weight loss – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png weight loss – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 5طریقوں سے اپنا میٹابولزم تیز کریں اور وزن گھٹائیں https://htv.com.pk/ur/weight-loss/metabolism-and-weight-loss Tue, 02 Oct 2018 12:06:08 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=30724 metabolism-and-weight-loss

روزانہ حاصل کردہ کیلوریز سے جتنی زیادہ کیلوریز آپ استعمال کریں گے اتنا ہی وزن کم (weight loss) ہوگا۔ ایسا کرنا واقعی آسان ہے۔ جب وزن کم کرنے کی بات آتی ہے تو اس کے لئے کوئی جادوئی گولی تو ہے نہیں۔ نہ ہی ایسا کوئی مخصوص طریقہ ہے جو ہر ایک کے لئے کارآمد […]

The post 5طریقوں سے اپنا میٹابولزم تیز کریں اور وزن گھٹائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
metabolism-and-weight-loss

روزانہ حاصل کردہ کیلوریز سے جتنی زیادہ کیلوریز آپ استعمال کریں گے اتنا ہی وزن کم (weight loss) ہوگا۔ ایسا کرنا واقعی آسان ہے۔
جب وزن کم کرنے کی بات آتی ہے تو اس کے لئے کوئی جادوئی گولی تو ہے نہیں۔ نہ ہی ایسا کوئی مخصوص طریقہ ہے جو ہر ایک کے لئے کارآمد ہو۔ پھر بھی ایک چیز جو وزن کم کرنے میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے وہ میٹا بولزم ہے۔
یہ آرٹیکل آپ کو بتائے گا کہ وزن کم کرنے کے لئے میٹابولزم پر کس طرح قابو پایا جاسکتا ہے۔یہاں پہلے ہم میٹا بولزم کی وضاحت کریں گے۔

میٹا بولزم کیا ہے؟

Metabolism and Weight loss 2-10-18
Weight loss 2-10-18

میٹا بولزم ایسا کیمیائی عمل ہے جس کے تحت سیلز غذا کو توانائی میں تبدیل کرتے ہیں ،ہارمونز جیسے کورٹیزول بناتے ہیں۔اور فاضل مادوں کو خارج کرتے ہیں ۔دوسرے ری ایکشنز کی طرح اس میں بھی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ آپ کا جسم مستقل کیلوریز کو جلا رہا ہے۔ میٹا بولزم جتنا تیز ہوگا وزن بھی اتنی ہی تیزی سے کم ہوگا ۔ پھر بھی آپ کا جسم آپ کی عمر،جنس اور قد کے حساب سے کیلوریز جلاتا ہے۔
ایک لمبا چوڑا شخص زیادہ کیلوریز جلانے کا پابند ہے۔اسی طرح اور بھی بہت سے عوامل میٹا بولزم پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ وزن کوکم کرنے کے لئے میٹابولزم کو تیز کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ان میں سے پانچ نیچے بتائے گئے ہیں۔

وزن کم کرنے کے میٹا بولزم پر قابو پانے کے طریقے:

ایکٹو رہیں:

حرکت سے پیدا ہونے والی حرارت تھرمک ایفیکٹ آف ایکٹیوٹی TEAمیٹابولزم پر اثرانداز ہوتی ہے۔یہ5ا سے30فیصد کیلوریز جلانے کا باعث بن سکتی ہے۔لہٰذا آپ جتنا زیادہ حرکت کریں اتنا ہی اچھا ہے۔
آپ اپنے لئے روزانہ چہل قدمی کا انتخاب کرسکتے ہیں،اور دیکھیں کہ آپ کو کتنا چلنا چاہئے؟یا اپنی ایکٹیوٹی بڑھانے کے لئے روزمرہ کام جیسے باغبانی یا کچن کے کام انجام دیں۔

پانی پئیں:

پانی کی کمی جسم کے اعضاء جیسے جگر کے کام کرنے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے،اس طرح میٹا بولزم ہلکا ہوجاتا ہے۔آپ کے وزن کا3فیصد پانی کی کمی میٹا بولزم کی رفتار کو 6 فیصد کم کردیتی ہے۔لہٰذا ضروری ہے کہ پانی سے جسم کو سیراب رکھا جائے۔پانی کی کمی کی وجہ سے مسلز کمزور ہوجاتے ہیں ۔اس لئے مجموعی طور پر روزانہ 8سے10 گلاس پانی پینا چاہئے۔

مصالحوں کا استعمال مفید:

