obesity – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png obesity – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 توند کی چربی گھلانی ہے تو سونے سے پہلے یہ مشروبات استعمال کیجئے https://htv.com.pk/ur/weight-loss/motapa-ky-liye-mashroobaat Wed, 28 Aug 2019 05:51:04 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34093

جسمانی وزن میں کمی لانا بہت مشکل کام ہے، مگر بیشتر افراد اس بات سے واقف نہیں کہ چند غذائیں اس مقصد کے حصول میں معاون و مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔اور یہ سب چیزیں آپ کے کچن میں بھی موجود ہوتی ہیں بس انہیں استعمال کرنے کا طریقہ سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ان چیزوں کو […]

The post توند کی چربی گھلانی ہے تو سونے سے پہلے یہ مشروبات استعمال کیجئے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

جسمانی وزن میں کمی لانا بہت مشکل کام ہے، مگر بیشتر افراد اس بات سے واقف نہیں کہ چند غذائیں اس مقصد کے حصول میں معاون و مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔اور یہ سب چیزیں آپ کے کچن میں بھی موجود ہوتی ہیں بس انہیں استعمال کرنے کا طریقہ سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ان چیزوں کو رات کو سونے سے پہلے مشروب کی شکل میں پینا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، جبکہ اس سےجسمانی توانائی بھی بڑھتی ہے، ان مشروبات کو بنانے کا طریقہ جانئے

کھیرے اور لیموں کا جوس

اجزاء
ایک لیموں
دو کھیرے
ایک مالٹا
حسب ذائقہ شہد
پودینہ حسب ذائقہ
ایک لیٹر پانی

طریقہ کار
ایک کھیرے کو بلینڈر میں ڈال کر جوس بنالیں جبکہ دوسرے کے ٹکڑے کرلیں، اب مالٹے اور لیموں کا عرق نکال لیں، اب جوس، کھیرے کے ٹکڑوں اور شہد کو کسی جگ میں ڈال کر مکس کرلیں۔ اسے مشروب کو پودینے کے پتوں سے سجالیں۔

میتھی دانے کا پانی 

اجزاء:

میتھی دانے کی کچھ مقدار
ڈیڑھ کپ پانی

طریقہ کار
پانی کو برتن میں ابالیں اور پھر اس میں ہاون دستے سے پسے ہوئے میتھی دانے کو ڈال دیں، برتن کو ڈھانپ دیں اور 3 سے 5 منٹ تک بیج پانی کی گہرائی میں جانے کا انتظار کریں۔ اس کے بعد چھلنی کے ذریعے چھان کر کپ میں ڈالیں اور پی لیں۔

دارچینی کی چائے 

اجزاء :
دارچینی کا ایک ٹکڑا (3 انچ کا)
ڈیڑھ کپ پانی

طریقہ کار
ڈیڑھ کپ پانی کو برتن میں ڈالیں اور پھر اس میں دارچینی کا اضافہ کرکے برتن ڈھکن سے ڈھک دیں۔ درمیانی آنچ میں پانی کو 15 سے 25 منٹ تک ابالیں اور پھر 15 منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر پی لیں۔


اس بارے میں جانئے : ہم اپنی بھوک سے زیادہ کھانا کیوں کھا لیتے ہیں ؟


The post توند کی چربی گھلانی ہے تو سونے سے پہلے یہ مشروبات استعمال کیجئے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
4 ایسے مشروبات جو موٹاپے کو شکست دے سکتے ہیں https://htv.com.pk/ur/weight-loss/obesity-drinks Wed, 12 Jun 2019 06:06:56 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33218 obesity motapa

موٹاپا نہ صرف جسمانی خوبصورتی کو ختم کرتا ہے بلکہ یہ مختلف امراض کا باعث بھی بنتا ہے۔ اگر آپ موٹاپے کی پریشانی اور روز مرہ مصروفیات کی وجہ سے ورزش اور غذائی ترکیب کو اپنا نہیں سکتے تو یہ 4 مشروبات بھی آپ کو موٹاپے سے نجات دلا سکتی ہیں۔ سبز چائے اگر سبز […]

The post 4 ایسے مشروبات جو موٹاپے کو شکست دے سکتے ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
obesity motapa

