پروبائیوٹک غذاؤں سے معدہ بنائےصحت مند

15,974

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہمارے جسم میں موجود مائیکروبس ہماری صحت اور وزن کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ مختلف غذاؤں کے ذریعے پروبائیوٹک کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ پروبائیوٹک زندہ اجسام ہوتے ہیں جو رکھی ہوئی ہوئی غذاؤں میں پیدا ہوتے ہیں ۔ یہ ہماری صحت کے لیے مفید ہیں،یہ بات سائنس سے ثابت ہوچکی ہے۔ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ پروبائیوٹک ایکزیما ، ڈائریا، الرجی اور ذکام میں مفید ہے۔
ایسی بہت سی غذائیں ہیں جو قدرتی طور پر پروبائیوٹک فراہم کرتی ہیں ۔

1۔ ڈارک چاکلیٹ:

ڈارک چاکلیٹ پروبائیوٹکس کا ذریعہ ہے کہ معدے میں موجود پروبائیوٹکس کو ان کی غذا فراہم کرتی ہے جو اس چاکلیٹ کو کینڈی سے اینٹی کمپاؤنڈ میں تبدیل کردیتے ہیں۔ معدے میں جمع ہونے والے پروبائیوٹک ہاضمہ درست کرنے کے ساتھ معدے میں موجو د مائیکروبس کو بھی طاقت بخشتے ہیں۔

مزید جانئے :کھجلی اور خارش (اسکیبیز)کی علامات اوروجوہات

2۔ دہی:

دہی میں بیکٹیریاموجود ہیں جو لیکٹک ایسڈبناتے ہیں جس سے دودھ گاڑھا ہوکر جم جاتا ہے اکثر لوگ مسلز بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں جبکہ یہ پروٹین فراہم کرنے کے ساتھ پروبائیوٹکس کا بھی ذریعہ ہے۔

3۔ ہرا زیتون:

نمک کے پانی میں بھیگے ہوئے زیتون میں بھی خمیر پیدا ہوجاتا ہے ۔ زیتون کا استعمال معدے میں مائیکروبس کو توازن میں رکھتا ہے اور پیٹ کو پھولنے نہیں دیتا ۔ یہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے مفید ہے جنھیں پیٹ کی تکلیف کا سامنہ ہوتا ہے۔

4۔ چھاج:

اگر آپ کو ڈیری کی چیزیں ہضم نہیں ہوپاتی تو آپ ان کی جگہ چھاج کا استعمال کرسکتے ہیں۔ چھاج کا استعمال پیٹ کی گیس کو ختم کر کے اسے پھولنے سے بچاتا ہے۔ اس میں موجود بیکٹیریا نظام ہضم میں پھیل کر معدے کو بھرپور فائدہ پہنچاتے ہیں۔

مزید جانئے :کھانسی سے نجات کے کارآمدگھریلوٹوٹکے


5۔ اچار:

ایسی سبزیوں کا اچار جنھیں پکایا نہ گیا ہو پروبائیوٹکس کا ذریعہ ہوتے ہیں کیونکہ پکانے سے اس میں موجود بیکٹیریا ختم ہوجاتے ہیں اس لیے کچی سبزیوں کا اچار ڈالیں یا سبزیوں کو نمک کے پانی میں بھگو کر رکھیں اور استعمال کریں۔

6۔ خمیری روٹی :

خمیر ہوئے آٹے کی روٹی بھی پروبائیوٹکس کا ذریعہ ہے اس مین پروٹین ، وٹامنز اور منرلزموجود ہوتے ہیں اس کا ذائقہ کھٹا ہوتا ہے یہ روٹی دوسرے آٹے سے تیار کی گئی روٹی کے مقابلہ میں جلدی ہضم ہوجاتی ہے۔

7۔ دیسی پنیر:

دہی کی طرح دیسی پنیر بھی پروبائیوٹک غذا ہے۔ ڈیری پروڈکٹس دیر سے ہضم ہوتی ہیں اور پروٹین کا ذریعہ ہوتے ہیں ساتھ میں جسم کو پروبائیوٹکس بھی فراہم کرتے ہیں۔ لیکن بعض دیسی پنیر میں سوڈیم موجود ہوتا ہے جو زیادہ کھانے کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر اور پیٹ کی خرابی کا باعث بنتا ہے اس لیے پروبائیوٹکس حاصل کرنے کے لیے بغیر نمک یا کم نمک والا پنیر استعمال کریں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...