آپ میں سے جو لوگ مصالحے دار کھانے پسند کرتے ہیں ان کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔مرچوں میں موجود ایک مرکب کیپسیسن (جو مرچوں کو تیز بناتا ہے)دل کی دھڑکن تیز اوربلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔اس طرح یہ بھی میٹابولزم کو تیز کرنے میں مدد دیگا ۔اس کے لئے آپ کو اپنے کھانے میں مرچوں کا معمولی سا اضافہ کرنا ہوگا۔

ویٹ لفٹنگ شروع کریں:

ایک پائونڈ مسلز روزانہ 6کیلوریز جلاتے ہیں جبکہ اتنی ہی مقدار میں فیٹس روزانہ2 کیلوریز جلاتے ہیں ۔اس طرح جتنے زیادہ مسلز ہونگے آپ کا میٹا بولزم اتنا ہی تیز ہوگا ۔ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ جم جائیں اور اہم مسلز بنائیں۔

زیادہ پروٹین لیں:

آپ کے جسم کو کیلوریز ہضم کرنے کے ساتھ جلانے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ غذاؤں کو ہضم ہونے کے لئے زیادہ انرجی کی ضرورت ہوتی ہے۔پروٹین کو ہضم کرنے کے لئے بہت زیادہ کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے(یعنی حاصل کردہ کیلوریز کا 30فیصد)۔یہ مسلز کی نشونماء میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔لہٰذا یہ بھی میٹا بولزم کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
جسم کے وزن کے حساب سے ہر ایک کلو پر آپ کو ڈیڑھ سے دو گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان طریقوں کےذریعے آپ کوئی سخت کام کئے بغیر میٹا بولزم کو بڑھا سکتے ہیں۔
مزید جانیں: پروٹین کا حد سے زیادہ استعمال صحت کے لئے مضر

The post 5طریقوں سے اپنا میٹابولزم تیز کریں اور وزن گھٹائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
وٹامن ڈی کا حصول پیٹ کی چربی کم کرنےکا آسان طریقہ https://htv.com.pk/ur/weight-loss/belly-fat-ka-barhna-vitamin-d-ki-deficiency Tue, 11 Sep 2018 10:36:51 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=30070

ہم میں سے جوکوئی بھی اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کرتاہے وہ اس بات سے ضرور اتفاق کرے گاکہ پیٹ کی چربی سے چھٹکارا حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ جسم کے کسی بھی دوسرے حصے کے مقابلے میں پیٹ کی چربی ختم کرنے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے۔سخت ڈائٹ اورایب کرنچزکے باوجود […]

The post وٹامن ڈی کا حصول پیٹ کی چربی کم کرنےکا آسان طریقہ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

ہم میں سے جوکوئی بھی اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کرتاہے وہ اس بات سے ضرور اتفاق کرے گاکہ پیٹ کی چربی سے چھٹکارا حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ جسم کے کسی بھی دوسرے حصے کے مقابلے میں پیٹ کی چربی ختم کرنے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے۔سخت ڈائٹ اورایب کرنچزکے باوجود بھی کچھ لوگ مکمل طورپرپیٹ کی چربی سے نجات حاصل نہیں کرپاتے۔
لوگوں کے لئے یہ انتہائی مایوس کن ہوسکتا ہے۔ خواتین کے اکثردیدہ زیب ملبوسات جیسے مغربی کروپ ٹاپس،مشرقی ساڑھی وغیرہ کوزیب تن کرنے کے لئے فلیٹ ٹمی کی ضرورت ہوتی ہے۔اس سے متعلق ایک اورسنجیدہ مسئلہ یہ ہے کہ پیٹ کی چربی ٹائپ ٹوذیابیطس اوردل کے امراض کاسبب بن سکتی ہے۔ یہ نقصان دہ نتائج کے ساتھ ساتھ صحت کے حوالے سے بھی انتہائی تشویشناک بات ہے

پیٹ کی چربی ختم کرنے میں کیارکاوٹ آتی ہے؟

تحقیقی مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ جب جسم کشیدگی کے زیر اثرہوتا ہے تویہ ہارمون ریلیز رکت اہے جوپیٹ کے اردگرد چربی جمع کرنے کی وجہ بنتے ہیں۔ یہ پیٹ پرچربی جمع ہونے کی ابتدائی وجہ ہوسکتی ہے لیکن یہ ایک علیحدٰہ نظریہ ہے۔جووضاحت کرتاہے کہ ورزش کے باوجود پیٹ کی چربی ہاتھ پیروں کے فیٹ کے مقابلے میں جلد ختم کیوں نہیں ہوتی۔

یہ اصول مقررہ ہدف پرموجود خون کی وریدوں کی تعداد پرمبنی ہے۔ ہاتھ پیروں پرخون کی وریدیں زیادہ ہوتی ہیں جوچربی کے خاتمے کوآسان بنادیتی ہیں جبکہ پیٹ کے ٹشوز میں وریدوں کی تعداد زیادہ نہیں ہوتی جس کی وجہ سے پیٹ کی چربی کا خاتمہ مشکل عمل بن جاتا ہے

مزید جانئے :وٹامنزمیں چھپے صحت کے راز!