موٹاپا نہ صرف جسمانی خوبصورتی کو ختم کرتا ہے بلکہ یہ مختلف امراض کا باعث بھی بنتا ہے۔ اگر آپ موٹاپے کی پریشانی اور روز مرہ مصروفیات کی وجہ سے ورزش اور غذائی ترکیب کو اپنا نہیں سکتے تو یہ 4 مشروبات بھی آپ کو موٹاپے سے نجات دلا سکتی ہیں۔

سبز چائے

اگر سبز چائے کو موٹاپے کا دشمن کہا جائے تو غلط بات نہیں ہو گی۔ سبز چائے برسوں سے مختلف فوائد کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ روزانہ ایک کپ سبز چائے کا استعمال آپ کو تمام اینٹی آکسیڈنٹ فراہم کرتا ہے اور میٹابولزم کو بڑھا کر چربی جلانے کا عمل تیز کر دیتا ہے۔ لیکن خیال رہے کہ سبزچائے میں چینی کے استعمال سے گریز کریں۔

فروٹ جوسز

پھلوں کا جوس مزیدار، بنانے میں آسان اور غذائیت، وٹامنز اور منرلز سے بھر پور ہوتا ہے، اگرچہ سینکڑوں پھلوں کا جوس بنا کر استعمال کیا جاسکتا ہے مگر کرین بیری اور ناشپاتی ایسے 2 پھل ہیں جو سب سے زیادہ مزیدار، زیادہ موثر اور وٹامن سی کی مقدار جسم تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ نہ صرف جسمانی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ یہ جسمانی توانائی بھی بڑھاتے ہیں اور جسم کو درکار تمام ضروری وٹامنز اور پروٹینز بھی فراہم کرتے ہیں۔


مزید جانیں: کیا ہوٹلنگ اور ڈائٹنگ ایک ساتھ ممکن ہے؟

سبزیوں کا جوس

ماہرین طب کے مطابق سبزیوں کے جوس کے استعمال سے ہارمونز لیول متوازن ہوتے ہیں اور متعدد کئی بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ اس حوالےسے کہا جاتا ہے کہ اگر مختلف سبزیوں کو الگ الگ یا ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ موٹاپے کی جنگ میں بہت موثر ہتھیار ثابت ہوتا ہے جبکہ اس سے جسم میں نقصان دہ مواد بھی ختم ہوتا ہے۔

ڈیٹوکس جوسز

ڈیٹوکس جوسز اضافی وزن میں کمی کے خلاف جنگ میں موثر ہتھیار ثابت ہوتا ہے، اسے سنگترے اور سبزیوں یا ان دونوں کے امتزاج سے با آسانی تیار کیا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر چکوترے اس حوالے سے بہت طاقتور ڈیٹوکس ثابت ہوتا ہے جو جسم کے اندر سے تمام زہریلا مواد ختم کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ادرک، گاجریں یا سیب بھی اس حوالے سے بہت موثر ثابت ہوتے ہیں کیونکہ اس سے نظام ہاضمہ زیادہ کام کرنے لگتا ہے، اس طرح یہ جسمانی وزن کا سب سے تیز اور قدرتی طریقہ ہے۔


اس بارے میں جانئے : ہم اپنی بھوک سے زیادہ کھانا کیوں کھا لیتے ہیں ؟


The post 4 ایسے مشروبات جو موٹاپے کو شکست دے سکتے ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
موٹاپے سے نجات کے لیے 3 بہترین مشروبات https://htv.com.pk/ur/healthy-recipes/obesity-mashroobat Mon, 06 May 2019 08:42:00 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32936

موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب جسمانی وزن میں کمی لانا کافی آسان ہوجاتا ہے۔اس کی وجہ اس موسم میں کھیلوں اور گھر سے باہر سرگرمیوں کا بڑھنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ بہترین وقت ہوتا ہے جب جسم کو زہریلے مواد سے پاک کیا جاسکتا ہے۔تو اگر […]

