drinks – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png drinks – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 نہار منہ یہ مشروب پیجئے اور فائدہ اٹھائیں https://htv.com.pk/ur/health/healthy-natural-drink Tue, 29 Oct 2019 06:00:00 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34343 healthy-natural-drink

ادرک روز مرہ استعمال ہونے والی چیز ہے جو لگ بھگ پاکستان میں ہر کھانے کا کسی نہ کسی شکل میں حصہ ہوتی ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ صحت کے لیے کتنی بہترین چیز ہے ؟ بدہضمی سے لے کر جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے تک یہ جڑی بوٹی بے شمار […]

The post نہار منہ یہ مشروب پیجئے اور فائدہ اٹھائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
healthy-natural-drink

ادرک روز مرہ استعمال ہونے والی چیز ہے جو لگ بھگ پاکستان میں ہر کھانے کا کسی نہ کسی شکل میں حصہ ہوتی ہے۔
مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ صحت کے لیے کتنی بہترین چیز ہے ؟ بدہضمی سے لے کر جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے تک یہ جڑی بوٹی بے شمار فوائد کی حامل ہے۔ادرک کا استعمال نہار منہ کرنا نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے، دل متلانے اور دیگر ہاضمے کے مسائل کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس موسمی نزلہ زکام سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہ خون کی شریانوں کے لیے بھی بہترین ہے جو کہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔نہار منہ ادرک کو پانی میں ملا کر پینا آپ کی صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہوسکتا ہے۔

اس کو بنانے کا طریقہ درج ذیل ہیں :

:اجزا
ادرک کے دو انچ کے ٹکڑے
چوتھائی کپ لیموں کا عرق
تین کپ پانی
شہد

تیار کرنے کا طریقہ :

ادرک کو چھل کر کدوکش کرلیں اور پھر پانچ منٹ تک پانی میں ابالیں۔
اس کے بعد اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اور جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو آخر میں اس میں لیموں کے عرق اور شہد کا اضافہ کردیں۔اس مکسچر کو صبح ناشتے سے پہلے یعنی نہار منہ پینا فائدہ مند ہوتا ہے جو کہ متعدد طبی مسائل کی روک تھام یا علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ نظام ہاضمہ اور میٹابولزم کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی وزن میں کمی لانے میں بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کی فراہمی کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


میٹھے مشروب جسم کے اندر جاکر کیا کرتے ہیں ؟


میٹھے مشروب کے کڑوے نقصانات کے بارے میں جانتے ہیں ؟


The post نہار منہ یہ مشروب پیجئے اور فائدہ اٹھائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
سافٹ ڈرنکس کے خطرناک نتائج https://htv.com.pk/ur/health/soft-drinks-consequences Tue, 09 Jul 2019 08:59:15 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33538

سافٹ ڈرنکس دنیا بھر میں بہت زیادہ استعمال ہونے والا مشروب ہے اور صرف امریکا میں ہی اوسطاً ہر شخص سال بھر میں 57 لیٹر سوڈا پی لیتا ہے مگریہ جسم کے اندر کیسےا ثرات مرتب کرتا ہے یہ انتہائی خوفزدہ کرنے والی بات ہے۔ جیسےہی آپ سافٹ ڈرنک کو نگلتے ہیں تو لبلبہ اس […]

The post سافٹ ڈرنکس کے خطرناک نتائج appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

سافٹ ڈرنکس دنیا بھر میں بہت زیادہ استعمال ہونے والا مشروب ہے اور صرف امریکا میں ہی اوسطاً ہر شخص سال بھر میں 57 لیٹر سوڈا پی لیتا ہے مگریہ جسم کے اندر کیسےا ثرات مرتب کرتا ہے یہ انتہائی خوفزدہ کرنے والی بات ہے۔ جیسےہی آپ سافٹ ڈرنک کو نگلتے ہیں تو لبلبہ اس سے آگاہ ہوجاتا ہے اور چینی کے لیے فوری طور پر انسولین بنانے لگتا ہے۔جیسا آپ کو معلوم ہوگا کہ انسولین وہ چیز ہے جو چینی کو غذا یا مشروب سے دوران خون میں منتقل کرنے کا کام کرتی ہے جہاں خلیات اسے توانائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔صرف بیس منٹ کے اندر بلڈ شوگر بڑھ جاتا ہے اور جگر چینی کو چربی میں بدل کر ذخیرہ کرلیتا ہے۔