لیکن کیا اب بھی ہم کچھ بھول رہے ہیں؟

موٹاپا پہلی دنیا کے ممالک کا ایک نیا مقامی مرض ہے۔اس دوہری مشکل سے نجات ، اس کی ممکنہ وجوہات اور حل کے لئے بہت سی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پچھلے مطالعے میں موٹاپے اوروٹامن ڈی کی کمی کے دوران ایک تعلق بیان کیاگیاتھا لیکن حال ہی میں یورپین سوسائٹی آف اینڈوکرینولوجی کے سالانہ اجلاس میں پیش کردہ نئے مطالعے میں اس تعلق کی مزید وضاحت بیان کی گئی اورثابت کیاگیاکہ پیٹ کی چربی کابراہ راست تعلق وٹامن ڈی کی کمی سے ہوتا ہے۔
اس مطالعے سے مصنفین نے یہ نتیجہ اخذ کیاہے کہ مرد اورعورت دونوں میں پیٹ کی چربی سے وٹامن ڈی کی کمی کااندازہ لگایا جاسکتا ہے۔اگرچہ یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی ہی پیٹ کی چربی کاسبب بنتی ہے یا اس کی کوئی دوسری وجہ ہے۔

belly-fat-ka-barhna-vitamin-D-ki-deficiencyمزید جانئے :وٹامنز اور منرلز کی زیادتی کے نقصانات
وٹامن ڈی کی کمی امریکہ کی 40% سے زائدآبادی کاعام مسئلہ ہے۔ اس کمی کاایک عام سبب ڈیری مصنوعات کاکم استعمال اورسورج کی روشنی سے براہ راست تعلق کی کمی ہے۔یہ کمی صحت سے متعلق بہت سے مسائل کاسبب بن سکتی ہے جیسے ہڈی میں درد ،سانس کی نالی کے انفیکشن،آٹوامیون امراض اوراب اس میں پیٹ کے اطراف جمع ہونے والی چربی بھی شامل ہے۔
اس سلسلے میں وٹامن کی کمی کے بارے میں سب سے بہترین بات یہ ہے کہ اس کاحل انتہائی آسان اورسستاہے۔دوطرح کے وٹامن ڈی سپلیمنٹ ہرجگہ بآسانی دستیاب ہوتے ہیں۔ ان کے منفی اثرات نہایت کم ہوتے ہیں جواسے استعمال کے لئے محفوظ اورموثربناتے ہیں۔اس کی تجویز کردہ خوراک پرابھی تک تفصیلات کے لئے مزید تحقیقات جاری ہیںکہ کتنی مقدارمیں اورکس وقت وٹامن ڈی سپلیمنٹ کااستعمال کیاجاسکتاہے۔لیکن یہ بات واضح ہے کہ وٹامن ڈی کی نارمل سطح چربی کے خاتمہ خاص طورپرپیٹ کی چربی کے خاتمہ میں مثبت کردارادارکرسکتی ہے۔

 مزیدجانئے : وٹامن ڈی تھری دل کے مریضوں کے لیے مفید
اس تحقیق میں ڈچ سائنسدانوں کے ایک گروہ نے ان لوگوں کوجن کی پیٹ کی چربی کوشش کے باوجودبھی اگر نہ جاتی ہوتومشورہ دیاہے کہ وہ ایک سادہ سے خون ٹیسٹ کے ذریعے وٹامن ڈی کی سطح چیک کروائیں۔بہت سے لوگ جن میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے ان میں کوئی کلینیکل علامات ظاہرنہیں ہوتی جس کی وجہ سے تشخیص نہیں ہوپاتی۔نتیجتاًان میںاس کی سطح خطرناک حد تک کم ہوجاتی ہے۔
ماضی میں لوگوں کی ناراضگی کوکم کرنے کی کوشش میں پیٹ کی چربی کو”لوہینڈلز “یا”مشروم ٹاپ” کانام دیاجاتاتھا اوراب ہمارے پاس چربی کی ان تہوں کی قدردانی ایک اوروجہ ہے کہ یہ جمع ہونے والافیٹ وٹامن کی کمی کی طرف براہ راست ہماری توجہ مبذول کرواسکتاہے۔ ابتدائی مراحل میں اس کمی کی تشخیص ہمیںاس سے پہنچنے والے بہت سے سنگین منفی اثرات سے بچاسکتی ہے۔ ساتھ ہی طاقتور،دلکش اورسرخ وسفید رہنے میں ہماری مددکرسکتی ہے۔