The post موٹاپے سے نجات کے لیے 3 بہترین مشروبات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب جسمانی وزن میں کمی لانا کافی آسان ہوجاتا ہے۔اس کی وجہ اس موسم میں کھیلوں اور گھر سے باہر سرگرمیوں کا بڑھنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ بہترین وقت ہوتا ہے جب جسم کو زہریلے مواد سے پاک کیا جاسکتا ہے۔تو اگر آپ توند کی بڑھتی چربی سے نجات چاہتے ہیں تو اس موسم کے چند بہترین مشروبات کا استعمال شروع کردیں۔یہ مشروبات جسم کو اس موسم میں ڈی ہائیڈریشن سے بچانے میں مدد دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ چربی بھی تیزی سے گھلاتے ہیں۔

تخم ملنگا اور لیموں

تخم ملنگا ایک بہترین سپرفوڈ ہے جس سے جسم کو فائبر ملتا ہے جبکہ جسمانی وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، اسے استعمال کرنے کے ایک کھانے کے چمچ تخم ملنگا پانی سے بھری ایک بوتل میں ڈبو دیں اور لیموں کے باریک کٹے ٹکڑوں کا بھی اضافہ کردیں، اس کے بعد ایک گھنٹے کے لیے انہیں چھوڑ دیں اور پھر پی لیں، یہ مشروب جسم کو اینٹی آکسائیڈنٹس، فائبر اور دیگر اجزا فراہم کرتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی کا عمل تیز ہوتا ہے۔


یہ بھی پڑھئے : ہماری ثقافت کا خاص رنگ :دال چاول

میتھی دانہ اور لیموں

ایک چائے کا چمچ میتھی دانہ ایک گلاس پانی میں بھگو کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، اگلی صبح میتھی دانے کو پانی سے چھان پر نکال دیں اور اس پانی میں لیموں کے عرق کا اضافہ کرکے اسے اچھی طرح مکس کریں اور پھر پی لیں، یہ مشروب توند کی چربی تیزی سے گھلانے میں مدد دیتا ہے۔

لیموں، پودینہ اور کھیرا

ایک کھیرے کے پتلے ٹکڑے کاٹ لیں اور پانی سے بھرے ایک جگ میں ڈال دیں، اس کے بعد لیموں کے باریک ٹکڑے اور کچھ مقدار میں پودینے کا بھی اضافہ کردیں، پھر پانی کو فریج میں رات بھر کے لیے چھوڑ دیں اور اگلے دن پی لیں۔

نوٹ:  قارئین اس مضمون کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


اس بارے میں پڑھئے : مغلئی پلاؤ


The post موٹاپے سے نجات کے لیے 3 بہترین مشروبات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
موٹا ہونےکی وجہ زیادہ کھانا یا بیٹھنا نہیں ، بلکہ https://htv.com.pk/ur/weight-loss/obesity-3 Fri, 01 Mar 2019 15:02:42 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32297 weightloss

ویسے تو ماہرین بھی آج تک اس بات کا حوصلہ افزاء جواب نہیں دے سکے کہ بعض انسان موٹے کیوں ہوتے ہیں؟انسان کے موٹے ہونے یا ان کے وزن بڑھنے کے حوالے سے کئی تحقیقات کی جا چکی ہیں اور ہر بار اس حوالے سے کوئی نہ کوئی نیا سبب سامنے آیا ہے۔ عام فکر […]

The post موٹا ہونےکی وجہ زیادہ کھانا یا بیٹھنا نہیں ، بلکہ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
weightloss

ویسے تو ماہرین بھی آج تک اس بات کا حوصلہ افزاء جواب نہیں دے سکے کہ بعض انسان موٹے کیوں ہوتے ہیں؟انسان کے موٹے ہونے یا ان کے وزن بڑھنے کے حوالے سے کئی تحقیقات کی جا چکی ہیں اور ہر بار اس حوالے سے کوئی نہ کوئی نیا سبب سامنے آیا ہے۔

عام فکر تو یہ ہی ہے کہ وہ ہی انسان موٹا ہوتا ہے جو زیادہ غذائیں کھانے سمیت آرام پسند ہو اور زیادہ ٹائم بیٹھا رہتا ہو۔بعض افراد کو یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان کی نوکری اس طرح کی ہے وہ زیادہ تر کرسی پر بیٹھے رہتے ہیں اور گاڑی میں سفر کرتے ہیں، کوئی ورزش نہیں کرتے، اپنے کام کی ٹیبل پر کھانا کھاتے ہیں، جس وجہ سے ان کا وزن بڑھ گیا ہے۔