45 منٹ کے اندر ایک سافٹ ڈرنک میں موجود کیفین مکمل طور پر جسم میں جذب ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ جسم زیادہ ڈوپامائن بنانے لگتا ہے جس سے دماغ کے وسط میں ایسا مسرت کا احساس حرکت میں آتا ہے جیسے ناقص معیار کی کوکین کو استعمال کرلیا ہو۔

ایک گھنٹے کے بعد جسم کو بلڈ شوگر کی سطح گرنے کا سامنا ہوتا ہے جو اس وقت کم رہتا ہے جب تک دوسری ڈرنک یا کوئی میٹھی چیز نہیں کھالی جاتی۔مگر بات یہی پر ختم نہیں ہوتی اگر آپ ان مشروبات کا استعمال عادت بنا لیتے ہیں تو پھر ان خطرات کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار رہنا چاہئے۔


کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں متعدد اقسام کے کینسر اور سافٹ ڈرنکس کے استعمال کے درمیان تعلق کو دیکھا گیا، جن کے بقول ہفتے میں صرف دو میٹھے مشروبات ہی انسولین کی سطح بڑھادیتے ہیں جس سے لبلبے کے کینسر کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح روزانہ ایک مشروب کا استعمال مردوں میں مثانے کے کینسر کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھا سکتا ہے جبکہ ڈیڑھ کین کا روزانہ استعمال خواتین میں بریسٹ کینسر کا امکان بڑھاتا ہے۔

امراض قلب

امریکا کے محققین نے میٹھے مشروبات کے ساتھ روزمرہ کی خوراک میں جسم کا حصہ بننے والی کیلوریز اور شریانوں کے مسائل سے ہونے والی اموات کی شرح کے درمیان ایک مضبوط تعلق دریافت کیا ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ روزانہ سافٹ ڈرنکس کے تین کین امراض قلب کا خطرہ تین گنا بڑھا دیتے ہیں۔


اس بارے میں جانئے : ہم اپنی بھوک سے زیادہ کھانا کیوں کھا لیتے ہیں ؟


ذیابیطس

یہ ہر کوئی جانتا ہے کہ بہت زیادہ میٹھا ذیابیطس ٹائپ ٹو کا باعث بنتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق ان میٹھے مشروبات کے استعمال کے نتیجے میں دنیا میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

جگر کو نقصان

ایک تحقیق کے مطابق یہ میٹھے مشروبات جگر کی چربی کے مرض کا باعث بن سکتے ہیں اور روزانہ دو کین کا استعمال جگر کو نقصان پہنچانے کے لیے کافی ہے۔

دماغ میں تبدیلی

جسم کے ساتھ ساتھ اثرات مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ یہ مشروبات دماغ کے پروٹین لیول کو بھی بدل دیتے ہیں جو کہ ہائیپر ایکٹیویٹی کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔

قبل از وقت بڑھاپا

ان مشروبات میں موجود فاسفورس بڑھاپے کی جانب سفر کو تیز رفتار کردیتا ہے، یہ صرف جھریوں کا ہی باعث نہیں بنتا ہے بلکہ عمر بڑھنے کے ساتھ طبی پیچیدگیوں جیسے گردے کے امراض اور شریانوں کی تنگی کا باعث بنتے ہیں۔

موٹاپا

یہ تو واضح ہے کہ جسم میں زیادہ کیلوریز جائیں گی تو موٹاپے کا امکان بھی اتنا ہی زیادہ ہوگا، دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈائٹ مشروبات بھی ہماری توند کو نکالنے کا باعث بنتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق ان مشروبات کا استعمال کرنے والے افراد میں موٹاپا ان سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔

الزائمر

امریکا میں چوہوں کو میٹھے مشروبات کے پانچ کین کے برابر مشروب استعمال کرایا گیا اور یہ معلوم ہوا کہ اس کے دماغ میں زہریلے اجزاءکا اضافہ ہوگیا، جس سے عندیہ ملا کہ یہ ڈرنکس الزائمر کا خطرہ بھی بڑھا سکتی ہیں۔


دانتوں کو نقصان پہنچانے والی غذائیں اور مشروبات


The post سافٹ ڈرنکس کے خطرناک نتائج appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
موٹاپے سے نجات کے لیے 3 بہترین مشروبات https://htv.com.pk/ur/healthy-recipes/obesity-mashroobat Mon, 06 May 2019 08:42:00 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32936

موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب جسمانی وزن میں کمی لانا کافی آسان ہوجاتا ہے۔اس کی وجہ اس موسم میں کھیلوں اور گھر سے باہر سرگرمیوں کا بڑھنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ بہترین وقت ہوتا ہے جب جسم کو زہریلے مواد سے پاک کیا جاسکتا ہے۔تو اگر […]

The post موٹاپے سے نجات کے لیے 3 بہترین مشروبات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب جسمانی وزن میں کمی لانا کافی آسان ہوجاتا ہے۔اس کی وجہ اس موسم میں کھیلوں اور گھر سے باہر سرگرمیوں کا بڑھنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ بہترین وقت ہوتا ہے جب جسم کو زہریلے مواد سے پاک کیا جاسکتا ہے۔تو اگر آپ توند کی بڑھتی چربی سے نجات چاہتے ہیں تو اس موسم کے چند بہترین مشروبات کا استعمال شروع کردیں۔یہ مشروبات جسم کو اس موسم میں ڈی ہائیڈریشن سے بچانے میں مدد دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ چربی بھی تیزی سے گھلاتے ہیں۔

تخم ملنگا اور لیموں

تخم ملنگا ایک بہترین سپرفوڈ ہے جس سے جسم کو فائبر ملتا ہے جبکہ جسمانی وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، اسے استعمال کرنے کے ایک کھانے کے چمچ تخم ملنگا پانی سے بھری ایک بوتل میں ڈبو دیں اور لیموں کے باریک کٹے ٹکڑوں کا بھی اضافہ کردیں، اس کے بعد ایک گھنٹے کے لیے انہیں چھوڑ دیں اور پھر پی لیں، یہ مشروب جسم کو اینٹی آکسائیڈنٹس، فائبر اور دیگر اجزا فراہم کرتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی کا عمل تیز ہوتا ہے۔


یہ بھی پڑھئے : ہماری ثقافت کا خاص رنگ :دال چاول

میتھی دانہ اور لیموں

ایک چائے کا چمچ میتھی دانہ ایک گلاس پانی میں بھگو کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، اگلی صبح میتھی دانے کو پانی سے چھان پر نکال دیں اور اس پانی میں لیموں کے عرق کا اضافہ کرکے اسے اچھی طرح مکس کریں اور پھر پی لیں، یہ مشروب توند کی چربی تیزی سے گھلانے میں مدد دیتا ہے۔

لیموں، پودینہ اور کھیرا

ایک کھیرے کے پتلے ٹکڑے کاٹ لیں اور پانی سے بھرے ایک جگ میں ڈال دیں، اس کے بعد لیموں کے باریک ٹکڑے اور کچھ مقدار میں پودینے کا بھی اضافہ کردیں، پھر پانی کو فریج میں رات بھر کے لیے چھوڑ دیں اور اگلے دن پی لیں۔

نوٹ:  قارئین اس مضمون کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


اس بارے میں پڑھئے : مغلئی پلاؤ


The post موٹاپے سے نجات کے لیے 3 بہترین مشروبات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
کچھ غذاؤں سے آپ ڈی ہائڈریشن کا شکار ہو سکتے ہیں https://htv.com.pk/ur/health/dehydration-foods Fri, 19 Apr 2019 04:49:06 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32733 dehydration 20-4-19