اس آرٹیکل کو انگریزی میں  پڑھنے کے لئے کلک کریں 


The post وٹامن ڈی کا حصول پیٹ کی چربی کم کرنےکا آسان طریقہ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
زیادہ عرصے تک وزن میں کمی کیسے ممکن ہے؟ https://htv.com.pk/ur/weight-loss/weigth-control-urdu Fri, 03 Aug 2018 13:04:16 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=29587 weight control in urdu

The post زیادہ عرصے تک وزن میں کمی کیسے ممکن ہے؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
weight control in urdu

آج کل خواتین و حضرات کا سب سے بڑا مسئلہ وزن ہے ۔کسی کو وزن بڑھانا ہے ،کسی کو وزن گھٹانا ہے ۔کوئی اپنی فٹنس سے مطمئن نظر نہیں آتا ،لیکن اس وقت لوگوں کے لائف اسٹائل کے سبب زیادہ مسئلہ وزن کا بڑھنا اور اس کے ساتھ بڑھتے ہی جانا ہے۔اکثر اوقات آپ وزن گھٹا بھی لیتے ہیں لیکن پھر اپنی روٹین یا ڈائٹ کو چونکہ جاری نہیں رکھ پاتے اس لئے وہ گھٹایا ہوا وزن دوبارہ آپ پر چڑھ جاتا ہے۔
کیا آپ جانتی ہیں کہ وزن کم کرنے کے لئے صرف ایکسر سائز یا ڈائٹ ضروری نہیں بلکہ اس کے لئے آپ کو ذہنی طور پر بھی تیار ہو نا پڑتا ہے ۔یہ بہت انہونی بات لگتی ہے لیکن یہ سچ ہے کہ اگر آپ اپنا ذہن بنا لیں گی تو آپ کو وزن کم کرنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔اپنے جسم پر سے چربی کم کرنا نسبتاً زیادہ آسان ہے اس کے مقابلے میں کہ آپ اپنی درست ترجیحات کا تعین کریں ۔
یہاں ہمارے پاس اس مضمون میں آپ کو کچھ ایسی ٹپس بتائی جائیں گی جس سے آپ کو پریشان کن چربی سے نجات مل سکتی ہے ۔

مثالی اہداف:۔

٭آپ کے سب سے اہم کاموں میں سے ایک کام یہ ہے ،کہ ایسے اہداف کا تعین کریں جن پر عمل ممکن ہو ۔یہ نہ سوچیں کہــ’’ مجھے ایک ماہ میں وزن کم کرنا ہی ہے ‘‘ یہ بذات خود ایک نا ممکن سی بات لگتی ہے۔اس کے بجائے ایک بہتر ہدف متعین کریں ۔دو کلو ایک مہینے میں ٰیا تین پونڈ ز چار ہفتوں میں ،کے تعین سے شروعات کریں ۔
٭ایک اور کام جو آپ اپنے لئے کر سکتے ہیں وہ یہ کہ اپنے لئے مختلف ٹاسک کا تعین کرنا۔

weight control in urdu
٭جیسے کہ آپ پورے ہفتے کیا کھائیں گے ۔یا ورک آو ٹ کیسے کریں گے۔تیراکی کریں گے ،بھاگیں گے یا چہل قدمی کریں گے ۔
٭ورک آئوٹ جم میں کریں گے یا گھر میں کریںگے۔
٭جیسے ہی یہ سارے پلان سیٹ ہو جائیں تو ایسے محسوس ہو گا کہ وزن گھٹانا کوئی ایسا قابل عمل ٹاسک ہے جس کوکرنا بہت آسان ہے۔اس سیپ کی حوصلہ افزائی ہو گی کہ یہ کام کرنا مشکل ہرگز نہیں ۔

٭اپنے دھوکے (چیٹ ڈے)کے دن مقرر کریں :۔

weight control in urdu

ہر وقت صحت مند کھانا کھاناآپ کو بور اور پابند محسوس کروا سکتا ہے۔اور بعض دفعہ آپ کو ذہنی طور پر تھکا دیتا ہے ،اسی لئے اپنے لئے چیٹ ڈے رکھنا چاہیے۔اپنے آپ کو ان چیزوں سے محروم نہ کریں بلکہ ہفتے میں ایک دن ایسا رکھیں جس میں آپ اپنا من پسند کھانا کھا سکیں ۔

