دن بھر میں بنا محنت کیلوریز گھٹانے کے طریقے

47,255

موٹاپا اپنے ساتھ نہ صرف جسمانی بیماریوں کو ساتھ لاتا ہے بلکہ بعض اوقات بہت سی نفسیاتی بیماریوں کا باعث بھی بنتا ہے ،اکثر نوجوان اپنے موٹاپے کی وجہ سے اعتماد کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی کار کردگی متاثر ہوتی ہے۔

بہت سے نوجوان وزن کم کرنے کے لئے کوششیں کرتے ہیں لیکن کئی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی ذمہ داریوں اور مصروفیات کی وجہ سے اپنی کیلوریز کو کم نہیں کر پاتے اور باقاعدہ طور پرموٹاپے سے نجات کے لئے کوئی تدارک نہیں کر پاتے اور ان کا وزن بڑھتا رہتا ہے ایسے میں کئی لوگ تو ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں ۔

کیلوریز کم کرنے کے یوں تو کئی طریقے ہیں جیسے سوئمنگ ، ڈائٹنگ ، جمنگ ۔۔۔۔۔ لیکن ذرا سی ہوشیاری اور عقل مندی سے کام لیا جائے تو بناء محنت کئے ہی کیلوریز کم کی جا سکتی ہیں ۔

