بالوں اور جلد کے لئے السی کےاستعمال کےٹوٹکے

5,915

السی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے مالا مال ہے۔ السی کے چھوٹے چھوٹے بیج نہ صرف بطور غذابے حد فائدے مند ہیں بلکہ یہ جلد اور بالوں پر استعمال کرنے کے لئے بھی بے حد مفید ہیں۔ اس کا استعمال کرنے کے بعد ہمیں یقین ہے کہ آپ کو کبھی پارلر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ السی سے ہو نے والے اسکن اور ہیئڑ ٹریٹمنٹ کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :

 

1۔ہیر جیل

hair gel

ایک چوتھائی کپ السی ایک کپ پانی میں ڈال دیں ۔ رات بھر السی کو بھیگا رہنے دیں ۔ ایک پین میں اس مکسچر کو درمیانی آنچ پر پکائیں ۔جب اچھی طرح کھول جائے تو لیونڈر آئل کے قطرے ڈال دیں ۔ ٹھنڈا ہوجائے تو ڈبے میں ڈال کر فرج میں رکھ دیں ۔ یہ جیل گھنگریالے بالوں کی اسٹائلنگ کے لئے بہت اچھا ہے۔ البتہ ہر قسم کے بالوں پر اس کا استعمال کیا جا سکتاہے۔

 

2۔سر کی خشکی

hair dandruff

خشکی دور کرنے کے لئے نہانے سے سے آدھا گھنٹہ پہلے السی کا تیل لگائیں ۔ اس کا باقائدہ استعمال نہ صرف سر کی خشکی دور کرتاہے بلکہ بالوں کو بھی مضبوط اور چمکدار بناتا ہے ۔

 

3۔السی سے فیشل

flaxseed fical

2کھانے کے چمچ شہد میں 1چائے کا چمچ لیمبو کا رس اور1 کھانے کا چمچ السی کا تیل ملا دیں۔ ا سے چہرے پر براہ راست لگائیں ۔ یہ جلد کے لئے بے حد مفید ہے ۔ اس سے چہرے پر روزانہ مساج کیا جاسکتا ہے۔ اس سے جلد کی خشکی اور کیل مہاسےجیسے مسائل دور ہو جاتے ہیں ۔

 

4۔اسکن الرجی

flaxseed for skin allergy

جن کی جلد زیادہ حساس ہوتی ہے انہیں خشکی یا زیادہ میک اپ کے استعمال سے جلد پر الرجی ہو جاتی ہے ۔ ایسے میں کوکو بٹر اور السی کا تیل ملا کر الرجی والی جگہ پر لگائیں ۔ اس جیل سے بدبو نہیں آتی اور یہ الرجی کو دور کردیتا ہے ۔

 

5۔اسکرب

flaxseed for scrb

دہی، شہد اور السی پائوڈر کو ہم وزن ملا کر مکسچر بنا لیں ۔ اس سے 10منٹ تک اسکن کو اسکرب کریں اور پانی سے دھو لیں۔ اس سے جلد پر سے مردہ خلیات جھڑ جاتے ہیں اور جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے ۔

 

6۔آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے

flaxseed oil for dark circles

سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے لئے روزانہ سونے سے پہلے آنکھوں کے گرد السی کا تیل لگائیں ۔ ایک ہی ہفتے میں حلقے غائب ہونے لگیں گےاور آنکھوں کے گرد کی جلد نرم و چمکدار ہو جائے گی ۔

تبصرے
Loading...