٭ہلکی پھلکی غذا ضروری ہے:۔

The Best Way to Lose Weight in the Long-Term3

اپنے ڈائٹ پلان میں سے ہلکی پھلکی غذا کو نہ نکالیں ۔ضروری نہیں کہ اسنیکس ہمیشہ غیر صحت بخش ہو ں ۔کیونکہ صحت مند کھانے کا مطلب بورنگ اور بد مزا کھانا ہر گز نہیں ہے ۔گھر میں مزیدار غذائیت بخش کھانا تیار کریں ۔اچھی موسمی سبزیاں اور پھل خریدیں اور کھائیں ،مٹھی بھر میوے بھون کر کھائیں ،نہیں ؟تو پھر پاپ کارن بنا کر کھا لیں ،یا پھر اگر آپ کو پسند ہے تو ناریل کا پانی یا بادام کا دودھ لے لیں ،بران بریڈ کے ساتھ نٹ بٹر لے لیں ،اور تازہ موسمی پھل لیں ،چھولے بنائیں اور اس میں سلاد اور لیموں ملا کر کھائیں ۔اسی طرح کی بہت سی چیزیں ہیں جو کھانے میں مزیدار بھی ہیں اور غذائیت سے بھر پور بھی ہیں ۔

٭انعام سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے:۔

اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ آپ کو اپنے آپ کو کھانے کا انعام دینا ہے!درجنوں الگ الگ چیزیں ہیں جس سے آپ اپنے آپ کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں ،جیسے کہ ایک نیا لباس یا پھر کوئی کنسرٹ ٹکٹ۔۔۔۔اس میں سب سے اچھا انعام یہ ہے کہ جس میں آپ کی فگر(جسم کی ساخت) سامنے آ سکے ۔۔ایک اچھا لباس آپ کو اپنی ڈائٹ کو جاری رکھنے پر آمادہ کر سکتا ہے۔آپ اس کے اثرات خود اپنے وزن میں کمی کی صورت میں دیکھیں گے ۔اور جو آپ کو اپنی چربی گھلانے کی حوصلہ افزائی کرے گا ۔
یہ تمام ٹپس آپ آزما کر دیکھیں اور اپنے مقرر کردہ وقت میں اپنا وزن کامیابی سے کم ہو تا دیکھیں ۔


تصدیق و نظر ثانی  : ڈاکٹر ثناء اظفر

تحریر              : سحرش قاضی  

ترجمہ            : افشاں مراد 

اس آرٹیکل کو انگریزی میں پرھنے کے لئے کلک کریں


The post زیادہ عرصے تک وزن میں کمی کیسے ممکن ہے؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
پانی پئیں وزن گھٹائیں https://htv.com.pk/ur/weight-loss/drinking-water-lose-weight Wed, 27 Jun 2018 11:22:29 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=28730

زیروسائز کی خواہش میں عموماً نوعمر لڑکیاں عارضی انداز میں کھانے کی عادت اپناتی ہیں۔لیکن اس کے باوجود اضافی وزن اوراس سے متعلقہ مسائل میں اضافہ کے سبب اکثر لوگ وزن کم کرنے کے لئے کچھ بھی کرنے کوتیارہوجاتے ہیں۔ملٹی نیشنل فارماسیٹیکل کمپنی کادعوٰی ہے کہ ان کے پاس موٹے افراد کو دبلاکرنے کافوری طریقہ […]

The post پانی پئیں وزن گھٹائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

