ٹانگوں کو مضبوط بنانے اور درد دور کرنے کے طریقے

33,963

ٹانگوں میں درد ان دونوں ایک عام مسئلہ ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں ۔ورزش نہ کرنے، زیادہ دیرتک کھڑے رہنے، موٹاپے، ذیابیطس، تمباکو نوشی، ذہنی تناؤ، ٹانگوں میں ورم وغیرہ ٹانگوں کی درد کی ممکنہ وجوہات میں شامل ہیں ۔ ٹانگوں کی مضبوطی اور درد دور کرنے کے لئے چند تدابیر مندرجہ ذیل ہیں:

بلاوجہ دیر تک کھڑے رہنا خون کے رگوں میں جم جانے اور دباؤ کی وجہ بن جاتا ہے۔ اگر ممکن ہو تو دس یاپندرہ منٹ کے بعد تھوڑی دیر کے لئے بیٹھ جائیں اور ٹانگوں کو سیدھا کرلیں۔

مساج کریں

مساج کرکے اس درد سے بچا جاسکتا ہے۔ مساج آپکے پٹھوں کی مضبوطی کے لئے بے حد ضروری ہے ۔کھوپرے یا سرسوں کے تیل سے روزانہ دس سے پندرہ منٹ تک مساج آپکو اس درد سے محفوظ رکھ سکتا ہے ۔

ورزش کریں

ٹانگوں کی مضبوطی اور ٹانگوں میں درد سے حفاظت کے لئے ورزش کریں ۔یوگا، ہیل سائیڈ، کواڈ پریس، سوئس بال اسکواڈ، وغیرہ ٹانگوں کی مضبوطی کے لئے سرفہرست ورزشیں ہیں ان ورزشوں کو تین سے چار منٹ دن میں دو بار لازمی کریں ۔کسی بھی ورزش کا انتخاب کرنے سے پہلے ایک بار ڈاکٹر سے مشورہ لازمی کریں۔

مزید جانئے: فٹنس ٹرینرز ہمیشہ فٹ کیسے رہتے ہیں؟وڈیو

تنگ کپڑے نہ پہنیں

تنگ کپڑوں کا استعمال کم سے کم کریں ۔تنگ کپڑے دوران خون پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔جس کے سبب ٹانگوں کی رگیں پھول جاتی ہیں جو ٹانگوں میں درد کی وجہ بنتی ہیں۔ تنگ کپڑوں میں آپ کاجسم بلاشبہ خوب صورت دکھائی دیتاہے، لیکن ان سے نقصانات بھی پہنچتے ہیں۔

شاہ بلوط کے بیج کھائیں

شاہ بلوط کے بیج ٹانگوں کی سوجن اور پٹھوں کے کھچاؤ میں کمی لانے کے لئے نہایت مفید مانے جاتے ہیں ۔انکا روزانہ استعمال پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لئے ضروری ہےاور خون کی روانی کو متاثر نہیں ہونے دیتے۔

وزن گھٹائیں

اسکاٹ لینڈ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق اگر کسی شخص کا وزن بڑھ جاتا ہے تو اسکی ٹانگوں کی رگیں 58فیصد تک پھول جاتی ہیں ۔بڑھتا وزن اور بھی بہت سی بیماریوں کی جڑ ہے۔ اس لئے اپنے وزن کو بڑھنے سے روکیں ۔ورزش اور مناسب غذا کا استعمال وزن میں کمی لا سکتا ہے ۔

زیادہ دیر کھڑے نہ ہوں

بلاوجہ دیر تک کھڑے رہنا خون کے رگوں میں جم جانے اور دباؤ کی وجہ بن جاتا ہے۔ اگر ممکن ہو تو دس یاپندرہ منٹ کے بعد تھوڑی دیر کے لئے بیٹھ جائیں اور ٹانگوں کو سیدھا کرلیں۔

اونچی ہیل والے جوتےنہ پہنیں

اونچی ہیل والے سینڈل یاجوتے پہننے سے ٹانگوں کی شریانیں متاثر ہوتی ہیں اور دل کوواپس خون نہیں پہنچ پاتا ۔اس لئے اونچی ایڑیوں کے سینڈل اور جوتے پہننے سے جس حد تک ممکن ہو گریز کریں، تاکہ ٹانگوں کوخون کی روانی متاثر نہ ہو ۔

مزید جانئے: گردن کے درد کا گھریلو علاج

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...