موٹاپے کی بڑی وجہ سے یقینا دنیا بھر میں کئی طرح کے مسائل بھی ہوئے ہیں اور ترقی پذیر ممالک سمیت ترقی یافتہ ممالک میں لوگوں کے مرنے کا ایک سبب موٹاپا بھی ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 70 فیصد افراد موٹاپا یا اضافی وزن کا شکار ہیں، جب کہ ایسے افراد موٹاپا یا اپنا وزن کم کرنے کے لیے جہاں زیادہ وقت بھوکارہنے کو ترجیح دیتے ہیں، وہیں وہ مختلف ایکسر ورزش بھی کرتے ہیں۔


مزید جانیں: پیلیو ڈائٹ میں کیا کھایا جا سکتا ہے اور کیا نہیں

 

زیادہ تر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ انسان کا طرز زندگی، کھانے پینے کا شوق، ہر وقت بیٹھے رہنے، سوتے رہنے اور ورزش نہ کرنے کی وجہ سے وزن بڑھتا ہے اور وہ موٹاپے کا شکارہوجاتا ہے۔تاہم یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ دنیا میں کچھ ایسے افراد بھی ہیں، جو ہر طرح کی غذائیں بھی کھاتے ہیں، زیادہ وقت تک بیٹھے رہنے سمیت کوئی ایکسر سائیز بھی نہیں کرتے، لیکن پھر بھی وہ موٹاپے کا شکار نہیں ہوتے۔

اسی طرح یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بعض افراد اپنی غذا کو کم رکھنے سمیت ورزش کا بھی اہتمام کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے اورانسان موٹا کیسے اور کن چیزوں سے ہوتا ہے؟تو اس کا ایک جواب تو یہ ہے کہ ہر انسان کا جسم مختلف ہوتا ہے اور ہر کسی کے جسم میں غذائیت کو جذب کرنے اور غذا کو مکمل جسم میں تقسیم کرنے کی اہلیت بھی منفرد ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرت نے انسان کے جسم کو اس قدر اعلیٰ سائنسی بنیادوں پر تخلیق کیا ہے کہ ہرکسی کا جسم اپنی ضروریات خود ہی محسوس کرتا ہے اور جسم میں موجود کچھ خاص عضو اور ہارمونز خود ہی ہر ضرورت کو پورا کرتے ہیں۔


مزید جانیں: کیا ہوٹلنگ اور ڈائٹنگ ایک ساتھ ممکن ہے؟

ماہرین کے مطابق ہر انسان کے جسم میں چربی کو جمع کرنے کا ایک سسٹم موجود ہوتا ہے، جو مختلف غذاؤں سے حاصل ہونے والی چربی کو ایک جگہ جمع کرتا ہے، جس کے بعد ضرورت پڑنے پر وہ سسٹم چربی کو جسم کے ان حصوں میں منتقل کرتا ہے، جہاں ان کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ہر انسان کا دماغ غذائیت اور بھوک کے حوالے سے 2 ہارمونز ’لیپٹین‘ اور ’گیرلن‘ پیدا کرتا ہے، جو انسان کے جسم کی غذائی ضروریات اور سسٹم کو کنٹرول کرتے ہیں، ان ہی ہارمونز کی وجہ سے انسان کو غذاؤں کی طلب ہوتی ہے، یہی ہارمونز انسان کے جسم میں موجود غذائی سسٹم میں چربی کو جمع کرنے اور اسے جسم کے دیگر حصوں تک منتقل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

لیکن ساتھ ہی یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ اگر انسان کے جسم میں اس قدر نمایاں سائنسی بنیادوں پر سسٹم موجود ہے تو پھر بھی انسان موٹا کیوں ہوتا ہے؟اسی سوال کا جواب ان ہی ماہرین نے یوں دیا ہے کہ چوں کہ ہر انسان ایک طرح پیدا نہیں ہوتا، کچھ انسان ان ہارمونز کی خرابی کے ساتھ بھی پیدا ہوتے ہیں اور کچھ انسان چربی کو جمع کرنے والے سسٹم کی دیگر خرابیوں کے ساتھ بھی پیدا ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہارمونز اور دیگر اندرونی سسٹم کی خرابیوں کے ساتھ پیدا ہونے والے انسان ہی موٹے ہوتے ہیں۔ساتھ ہی ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ انسانی جسم کے یہ سسٹمز اور ہارمونز بعد میں بھی خراب ہوتے ہیں اور انہیں خراب کرنے میں خود انسان کا ہاتھ ہوتا ہے۔ماہرین نے دلیل دی کہ بعض مرتبہ انسان ایسی غذائیں کھاتا ہے جنہیں کھانے کے لیے وہ تیار نہیں ہوتا، تاہم مجبورا یا رسما وہ انہیں کھاتا ہے، جو بعد میں جسم کے اندر مسائل پیدا کرتے ہیں۔