زیروسائز کی خواہش میں عموماً نوعمر لڑکیاں عارضی انداز میں کھانے کی عادت اپناتی ہیں۔لیکن اس کے باوجود اضافی وزن اوراس سے متعلقہ مسائل میں اضافہ کے سبب اکثر لوگ وزن کم کرنے کے لئے کچھ بھی کرنے کوتیارہوجاتے ہیں۔ملٹی نیشنل فارماسیٹیکل کمپنی کادعوٰی ہے کہ ان کے پاس موٹے افراد کو دبلاکرنے کافوری طریقہ موجودہے۔بعض اوقات یہ دوائیں یا غذائیں نہ صرف وزن کم کرنے میںہماری مدد کرتی ہیں بلکہ ساتھ ساتھ ہماری جیب اورکبھی کبھی عقل کاصفایابھی کردیتی ہیں۔
سچ تویہ ہے کہ کبھی کبھی ہم ہرجگہ اس چیز کی تلاش کرتے ہیں جوصحیح ہواوراکثروہ چیز ہماری ناک کے نیچے ہوتی ہے۔اس کی بہترین مثال وزن کی کمی کے لئے پانی کااستعمال ہے۔پانی سب سے زیادہ کم خرچ،وسیع پیمانے پردستیاب اورفائدہ مند غذائی مشروب ہے جس کے کوئی منفی اثرات بھی نہیں ہیں۔
پانی کے فوائد جتنے ہیں اس کی نسبت اس کواتنی اہمیت حاصل نہیں ہے لیکن میڈیکل لٹریچرنے یہ ثابت کیاہے کہ سادہ پانی پینے سے مختلف طریقوں سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔جن میں سے چند ذیل میں درج ہیں:

1۔میٹابولزم میں اضافہ کرتا ہے

Drinking Water to Lose Weight
یہ بات طے ہے کہ توانائی صرف کرنے سے کیلوریز برن ہوتی ہیں۔جب ہم آرام کرتے ہیں توہمارے جسم کامیٹابولک سطح سے براہ راست تعلق ہوتاہے۔مطالعہ کے مطابق روزانہ مقررہ مقدارمیں پانی پینے سے توانائی کااخراج ہوتاہے اورسال میں 1.2 کلوگرام تک وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔یہ آسان طریقہ ہے کیونکہ مناسب مقدارمیں سادہ پانی پینے سے آرام کے دوران بھی توانائی خرچ ہوگی۔

2۔بھوک میں کمی لاتا ہے

Drinking Water to Lose Weight
یہ ایک آذمودہ فارمولاہے کہ ہرکھانے سے پہلے ایک گلاس پانی پینے سے آپ کوپیٹ بھراہوامحسوس ہوتاہے جس کی وجہ سے آپ کھاناکم کھاتے ہیں۔اس آسان سے ہتھیار کی مدد سے آپ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔کیونکہ اگرآپ اس ہتھیارکااستعمال کریں گے توآپ کوکھانے سے محرومی کااحساس نہیں رہے گابلکہ پیٹ بھراہواہونے کے سبب آپ کھاناخوشی خوشی چھوڑ دیں گے۔

مزید جانئے  :شفاف پانی۔۔۔اچھی صحت کی ضمانت

3۔توانائی کوفروغ دیتا ہے

Drinking Water to Lose Weight
پانی ہمیں تازہ دم اورہائیڈریٹ رکھتاہے۔اس کے استعمال سے ہلکاپھلکااورتوانائی سے بھرپوراحساس ہوتاہے۔اچانک کھانے میں کمی کے سبب کمزوری اورتھکاوٹ کااحساس ہوتاہے لیکن پانی کی اضافی طاقت سے جم جانے کی ہمت پیداہوتی ہے۔سائنسی لحاظ سے یہ بات ثابت ہے کہ پانی کااستعمال تھکاوٹ اورنیند کی کمی کودورکرتاہے۔

4۔موڈ کو بہتر بناتا ہے

Drinking Water to Lose Weight
ڈائیٹ کے دوران بہت سی غذاؤں سے محرومی موڈ کی خرابی کاسبب بنتی ہے۔عموماً زیادہ ترلوگ اعلیٰ کیلوریز والی اورمیٹھی غذائیں کھاناپسندکرتے ہیں۔اورجب وہ اپنی خوراک سے ان چیزوں کوہٹادیتے ہیں جنھیں وہ کھاناپسند کرتے ہیں تووہ ڈپریشن اورمایوسی کاشکارہوجاتے ہیں۔خاص طورپراس وقت جب انھیںوزن میں کمی کے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوں۔پانی پینے سے پر سکون ،اطمینان بخش اورمثبت جذبات پیداہوتے ہیں۔غذاکی منصوبہ بندی پرعمل درآمدکے ساتھ ساتھ پانی پینے کی عادت اپناکرآپ اپناہدف آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید جانئے  :ٹھنڈا پانی پینے کے آٹھ نقصانات

