آلوبخارا کے صحت بخش فوائد

9,349

آلو بخارا لذیذ ،رسیلااور مزیدار پھل ہے ۔لذت کے ساتھ ساتھ صحت سے بھرپور فوائد سے مالامال ہے۔آلوبخار امیں موجود اینٹی آکسیڈنٹ کی طاقت اوسٹیوپروسس،میکیولرڈیجنیریشن،کینسر،ذیابیطس ،عمل انہضام اور موٹاپے وغیرہ جیسی بیماریوں کے علاج میں بھرپور مدد فراہم کرتاہے۔آلوبخارا مختلف وٹامنز اور منرلز کے خزانے پر مشتمل ہے۔یہ وٹامن اے ،سی،کے،ای،وٹامن بی ون،بی ٹو،بی تھری،بی سکس اسکے علاوہ اس میں موجود معدنیات پوٹاشیم،فلورائیڈ،فاسفورس،میگنیشیم،آئرن، کیلشیم اور زنک شامل ہیں۔

جن امراض سے آلو بخارا بچاتا ہے ان کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

موٹاپا

موٹاپا جو ہمارا اب سب سے اہم مسئلہ بنتا جارہاہے۔ آلوبخارا موٹاپا اور موٹاپے سے تعلق رکھنے والی دیگر پیچیدگیوں کے علاج کے لئے بہترین ہیں۔آلوبخارا میں موجود بائیوایکٹو مرکبات کی موجودگی کی وجہ سے میٹا بولک سنڈروم کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے۔ اسمیں موجود اینٹی اوبیسٹی اور اینٹی انفلیمنٹری اثرات کی وجہ سے موٹاپے سے نجات اور اس سے تعلق رکھنے والے امراض جیسے کولیسٹرول ،ذیابیطس اور دل کے امراض میں بھی بچاؤممکن ہے۔

قبض اورعمل انہضام

آلوبخار ا قبض سے نجات میں مفید ہے ۔یہ غذائی ریشہ کا اچھا ذریعہ ہے۔ نظام ہضم کے امراض کے علاج میں موثر ہیں۔تحقیقی مطالعہ کے مطابق یہ آنتوں میں پھسلن پیدا کرتاہے۔جس کے باعث بڑی آنت کے ذریعے فضلہ کی فلشنگ کے فروغ میں معاونت ہوجاتی ہے۔ سات آلو بخارے رات کو سونے سے پہلے کھانے سے قبض نہیں ہوتا۔اسکے ساتھ ساتھ آلوبخارا کا مربہ بھی قبض کشاہے۔

گرمی کے سردرد،متلی ،قے اور بے چینی

گرمی میں ہونے والا سرکادرد آلوبخارا کھانے سے ختم ہوجاتاہے۔اسکے ساتھ ہی متلی،قے اور بے چینی میں بھی بے حد مفیدہے۔املی اورخشک آلوبخارا بھگو کر اسکا پانی پینے سے گرمی کا خاتمہ اور گرمی سے آنے والا بخار دور کیاجاسکتاہے۔یہ بلڈپریشر،بے چینی اور گرمی سے نجات دلاتاہے۔پیاس کی شدت بجھاتاہے۔اینزیلائٹک اثرات اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے باعث کشیدگی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے علاج میں موثر ہے۔

ذیابیطس

آلوبخارا میں ہائپر گلیسیمک خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔جس کی وجہ سے ذیابیطس سے بچاؤ ممکن ہے۔ مطالعہ کے مطابق آلوبخارا خون میں گلوکوزکی کمی،اور ٹرائی گلیسرائڈکی سطح کو کم کرتاہے۔یہ جسم میں انسولین کی حساسیت میں اضافہ کرنے میں مددکرتاہے۔

آسٹیوپروسس

خشک آلوبخارا کے استعمال سے ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھاجاسکتاہے۔خشک آلوبخارا میں موجود پوٹاشیم ہڈیوں کی تشکیل میں حوصلہ افزائی،اور ہڈیوں کی کثافت میں اضافہ کا سبب بنتاہے۔ہارمون کی کمی کے باعث ہونے والے ہڈی کے نقصان کو روکتاہے۔تحقیق کے مطابق خشک آلوبخارا کے روزانہ استعمال سے عمر بڑھنے کے باعث ہڈیوں کی کھوئی ہوئی کثافت کی بحالی میں مدد ملتی ہے۔

اعصابی نظام

آلوبخارا میں موجود وٹامن بی سکس سے اعصابی نظام کوبہتر فروغ ملتا ہے۔یہ موڈ کو متاثر کرنے والے ہارمون کی تشکیل میں معاونت کرتے ہیں۔ آلوبخارا میں امینوایسڈ ہے جو نیند ،بھوک اور توجہ مرکوز کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔اسکے علاوہ آلوبخار اکے باقاعدہ استعمال سے الزائمراور پارکسن جیسے امراض سے متعلق عوارض کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔

کولیسٹرول اور قلبی صحت

اسکے باقاعدہ استعمال سے شریانوں میں خون کے بہاؤ کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ اور دل کے دورہ ،کولیسٹرول میں کمی کے علاوہ مختلف کارڈیک عوارض کی روک تھام میں مفید ہیں۔آلوبخار ا میں موجود فائبر ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم کرنے اور ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو بڑھانے میں معاون ہیں۔

مدافعتی نظام

وٹامن سی کی موجودگی کے باعث یہ جسم کے مدافعتی دفاع کو مضبوط بنانے میں فائدہ مند ہیں۔یہ انسانی جسم کو مختلف بیماریوں کے لگنے اور سوزش کے خلاف جسم کی مزاحمت کو فروغ دیتی ہے۔آلوبخارا میں موجود جز سے کینسر کے مہلک خلیات کی ترقی اور اسکے پھیلاؤ میں رکاوٹ پیداکرنے میں مدد ملتی ہے۔

دوران حمل

وٹامن اور منرلز کی کثرت کی وجہ سے حمل کے دوران اسکا استعمال مفید ہے۔اس کے فائدہ مند اجزاء آنکھوں کی بینائی،ہڈیوں اور ٹشوز ،سیلولر صحت (health) میں مدد جو ماں اور اسکے ہونے والے بچے کے لیے اہم ہیں۔اسکو غذامیں شامل رکھنے سے مجموعی صحت برقرار رہتی ہے۔

اس میں موجودآئرن اور کاپر ،خون کے سرخ خلیات کی تشکیل میں معاونت،خون صاف اور خون کی صحت مند گردش کی سہولت فراہم کرتاہے۔آئرن کے باعث خون کی کمی دور اور کاپر اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتاہے جواعصاب کی صحت اور کولیجن کی تشکیل میں ضروری ہے۔

 مزید جانئے  : شہد کے استعمال کے بہترین صحت بخش طریقے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...