اپریل کا مہینہ شروع ہوچکا ہے اورگرمی نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ہے گرمی کے بڑھنے کے ساتھ ہمارے جسم کو بھی زیادہ پانی کی ضرورت پڑتی ہے ۔ہمارا جسم ڈی ہائڈریشن کا شکار اس وقت ہوتا ہے جب یہ زیادہ پانی خارج کرتا ہے ۔ ڈی ہائڈریشن کی اصل وجہ ناصرف کم پانی […]

The post کچھ غذاؤں سے آپ ڈی ہائڈریشن کا شکار ہو سکتے ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
dehydration 20-4-19

اپریل کا مہینہ شروع ہوچکا ہے اورگرمی نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ہے گرمی کے بڑھنے کے ساتھ ہمارے جسم کو بھی زیادہ پانی کی ضرورت پڑتی ہے ۔ہمارا جسم ڈی ہائڈریشن کا شکار اس وقت ہوتا ہے جب یہ زیادہ پانی خارج کرتا ہے ۔
ڈی ہائڈریشن کی اصل وجہ ناصرف کم پانی پینا ہے بلکہ کچھ غذائوں اور مشروبات کی وجہ سے بھی ایسا ہوتاہے کیونکہ یہ غذائیں پیشاب آور ہوتی ہیں ۔لہٰذا سخت گرمی میں ڈی ہائڈریشن سے بچنے کے لئے ان غذائوں سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔

سوڈا ڈرنک :

سخت گرمی میں سوڈے کی ٹھنڈی بوتل کسے اچھی نہیں لگتی لیکن ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک تحقیق کے مطابق شکر والے سوفٹ ڈرنکس خاص کر ڈائٹ مشروب جسم کو پانی پہنچانے کے بجائے الٹا جسم کے ٹشوز سے پانی کو ختم کردیتے ہیں۔اس میں موجود کیفین پیشاب آور ہوتی ہے جس سے بار بار پیشاب آتا ہے ۔

فروٹ جوس :

ڈبوں میں پیک پھلوں کے جوس جو کیلوریز سے بھرے ہوتے ہیں ڈی ہائڈریشن کا باعث بنتے ہیں کیونکہ ان میں کاربوہائڈریٹ وافر مقدارمیں موجود ہوتا ہے جس سے پیٹ کو نقصان پہنچتا ہے اور ڈی ہائڈریشن کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں ۔


اس بارے میں جانئے : گردوں کو نقصان پہنچانے والی 8 غذائیں

ڈیٹوکس چائے:

چائے میں صحت بخش پولی فینولز اور اینٹی اوکسی ڈنٹس ہوتے ہیں ۔لیکن یہ ڈیٹوکس چائے ڈی ہائڈریشن کا باعث بنتی ہے جو صحت کے لئے نقصان دہ ہے ۔ ڈیٹوکس چائے کااستعمال وزن اورپیٹ کو کم کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔لیکن ان میں سے اکثر میں سنامکی(جو دست آور ہوتاہے)شامل ہوتا ہے۔لہٰذا اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں تو اس کے لئے اپنے ڈاکٹر سے پوچھ کر صحیح چیز کا انتخاب کریں۔

پروٹین والی غذائیں :

زیادہ پروٹین والی غذائیں مسلز بنانے اور انرجی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں لیکن ان کا ضرورت سے زیادہ استعمال ڈی ہائڈریشن کا باعث بنتا ہے۔ایک ریسرچ (جو کم ،درمیانی اور بہت زیادہ مقدار میں پروٹین استعمال کرنے والے کھلاڑیوں پر کی گئی )کے مطابق جو کھلاڑی بہت زیادہ مقدار میں پروٹین لیتے ہیں ان کے گردوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور جب وہ پروٹین کے استعمال میں کمی کرتے ہیں تو ان کے گردے پھر سے صحیح طرح کام کرنے لگتے ہیں ۔لیکن اس تحقیق کایہ مطلب نہیںکہ آپ پروٹین والی غذائیں بالکل ترک کردیں ۔بلکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ جب بھی پروٹین والی غذا کھائیں پانی بھی زیادہ پیئیں ۔