۱۔اگر آپ دن بھر میں آٹھ گلاس پانی پیتے ہیں تو تین گلاس پانی کی جگہ لیموں اور شہد والا پانی پئیں ۔ایک گلاس صبح نہار منہ اور دو گلاس دوپہر اور رات کے کھانے سے پہلے ۔۲۱ روز کے استعمال سے اپنے وزن میں نمایاں کمی دیکھیں گے ۔
۲۔ ٹھنڈا پانی مت پئیں اور خاص طور پر کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی کی جگہ سادہ پانی یا ہلکا کنکنا پانی پئیں ۔
۳۔ سادے پانی کی جگہ پانی میں کسی بھی موسمی پھل کا عرق ڈال کر پئیں ۔
۴۔ شاپنگ سینٹر یا دفتر میں ایلیویٹر کے استعمال کی جگہ سیڑھیوں کا استعمال کریں ۔یہ مشورہ ان لوگوں کے لئے مفید ہے جو۷۵ کل سے زیادہ وزن رکھتے ہیں ۔جب ہم سیڑھیاں چڑھتے ہیں تو ایک منٹ میں دس کیلوریز جلا سکتے ہیں ۔
۵۔ اگر کوئی کام بیٹھ کر کر رہے ہیں توکوشش کریں کہ وہ ہی کام کھڑے ہو کر کر لیں ۔کیوں کہ بیٹھنے کے مقابلے میں ہم کھڑے ہو کر زیادہ تیزی سے کیلوریز جلا سکتے ہیں ۔
۶۔ اگر آپ ایسکیلیٹر کا استعمال کر رہے ہیں تو اس پر کھڑے رہنے کے بجائے چلتے رہیں اس طرح آپ اپنی منزل پر بھی جلدی پہنچیں گے اور کیلوریز بھی کم کر سکیں گے ۔
۷۔ اگر آپ کا زیادہ تر وقت ٹی ۔وی یا کمپیوٹر کے سامنے گزرتا ہے تو آپ اپنے کمرے میں چار سے پانچ چکر لگا لیں اس طرح سستی سے بھی بچ جائیں گے اور رانوں پر جمنے والی چربی کو بھی گھٹا سکیں گے ۔
۸۔ کہا جاتا ہے جن لوگوں کی طبیعت میں بے چینی اور اضطرابی کیفیت ہوتی ہے وہ اپنی کیلوریز جلدی کم کرتے ہیں اس لئے ذرا سی فکر کرنے سے آپ اپنا کام تیزی سے ختم کر سکتے ہیں اور کیلوریز بھی گھٹ اسکتے ہیں ۔اس کے بر عکس جو لوگ بے خوف اور لا پرواہ ہوتے ہیں وہ اپنا کام سستی سے اور دیر سے ختم کرتے ہیں ان کا وزن کم ہونے کے بجائے بڑھ جاتا ہے ۔
۹۔ اگر آپ کچن میں چائے میں ابال آنے کا انتظار کر رہی ہیں یا سالن کو بھون رہی ہیں یا پھر صبح کے وقت سستی سے دانت برش کر رہی ہیں ،تو بس یوں ہی کھڑے رہنے کے بجائے اپنے ہاتھوں اور ٹانگوں کو گول گول گھما سکتے ہیں اپنے پنجوں کو حرکت دیں ۔
۱۰۔ٹی وی دیکھتے وقت تشہیری وقفہ کے دوران ضروری نہیں کہ آپ صوفے ،کاؤچ یا بیڈ پر ہی بیٹھے رہیں آپ زرا سا چل سکتے ہیں ، ہاتھوں ،پیروں کو اسٹریچ کریں یا پیروں سے سائکل چلا سکتے ہیں ،اور سب سے بہتر حل تو یہ ہے کہ کھڑے ہو کر یا کام کرتے میں ٹی وی دیکھا جائے ۔
۱۱۔ اناج پر اندھا بھروسہ مت کریں ،اور خاص طور پر گندم کی روٹی استعمال نہ کریں ،بلکہ بیسن اور باجرہ کی روٹی کھائیں ۔اپنے کام نوکروں سے کرانے کے بجائے خود کریں ایک دن آپ آزما کر دیکھیں ،آپ کو خوداپنا بوجھ ہلکا محسوس ہو گا اور اسٹریس بھی کم ہو گا ۔
۱۲۔ اپنے بچوں کے ساتھ گیمز کھیلیں ،ان کے ساتھ ٹی وی دیکھنے کے بجائے پارک میں کھیل کر وقت گزاریں اس طرح آپ بھی متحرک رہیں گے اور بچوں کے زہنوں پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے ۔
۱۳۔ گاڑی کی پارکنگ کہیں دور ہو تو ڈرائیور سے گاڑی منگوانے کے بجائے خود گاڑی کی طرف چلے جائیں اس طرح ایندھن کی بھی بچت ہو گی اور ہلکی واک بھی ہو جائے گی ۔
۱۴۔ دن بھر مسکرا کر گزاریں ۔ قہقہ لگاے سے آپ دس سے بیس کیلوریز گھٹا سکتے ہیں ۔
۱۵۔ آفس کی میز کے نیچے منی اسٹیپر یا منی سائیل رکھ لیں ،تاکہ کیلوریز بڑھ نہ سکیں ۔
۱۶۔ چائے کی جگہ کافی پیئیں ۔ روزانہ دو سے تین کپ کافی کیلوریز کم کرنے میں بڑی مفید ہوتی ہے ۔
۱۷۔ آٹھ گھنٹے کی نیند کیلوریز کو کنٹرول میں رکھتی ہے اگر آپ کی نیند پوری نہیں ہو پا رہی یا آپ زیادہ سو رہے ہیں تو وزن بڑھے گا اور میٹا بولزم بھی ست ہو جائے گا ۔
۱۸۔ اپنی پسند کا میوزک سنتے ہوئے گھر کا کام کرتے رہیں ۔
۱۹۔ ڈٹوکس باتھ لیں اور گرما تیل سے باڈی مساج لیں ۔
۲۰۔ کم سے کم ٹی وی دیکھیں اور زیادہ دل چسپی ایسی سر گرمیوں میں لیں جن میں آپ کھڑے ہوں ۔
۲۱۔ سردیوں میں اپ زیادہ تیزی سے کیلوریز کم کر سکتے ہیں اس لئے سردی میں کمبل میں خود کو گرم رکھنے کے بجائے تیزی سے معمول کے کام کریں اور حرارت حاصل کریں
۲۲۔ کولڈ ڈرنک پانی کا نعم البدل نہیں اس لئے اس سے پیاس نہ بھجائیں ۔
۲۳۔ اپنی ہاضہ درست رکھنے کی کوشش کریں ایک دن میں آپ ۳۳۵ کیلوریز گھٹا سکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کا ہاضمہ درست ہو ۔ ایک ساتھ بڑی مقدار میں کھانا کھانے کے بجائے ۴ سے ۵ دفعہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں کھانا کھائیں اس طرح آپ آسانی سے کیلوریز کم کر سکتے ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...