کینسر، بلڈ پریشر ، الرجی کا ایک علاج۔۔۔۔بہی!

16,424

سیب اور ناشپاتی سے مشابہت رکھنے والا پھل بہی لاتعداد خصوصیات کا حامل ہے ۔ ان خصوصیات کی بناء پر یہ بہت سی بیماریوں سے حفاظت کرتا ہے ۔ یہ پھل کینسر سے بچاتا ہے ۔وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ قوت ہاضمہ بڑھاتا ہے ۔ کولیسٹرول کم کرتا ہے۔ قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے ۔ آنتوں کی بیماریوں اور سوزش کو کم کرتا ہے ۔ جلد کو خوبصورت بناتا ہے۔
بہی کو جام ، جیلی اور پڈنگ بنانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اسے ناشپاتی کے انداز سے بھی کھایا جاسکتا ہے ۔ بہی کے چھلکے اور گودے میں وٹامنز ، منرلز ، اینٹی اوکسی ڈنٹ اور فائبر موجود ہے ۔ اس سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ اسے چھلکے سمیت کھایا جائے۔
بہی کے صحت بخش فائدے:

1۔ کینسر سے بچاؤ :

بہی میں اینٹی اوکسی ڈنٹ کی وافر مقدار موجود ہے جو فری ریڈیکلز کو ختم کرتے ہیں اور کینسر کے خطرات کو کافی حدتک کم کرتے ہیں۔

2۔وزن کم کرتا ہے:

بہی کا استعمال جسم میں میٹابولزم کے عمل کو تیزکرتا ہے ۔جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ بہی میں فائبرکی وافر مقدار نظام ہضم کو تیز کرتی ہے ۔ جس سے زیادہ توانائی حاصل ہوتی ہے ۔ اس طرح بہتر نظام ہاضمہ جسم میں زائد چربی جمع نہیں ہونے دیتا اور وزن کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

3۔ بلڈ پریشر کے لیے :

بہی میں موجود پوٹاشیم بلڈپریشر کے لیے فائدہ مند ہے ۔ انسانی جسم میں پوٹاشیم ایک اہم منرل ہے جو بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ پوٹاشیم خون کی نالیوں کے کھنچاؤ کو کم کرتا ہے۔ اس طرح دل کے دورے اور اسٹروک کا خطرہ کافی حد تک کم ہوتا ہے۔

4۔ قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے:

بہی میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ اور وٹامن سی اور ای قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں ۔ وٹامن سی جسم میں وائٹ بلڈ سیلز کی تعداد بڑھاتا ہے جو جسم کو وائرس اور بیکٹیریا سے بچاتے ہیں۔

5۔ جلد کے لیے :

بہی میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ اور وٹامن جلد کو صحت مند اور جوان بناتے ہیں ۔اینٹی اوکسی ڈنٹ فری ریڈیکل سے ہونے والے نقصانات کے خطرے کو کم کرتے ہیں جو کہ جھریوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں ۔جلد سے داغ دھبوں کو صاف کرتے ہیں اور الٹرا وائلٹ ریز کے نقصانات سے بھی جلد کو محفوظ رکھتے ہیں۔

6۔ الرجی کے لیے :

بہی میں الرجی ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ بہی کو اگر جلد کی سوزش پر جیل کی صورت میں لگایا جائے تو جلد کو فوری سکون ملے گا۔ بہی میں موجود وٹامن سی جلد کی سوزش کو کم کر کے جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

7۔ بالوں کے لیے :

بہی میں موجود معدنیات جن میں آئرن ، کوپر اور زنک شامل ہیں ریڈ سیلز کی پیداوار کے لیے ضروری ہیں۔ ریڈ سیلز کی مقدار جتنی زیادہ ہوگی دوران خون اتنا ہی تیز ہوگا ۔ اس طرح زیادہ مقدار میں آکسیجن پورے جسم میں جائے گی اور جلد میں دوران خون بڑھے گا ۔سر کی جلد میں دوران خون کا زیادہ ہونا فولیکلز کی صحت کا باعث بنتا ہے اوربالوں کی افزائش کو بڑھاتا ہے۔

ابھی تک بہی کے نقصانات یا خطرات سامنے نہیں آئے ہیں اس سے متعلق تمام معلومات اس کے مفید ہونے کا ثبوت ہے۔اس لیے ہر ایک کو اسے اپنی غذا میں شامل کرنا چاہئے۔ لیکن اس کے بیج میں زہریلے اثرات ہوتے ہیں ۔ اس کے زیادہ بیج کھانا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...