تلی ہوئی چیزیں:

تلی ہوئی چیزیں نمکین ہوں یا میٹھی ڈی ہائڈریشن کا باعث بنتی ہیں ۔انھیں کھانے کے بعد پیاس زیادہ لگتی ہے اور آپ اس کے ساتھ سوڈا ڈرنک بھی لے لیتے ہیں ۔لہٰذا اگر آپ فرنچ فرائز یا نگٹس کھانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ان کے ساتھ سوڈا ڈرنکس کے بجائے سادہ پانی پینے کی کوشش کریں۔

نمکین اسنیکس:

آلو کے چپس اور پاپ کارن بھی جسم میں پانی کی کمی کا باعث بنتے ہیں ۔آپ کا اسنیکس جتنا زیادہ نمکین ہوگا آپ کو اتنی ہی زیادہ پیاس لگے گی۔اس لئے جب بھوک لگے تو نمکین اسنیکس کے بجائے اپنے لئے سبزیوں اور حمس کا انتخاب کریں۔کیونکہ مزیدار ہونے کے ساتھ ان میں پروٹین اور فائبر بھی موجود ہے جس سے پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے۔

فروزن کھانے:

فروزن کھانوں کا استعمال آج کل حد سے زیادہ بڑھتا جارہا ہے ۔بنے بنائے یہ کھانے ایک طرف تو لوگوں کو سہولت فراہم کرتے ہیں لیکن دوسری طرف ان میں موجود نمک کی وافر مقدار صحت کے لئے نہایت مضر ہے ۔یہ ناصرف جسم میں پانی کی کمی پیدا کرتے ہیں بلکہ بلڈ پریشر ،اور دل کی بیماری کا بھی باعث بنتے ہیں ۔


مزید جانئے :وہ 7غلطیاں جو مستقبل میں مرووں کے لئے خطرناک ہوسکتی ہیں۔


The post کچھ غذاؤں سے آپ ڈی ہائڈریشن کا شکار ہو سکتے ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
6 مختلف طریقوں سے لیمن ایڈ بنانے کے طریقہ https://htv.com.pk/ur/recipes/lemonade-6-types Sat, 06 Apr 2019 06:26:45 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32542 lemonade

گرمی کاموسم ہوتودل چاہتاہے کہ کچھ ایسے فرحت بخش مشروبات ہوں جوتازہ اورقدرتی اجزاء سے تیارکردہ ہوں۔ اگریہ مشروبات گھرپرہی تیارکرناآسان ہوجائے توان مشروبات کی ٹھنڈک دل میں اترتی محسوس ہوتی ہے۔گرمی بڑھنے کی صورت میں لیمن ایڈ کے استعمال سے آپ پانی کی کمی سے بچ سکتے ہیں۔صحت پرہونے والے گرمی کے مضراثرات سے […]

The post 6 مختلف طریقوں سے لیمن ایڈ بنانے کے طریقہ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
lemonade

گرمی کاموسم ہوتودل چاہتاہے کہ کچھ ایسے فرحت بخش مشروبات ہوں جوتازہ اورقدرتی اجزاء سے تیارکردہ ہوں۔ اگریہ مشروبات گھرپرہی تیارکرناآسان ہوجائے توان مشروبات کی ٹھنڈک دل میں اترتی محسوس ہوتی ہے۔گرمی بڑھنے کی صورت میں لیمن ایڈ کے استعمال سے آپ پانی کی کمی سے بچ سکتے ہیں۔صحت پرہونے والے گرمی کے مضراثرات سے بچاکریہ آپ کے معدے کوسکون اورآپ کوتازہ دم رکھنے کابہترین طریقہ ہے۔ویسے تواس کے بہت سے فوائد ہیں لیکن چند اہم فوائد یہ ہیں:
قدرتی لیمن ایڈ کے فوائد
٭پانی کی کمی کودورکرتاہے۔
٭وٹامن سی کابہترین ذریعہ ہے۔
٭سخت گرمی میں بھی تازہ دم اورفرحت بخش احساس دلاتاہے۔
٭وزن میں کمی کرتاہے۔
٭جلد کی صحت کوفروغ دیتاہے۔
٭عمل انہضام کوبہتربناتاہے۔
٭گردے کی پتھری سے بچاتاہے۔

