شہد کے استعمال کے بہترین صحت بخش طریقے

19,182

صدیوں سے یہ بات ثابت ہے کہ شہد Honey میں شفاء ہے۔ شہد کے اندر ایسی خصوصیات موجود ہیں جو مختلف تکالیف میں فائدہ مند ہیں ۔ چاہے وہ کھانسی ہو یا تکالیف دہ زخم۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ شہد کی قوت بخش اور جراثیم کش خصوصیات صحت (health) کے بہت سے معاملات میں ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ لشہد بہت سی چیزوں میں فائدہ مند ہے۔

شہد کے فوائد

کھانسی میں مفید ہے:

اگر آپ کی کھانسی کسی بھی طرح نہیں جا رہی تو شہد کا استعمال اس میں بہت مفید ہے ۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ شہد دوسرے کھانسی کے سیرپ کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہے ۔ گلے میں گاڑھے شہد کی تہہ بن جاتی ہے اور اس کا میٹھا ذائقہ (Taste) کچھ نروز کو بہتر بنا کر گلے کی حساسیت کو کم کرتا ہے ۔ جس سے کھانسی میں کمی آتی ہے۔

جلی ہوئی جلد کو آرام دیتا ہے:

معمولی جلے ہوئے حصے پر شہد کی پتلی تہہ لگانے سے تکلیف میں کمی ہوتی ہے اور جلن ختم ہوتی ہے ۔شہد کی جراثیم کش خصوصیات متاثری حصے کو انفیکشن سے بچاتی ہے ۔ اس طرح زخم تیزی سے بھر جاتا ہے۔

پر سکون نیند کے لیے:

شہد کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ خالص شہد پرسکون نیند لاتا ہے۔ شہد جسم میں موجود ٹرائپونین کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے جو پر سکون نیند کا باعث بنتا ہے ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کھانسی کی وجہ سے رات بھر نہیں سو پاتے تو ایک چائے کا چمچ شہد پینے سے کھانسی سے فوری آرام آئے گااور آپ سکون سے سو سکیں گے۔

قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے:

خالص شہد میں موجود قوت بخش اجزاء میں جراثیم اور بیماری سے بچانے کی خصوصیات ہوتی ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھانے اور بیماری کے خلاف لڑنے میں مدد دیتی ہیں۔ اگر آپ موسم کے اثرات کو محسوس کریں تو ایک کھانے کا چمچ شہد، دو چائے کے چمچ لیموں کا رس آدھا کپ گرم پانی میں شامل کر کے پیئیں۔

شہد استعمال کرنے کے لیے ہدایات

*شہد بہترین غذا ہے لیکن ضروری ہے کہ عمدہ کوالٹی کا شہد خریدا جائے۔
*جراثیم سے پاک کرنے کے لیے پکایا جانے والا شہد نہ خریدیں۔
*بغیر پکے خالص شہد کی پہچان یہ ہے کہ کمرے کے درجہ حرارت پر جمنے لگتا ہے ۔ یہ شہد کم مقدار میں استعمال کیا جائے ۔
*شہد کا استعمال کھانسی ، جلنے اور زخم پر لگانے اور معدے کے لیے مفید ہے۔
*قدرتی طور پر تیار شدہ بغیر پکا شہد خریدیں۔
*چینی کے متبادل کے طور پر شہد استعمال نہ کریں۔
*پانی یا سبز چائے میں تھوڑی مقدار میں ڈال کر استعمال کریں۔
*گرمی اور دھوپ سے بچا کر کمرے میں رکھیں۔
*زخم یا جلے ہوئے پر لگانے کے لیے استعمال کریں۔

مزید جانئے  :گرمیوں کے قدرتی انرجی بوسٹر جوسز


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...