6غذائیں کھائیں ذیابیطس سے بچاؤ یقینی بنائیں

23,899

ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لئے کھانے پینے میں درست انتخاب کرنا ضروری ہے ۔ لیکن کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جو نہ صرف ذیابیطس کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ جسم میں بلڈ شوگر لیول کو کم رکھنے اور مجموعی صحت کے لئے بھی مفید ہیں ۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بعض غذاؤں کے استعمال سے ذیابیطس کے مرض کے خطرات میں کمی لائی جا سکتی ہے ۔

diabetes infographicبلیوبیریز

یہ پھل روزانہ کی کاربز کی ضرورت کو پورا کرنے کا آسان ذریعہ ہیں ۔ تحقیق کے مطابق بلیوبیریز کا باقاعدہ استعمال جسم میں انسولین لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ بلیوبیریز سوجن دور کرکے امراض قلب کے خطرات کو بھی کم کرتی ہیں ۔

سنگترے

ترش پھلوں کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس سے کولیسٹرول لیول بھی متوازن رہتا ہے ۔ تحقیق سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ ان پھلوں کا رس پینے سے زیادہ مفید اسے ایسے ہی کھانا ہے ۔

چنے

چنے پھلیاں اور دالیں ذیابیطس کے مریضوں کے لئے انتہائی فائدے مند غذائیں ہیں ۔ 2012میں شائع ہونے والی ایک ریسرچ کے تحت ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکار افراد اگر تین مہینے تک باقاعدگی سےچنے کا استعمال کریں تو اس سے ان کا بلڈ شوگر لیول کافی حد تک کنٹرول ہوسکتا ہے ۔

ڈارک چاکلیٹ

جی بلکل! میٹھا کھا کر بھی ذیابیطس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔ کم مقدار میں ڈارک چاکلیٹ کا استعمال انسولین لیول کو کم رکھتا ہے ۔ اس کے ساتھ اس سے انسان کا ذائقہ (Taste) بھی اچھا رہتا ہے ۔

زیتون کا تیل

اگر نقصان دہ ٹرانس فیٹس کی جگہ صحت بخش فیٹس جیسے زیتون کے تیل کا استعمال کیا جائے تو ٹائپ ٹو ذیابیطس کے لئے یہ مفید ہے ۔ اس سے آپ زیادہ ایکٹو بھی رہیں گے اور وزن بھی کنٹرول میں رہے گا جس سے شوگر لیول اپنے آپ درست رہے گا ۔

زیتون کے تیل کے ساتھ خشک میوہ جات، ایواکاڈو اور ٹھنڈے پانی کی مچھلی کا استعمال بھی کریں ۔

ہری سبزیاں

ایسی سبزیاں جن میں اسٹارچ نہ ہو ذیابیطس کے مریضوں کے لئے سود مند ہیں ۔ دن میں 200گرام یعنی تین ساڑھے تین کپ سبزیوں کا استعمال (جس میں 70گرام یعنی 3/4سےایک کپ ہری سبزیاں شامل ہوں)ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے ۔

مزید جانئے: ذیابیطس کے مریض یہ 6کام نہ کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...