لیموں کے رس کے ساتھ ساتھ اس میں شامل دیگراجزاء آپ کواس گرمی تازہ دم اورتوانارکھنے میں مددگارثابت ہوسکتے ہیں۔بس ان مشروبات میںاگرچینی چھوڑناآپ کے لئے ممکن ہوتویہ مزید اچھی بات ہے ۔چینی کی جگہ شہد کااستعمال آپ کے لئے زیادہ بہترہے۔اپنی مرضی ،سہولت اورپسند کے مطابق آپ ان کے اجزاء میں کمی بیشی بھی کرسکتے ہیں۔

1۔پائن ایپل لیمنیڈ

اجزاء
پائن ایپل 3-4 سلائس
چینی حسب ذائقہ
پائن ایپل جوس آدھاکپ

لیموں کارس 4کھانے کے چمچ

پانی 3-4 کپ
ان تمام اجزاء کوبلینڈرمیں ڈال کراس وقت تک بلینڈ کریں جب تک تمام اجزاء یکجاں نہ ہوجائیں۔اس کے بعد گلاس میں برف ڈال کرلیموں ،پائن ایپل سلائس اورپودینہ کے پتوں کے ساتھ سجاکرپائن ایپل لیمن ایڈ خود بھی پیئیں اورگھرکے دیگرافراد کوبھی سرو کریں۔

2۔اسٹرابیری لیمن ایڈ

اجزاء
اسٹرابیری ایک کپ
لیموں کارس آدھاکپ
دہی 3-4کھانے کے چمچ
پانی ایک کپ
چینی حسب ذائقہ
تمام اجزاء کواچھی طرح بلینڈکریں ،برف،اسٹرابیری اورلیمن سلائس کے ساتھ سروکریں۔

3۔کوکونٹ لیمن ایڈ

اجزاء
تازہ ناریل 1-2قاش (چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
چینی حسب ذائقہ
لیموں کارس2 کھانے کے چمچ
ناریل کاپانی3 کپ
ان تمام اجزاء کواچھی طرح بلینڈ کریں ۔برف،لیموں کے سلائس اوراسٹراکے ساتھ سرو کریں۔


اس بارے میں جانئے : پانی کا ذائقہ و افادیت بڑھانے کی5آسان تراکیب 

4۔منٹ لیمن ایڈ

اجزاء
پودینہ کے تازہ پتے1کپ
چینی حسب ذائقہ
لیموں کارس آدھاکپ
پانی 3-4کپ
تمام اجزاء کواتنابلینڈ کریں کہ وہ اچھی طرح مکس ہوجائیں۔آئس کیوب ،لیمن اورپودینہ کے پتے کے ساتھ انجوائے کریں۔

5۔واٹرمیلن لیمن ایڈ

اجزاء

واٹرمیلن2 کپ
چینی حسب ذائقہ
لیموں کارس 3-4 چمچ
پانی2کپ
تمام اجزاء کوبلینڈ کریں اورچھان لیں۔برف اورتربوز کے سلائس کے ساتھ سروکریں۔

6۔پیچ لیمن ایڈ

اجزاء

آڑو2 عدد (چھلکااتارکرکاٹ لیں)
لیموں کارس 3-4 چمچ
چینی حسب ذائقہ
پانی2کپ
تمام اجزاء کوبلینڈ کریں۔برف،لیمن سلائس اورپودینہ کے پتے سے سجاکرانجوائے کریں۔


ہماری ثقافت کا اہم حصہ : دال چاول


The post 6 مختلف طریقوں سے لیمن ایڈ بنانے کے طریقہ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>