5۔پانی قدرتی ٹانک ہے

Drinking Water to Lose Weight
آج کل ڈائیٹ فوڈ کارجحان زیادہ ہے ۔اسی لئے سپرمارکیٹ میں ڈائیٹ ڈیسرٹ اورڈائیٹ ڈرنک آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں۔بدقسمتی سے ان میں سے بہت سی مصنوعات مصنوعی مٹھاس اوردیگرغیرمعیاری اجزاء پرمشتمل ہوتی ہیں۔وزن کامسئلہ حل کرنے کی خواہش میں گردے کے امراض،جگرمیں خرابی یہاں تک کہ کینسرجیسامہلک مرض بھی لاحق ہوسکتاہے۔
مختلف ڈائیٹ کے مشورے آتے ہیں اورچلے جاتے ہیں یاد رکھیںہرڈائیٹ ہرانسان کے لئے نہیں ہوتی۔بہت سی ڈائیٹ سے کسی کے وزن میں تیزی سے کمی آجاتی ہے تووہیںکبھی کبھی کسی دوسرے کواس کے استعمال سے سراسرمایوسی کاسامناہوتا ہے۔ڈائیٹ کابہترین آلہ جس تک سب کی رسائی ہے اوروہ ہے پانی۔ جس کے استعمال سے رینل فنکشن،جلد کی حفاظت اور مجموعی صحت میں اضافہ ہوتاہے۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاکہ آپ کونسی ڈائیٹ لے رہے ہیں یاآپ ڈائیٹ پرہیں بھی یانہیں۔بس ہائیڈریٹ رہنالازمی یادرکھیں۔حرف آخربس یہی ہے کہ ہمیں وزن کے بجائے صرف اپنی صحت پرزوردیناچاہئے ۔

اس آرٹیکل کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں

تحریر  :  ڈاکٹر ثناء انصاری 
ترجمہ   :  سائرہ شاہد


The post پانی پئیں وزن گھٹائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
 ان 5 اسنیکس سے اپنے وزن پر قابو پائیں https://htv.com.pk/ur/weight-loss/lose-weight Fri, 04 May 2018 11:24:20 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=28012 lose weight

جولوگ وزن کم کرناچاہتے ہیں ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ رات کاکھاناجلدی یعنی سات بجے تک تناول فرمالیں اور کم سے کم ۳ گھنٹے بعد سوئے۔لیکن یہ بات سچ ہے کہ رات کاکھانااگرجلدی کھالیاجائے اورسونے میں کافی وقت لگ جائے توبھوک دوبارہ ستانے لگتی ہے جس کے باعث اگرکچھ کھایانہ جائے تونیندکا آنامشکل ہوجاتاہے۔رات […]

The post  ان 5 اسنیکس سے اپنے وزن پر قابو پائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
lose weight

جولوگ وزن کم کرناچاہتے ہیں ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ رات کاکھاناجلدی یعنی سات بجے تک تناول فرمالیں اور کم سے کم ۳ گھنٹے بعد سوئے۔لیکن یہ بات سچ ہے کہ رات کاکھانااگرجلدی کھالیاجائے اورسونے میں کافی وقت لگ جائے توبھوک دوبارہ ستانے لگتی ہے جس کے باعث اگرکچھ کھایانہ جائے تونیندکا آنامشکل ہوجاتاہے۔رات کو سونے سے تین سے چارگھنٹے پہلے کھاناکھانے کامشورہ اس لئے دیاجاتاہے تاکہ کھاناہضم ہوسکے اورجسم میں اضافی فیٹ جمع نہ ہونے پائے۔اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ رات سونے سے پہلے کوئی ہلکاپھلکاچکنائی سے پاک اسنیک منتخب کریں۔

1۔چاکلیٹ ملک


سونے سے پہلے بغیربالائی کادودھ پینے سے آپ کی بھوک مٹ جاتی ہے اورآپ پرسکون نیند لے پاتے ہیں۔جولوگ خالی دودھ نہیں پی پاتے وہ چاہیں تو اس میں کوئی فلیورشامل کرسکتے ہیں جیسے چاکلیٹ فلیور۔آپ سوچ رہے ہوں گے کہ دودھ پینے سے تو وزن میں اضافہ ہوگالیکن ایسانہیں ہوتاکیونکہ ریسرچ کے مطابق دودھ میں کیلشیم پایاجاتاہے جوپیٹ کی چربی کوگھلانے میں معاون رہتاہے۔
اسکے علاوہ اگرآپ دودھ میں چاکلیٹ فلیورشامل کرتے ہیں تواس میں پروٹین بھی شامل ہوجاتاہے جورات بھرپٹھوں کی نشوونماکرتاہے۔دودھ میں شامل امینوایسڈ سے بھرپورنیند آتی ہے جوصحت کی علامت اوروزن کم کرنے کی ضمانت ہے۔بہتر،پرسکون اوربھرپورنیند سے میٹابولزم تیزہوتاہے اوروزن خودبخود کم ہوجاتاہے۔