اس بارے میں جانئے : ہم اپنی بھوک سے زیادہ کھانا کیوں کھا لیتے ہیں ؟

The post موٹا ہونےکی وجہ زیادہ کھانا یا بیٹھنا نہیں ، بلکہ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
سردیوں میں وزن بڑھنے کی 10وجوہات https://htv.com.pk/ur/fitness/reasons-of-weight-gain-in-winters Tue, 08 Jan 2019 06:00:29 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=19769

کیا آپ نے محسوس کیا ہے کہ سردیوں میں آپ کا وزن weight بڑھ جاتا ہے؟ یہ صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ اکثر لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے ۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جنھیں جاننے کے بعد اس مسئلہ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ 1۔ نقل و حرکت کی کمی : […]

The post سردیوں میں وزن بڑھنے کی 10وجوہات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

کیا آپ نے محسوس کیا ہے کہ سردیوں میں آپ کا وزن weight بڑھ جاتا ہے؟ یہ صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ اکثر لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے ۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جنھیں جاننے کے بعد اس مسئلہ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

1۔ نقل و حرکت کی کمی :

ٹھنڈ بڑھنے کے ساتھ ہی دل چاہتا ہے کہ بستر میں ہی دبکے رہو۔ سردی کی وجہ سے بہت ے کام چھوڑ دیتے ہیں۔ اور اکثر لوگ سردی میں باہر نکلنا بھی پسند نہیں کرتے ۔ اس سے بچنے کے لیے اپنے گھر میں ایسی سرگرمیاں رکھیں کہ جن سے آپ ایکٹیو رہ سکیں ۔ گھر پر رہتے ہوئے ورزش بھی کریں

2۔ دعوتیں اڑانا:

سردی کا موسم آتے ہی مزیدار چیزیں کھانے کا دل چاہتا ہے ۔ پھر اکثر لوگ سردی میں ہی تقریبات رکھتے ہیں۔ ان میں مرغن کھانے ہوتے ہیں اس کے علاوہ سردیوں کے ویک اینڈ پر ہوٹلوں کا رخ کرتے ہیں یہ کھانے صحت کے لیے اچھے نہیں ہوتے لیکن مزیدار ہونے کی وجہ سے زیادہ کھائے جاتے ہیں ۔ تو اس مرتبہ بھی باہر کھانے کا پروگرام بنائیں لیکن کھانے میں محتاط رہیں ۔زیادہ کھانے سے بچنے کے لیے دن میں صحت بخش اسنیکس ،پھل ، سبزیاں سلاد وغیرہ کھاتے رہیں تاکہ رات کے کھانے کی طرف زیادہ رغبت نہ ہو ۔

3۔ مزیدار کھانے:

سردیوں میں بھوک زیادہ لگتی ہے اور مزیدار چیزیں کھانے کا دل چاہتا ہے ۔ اس موسم میں لوگ پیزا، برگر، تکہ وغیرہ شوق سے کھاتے ہیں ۔ یہ چیزیں وقتی طور پر تو مزہ دیتی ہیں اور جسم کو گرماتی ہیں لیکن وزن کو بڑھانے کا باعث بنتی ہیں اپنے پسندیدہ کھانے صحت بخش اجزاء شامل کر کے بنائیں اس کے علاوہ یہ کھانے کھانے سے پہلے اپنی غذامیں پھل اور سبزیاں شامل کریں تاکہ یہ چیزیں کم کھائی جائیں ۔


اس بارے میں جانئے :سردیوں میں گھٹنوں کے درد سے کیسے نجا ت پائیں؟


4۔ بیمار پڑجانا:

سردیوں میں بہت سے وائرل انفیکشن ہوجاتے ہیں اور بیماری کی وجہ سے لوگ کام کاج کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔ خود کو بیکٹیریا سے بچانے کے لیے ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھیں اور عام جگہوں یعنی آفس ، بس اسٹاپ ، شاپنگ سینٹر میں دیواروں ، ریلنگ ، ٹیبل وغیرہ کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں تاکہ خود کو فلو اور دوسرے وائرل انفیکشن سے بچا سکیں۔

5۔ پریشانی :

اکثر لوگ سردیوں میں ہونے والے خرچوں کی وجہ سے فکر اور پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ بہت زیادہ فکر اور پریشانی بھی وزن کے بڑھنے کی وجہ بنتی ہے ۔ان سردیوں میں خود کو پریشانی سے بچانے کے لیے خود کو ریلیکس رکھنے کے طریقے اپنائیں ۔ گھر والوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزار کر اور اچھی کتاب پڑھ کر پر سکون رہ سکتے ہیں۔

6۔ ڈھیلے کپڑے پہننا:

سردیوں میں موٹے اور پھولے ہوئے کپڑوں کی وجہ سے بھی جسامت پر دھیان نہ دینے سے لاپرواہی ہوجاتی ہے اور بڑھتے ہوئے جسم کا اندازہ نہیں ہوتا ۔ جبکہ دوسرے موسم میں جب کم کپڑے پہنے جاتے ہیں تو جسم کے بڑھنے پر دھیان رہتا ہے اس لیے سردی میں بھی فٹنگ والے کپڑے پہنیں تاکہ اپنے بڑھتے ہوئے جسم پر دھیان دے سکیں۔

7۔ موسم کے اثرات:

اکثر لوگ سردی کے موسم سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ایسے لوگوں میں توانائی کی کمی واقع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے وہ زیادہ کھاتے اور زیادہ سوتے ہیں ۔ یہ تمام چیزیں وزن بڑھانے کی وجہ بن جاتی ہیں ۔ موسم کی وجہ سے متاثر ہونے کا علاج کروایا جائے تاکہ آپ اس کی وجہ سے ہونے والی خرابیوں سے محفوظ رہ سکیں۔

8۔ گھر کی ساخت:

بہت سے لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ گھر کا درجہ حرارت بھی کھانے کی عادت پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ جب لوگ ٹھنڈ محسوس کرتے ہیں تو انھیں زیادہ بھوک لگتی ہے اور وہ زیادہ کھاتے ہیں بہ نسبت ان لوگوں کے جن کا گھر گرم اور پرسکون ہوتا ہے ۔ زیادہ کھانے سے بچنے کے لیے گھر کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں اور گھر کو گرم رکھیں۔

9۔ موٹے یا غیر آرام دہ کپڑوں میں سونا:

بہت سے لوگ سونے کے لیے گرم کپڑے پہن کر اوپر سے کمبل بھی اوڑھ لیتے ہیں ۔ شروع میں تو یہ اچھا لگتا ہے لیکن کچھ ہی دیر بعد گرمی کی وجہ سے ان کی نیند خراب ہوجاتی ہے اور تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ناکافی نیند بھی موٹاپے کا باعث بنتی ہے ۔ اس لیے پر سکون نیند کے لیے ضروری ہے کہ کمرے کا درجہ حرارت بہت زیادہ نہ کیا جائے اور سوتے وقت کپڑوں کو بھی ہلکا رکھا جائے اس سے اچانک گرمی سے نیند خراب نہیں ہوگی۔

10۔ گرم مشروبات:

سردیوں کے بڑھنے کے ساتھ چائے ، کافی اور چاکلیٹ شیک کا استعمال بڑھ جاتا ہے ان مشروبات میں وافر مقدار میں کیلوریز پائی جاتی ہیں ۔ ان مشروبات کو بہت زیادہ پینے کے بجائے پانی کا استعمال زیادہ رکھیں تاکہ موٹاپے سے بچا جا سکے۔


یہ بھی پڑھئے:لاہوری نمک کے10 طبی فوائد


The post سردیوں میں وزن بڑھنے کی 10وجوہات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>