ٹھنڈا پانی پینے کے آٹھ نقصانات

16,998

گرمیوں میں ٹھنڈا یخ پانی پینااکثریت کی خواہش ہوتی ہے۔اگر یوں کہاجائے کہ کچھ لوگ تو سردیوں میں بھی ٹھنڈاپانی پینابند نہیں کرتے تو غلط نہیں ہوگا۔ ٹھنڈا پانی پینے کے نقصانات اگر آپ جوانی میں نظر نہیں آئیں تو بڑھاپے میں آپ کا اس سے بچنا نہایت مشکل ہوجاتا ہے۔

برف کا ٹھنڈا یخ پانی کسی بھی انسان کوبیماری کے سوا کچھ نہیں دے سکتا ہے۔ لہٰذا اس کے نقصانات سے بچنے کے لئے اس سے اجتناب برتیں اورصحت کوبرقرار رکھیں۔

نظام ہاضمہ کی خرابی

ٹھنڈا پانی نظام ہضم کی خرابی کاسبب بنتاہے۔وقت کے ساتھ ساتھ معدہ کے مسائل زیادہ بڑھتے جارہے ہیں اسکی وجہ کچھ اورنہیں بلکہ ہماری بڑھتی ہوئی خواہشات اوربگڑی ہوئی عادات ہیں۔ٹھنڈا پانی اوریخ ٹھنڈے مشروبات ہاضمہ کی خرابی میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔

وزن میں اضافہ

ٹھنڈایخ پانی جسم کے درجہ حرارت کوکم کردیتاہے جسکے باعث کیلوریز برن نہیں ہوپاتی اوروزن میں اضافہ ہوتاجاتاہے۔ٹھنڈے پانی کی بدولت فیٹ آپکے جسم میں اپنی جگہ مضبوط بنا لیتا ہے جس کے باعث اسے ختم کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔

قبض

سادہ پانی نظام ہضم کودرست رکھنے میں معاون ثابت ہوتاہے جبکہ ٹھنڈ اپانی قبض کاسبب بنتاہے۔ٹھنڈے پانی کی بدولت کھانے کاآنتوں سے گزرنے کاعمل متاثرہوتا ہے۔جس کی وجہ سے قبض کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔

گلے کے مسائل

گلے کی خرابی اورگلے کے بڑھتے ہوئے مسائل کاسبب بنتاہے۔آواز میں بھداپن عمر سے پہلے آواز میں تبدیلی کاباعث بنتاہے۔سادہ پانی آپ کوگلے کی تکلیف سے بچاتاہے۔

تیزابیت کاسبب

ٹھنڈے پانی کے استعمال سے آپ کووقتی سکون توملتاہے لیکن یہ جسم میں کئی مسائل کاسبب بنتاہے جن میں سے ایک تیزابیت بھی ہے۔معدہ میں خرابی دیگر بیماریوں کادروازہ کھول دیتی ہے۔

دل کے مسائل

یہ دل پراضافی بوجھ کاسبب ہے کیونکہ ٹھنڈا پانی پینے سے دل کی دھڑکن کم ہوسکتی ہے۔ ٹھنڈے پانی کے استعمال سے جسم کادرجہ حرار ت نیچے آجاتاہے تواسے واپس نارمل ہونے میں وقت لگتاہے۔

بالوں کے مسائل

بالوں پر ٹھنڈے پانی کے نہایت حیران کن اثرات ہوتے ہیں۔بالوں کاگرنا،وقت سے پہلے سفید ہونا ٹھنڈے پانی کے باعث بھی ہوتاہے۔یہ پورے جسم کے ساتھ ساتھ بالوں کوبھی متاثرکرتاہے۔

جوڑوں کا درد

جوڑوں کے درد کی بڑی وجہ ٹھنڈاپانی ہوتاہے۔ٹھنڈے پانی کی وجہ سے جسم کانظام متاثرہوتاہے۔ہڈیوں کے لئے ٹھنڈک نقصان دہ ثابت ہوتی ہے جسکے باعث جوڑوں کے درد کی شکایت ہوسکتی ہے۔

مزید جانئے:جگر کے مریضوں کے لئے احتیاطی تدابیر

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...