2۔ہائی فائبر سیریلز

cereal

سیریل فائبرسے بھرپورہوتے ہیں اوررات میں جب سیریل کھانے کی بات ہوتو اس کامطلب فروٹی سیریل نہیں بلکہ جوکادلیہ اورکارن فلیکس بہترانتخاب ہے۔ایک چھوٹے پیالہ میں سیریل کھانے سے بھوک بھی مٹ جائے گی اورکیلوریز کی زیادہ مقداربھی آپ کے جسم میں نہیں جائے گی۔سیریل میں موجود کاربوہائیڈریٹ بھرپورنیند کے لئے اچھے ثابت ہوتے ہیں۔
سیریل میں موجود فائبرسے آپ کوپیٹ بھراہوامحسوس ہوتاہے ساتھ ہی فائبرکی مدد سے جسم میں موجود اضافی فیٹ بھی ختم کیاجاسکتاہے۔لہٰذاسیریل سونے سے پہلے ہلکی پھلکی غذاکے طورپربہترین ثابت ہوسکتاہے۔اگرآپ اپناوزن کم کرناچاہتے ہیں اورآپ کوبھوک بھی زیادہ لگتی ہے تو اس طرح کاانتخاب آپ کے لئے بہترین ہے۔

3۔پینٹ بٹر

peanut-butter
پینٹ بٹر(مونگ پھلی کامکھن)میں پروٹین کی اعلیٰ مقدارپائی جاتی ہے۔اس پروٹین سے آپ کوپیٹ بھراہوامحسوس ہوتاہے اوریہ ہاضمہ کے لئے بھی بہتر توانائی فراہم کرتاہے۔اس کے استعمال سے میٹابولزم تیزہوتاہے۔اس کے علاوہ سیب کے مکھن میں وسیع فائبرپایاجاتاہے جونظام ہضم کے لئے نہایت مفید ہے اوراس سے اضافی چربی کابھی خاتمہ ہوجاتاہے۔یہ کھٹے میٹھے اسنیک سونے سے پہلے آپ کی بھوک کوختم اورجسم کوتوانائی فراہم کرنے کے لئے کافی ہیں۔

مزید جانئے : ان اسنیکس سے رات کی بھوک مٹائے،بنا وزن بڑھائیں

4۔کیلے

bed time snacks
دودھ کی طرح کیلے میں بھی امینوایسڈ ٹریپٹوفون پایاجاتاہے۔اس کے باعث بھرپورنیند کاحصول مشکل نہیں رہتااورغیرصحت بخش کھانے کارجحان بھی ختم ہوجاتاہے۔کیلاایک مکمل غذاہے اس میں موجود فائبرریگولرباؤل موومنٹ میں معاون رہتاہے۔اگرکیلاخالی کھاناآپ کے لئے مشکل ہوتو اس کاشیک بناکربھی استعمال کیاجاسکتاہے لیکن چینی کے بغیر شیک تیارکریں۔
چینی شامل کرنے سے آپ اس کی وہ غذائیت حاصل نہیں کرپائیں گے جس کی آپ کے جسم کوضرورت ہے۔کیلے میں تمام وہ غذائی اجزاء موجود ہیں جوآپ کے جسم کی ضرورت ہیں۔اس کے استعما ل سے قوت مدافعت میں اضافہ ،جسمانی نظام فعال اورموڈ بہترہوجاتاہے۔

5۔پنیر
bed time snaks

پنیرکیونکہ ڈیری مصنوعات ہے اسی لئے اس میں دودھ کی غذائیت پائی جاتی ہے۔لیکن احتیاط ضروری ہے کیونکہ چیز مختلف طرح کی ہوتی ہیں اسی لئے آپ اپنی صحت کے مطابق بیڈ ٹائم اسنیک کے طورپرچکنائی سے پاک اورغذائیت سے بھرپور چیز کابہترانتخاب کریں۔
بہت سے پنیرمیں فیٹ کی اعلیٰ مقدارپائی جاتی ہے جوسونے سے پہلے استعمال کرنامناسب نہیں۔لوفیٹ موززیریلا،نان فیٹ کاٹیج چیز اورسوئس چیز بیڈ ٹائم اسنیک کے لئے بہترہیں۔لیکن زیادہ مقدارمیں کچھ بھی استعمال کرناٹھیک نہیں لہٰذامقدارسے زیادہ نہ لیں۔

یہ آرٹیکل انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں


The post  ان 5 اسنیکس سے اپنے وزن پر قابو پائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>