درد دور کرنے کے لئے آسان یوگا ورزش  


  

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...