میٹھی عید کے میٹھے پکوان

1,093

عید کا موقع ہو اور میٹھی ڈشز کا سلسلسہ نہ ہو ایسا ہونا ناممکن ہے تو پھر جانئے میٹھی ڈشز بنانے کے میٹھے میٹھے آسان طریقے

عید اور سویاں ؛ لازم و ملزوم

سویاں پاستہ کی ایک قسم ہے، جس کا تعلق اسپیگھٹی کے گھرانے سے ہے لیکن یہ اسپیگھٹی کے مقابلے میں نسبتن پتلی ہے۔ یہ شاندار میٹھا سیویوں کو چینی اور مکھن میں ملا کر بنایا جاتا ہے جس میں خوبصورتی اور ذائقہ دینے کے لیے میوہ جات کو شامل کیا جاتا ہے۔ سویوں کو خاص مواقعوں ابلخصوص عید کی تقریبات میں دسترخوان کی زینت بنایا جا تا ہے۔

اجزاء

گھی1 کپ
الائچی پاؤڈر1 چائے کا چمچ
سویاں1 پیکٹ
چینی125 گرام
پانی1 کپ
بادام، کٹے ہوئےگارنش کے لیے
پستے، کٹے ہوئےگارنش کے لیے

ترکیب

 

ایک چھوٹے پتیلے میں گھی گرم کرلیں۔
الائچی پاؤڈر ڈال کر خوشبو آنے تک بھونیں۔
اب سویاں ڈال کر بھون لیں۔
اب تھوڑا سا پانی شامل کرکے مکس کریں کہ سویاں نرم ہوجائیں۔
چینی شامل کرکے مکس کرلیں۔
بچا ہوا پانی شامل کرکے مکس کریں اور ڈھکن ڈھانک کر 5 منٹ کے لیے پکائیں۔
مزے دار سویاں تیار ہیں۔


مزید جانئے :کھجور کا حلوہ

شیر خرمہ 

شیرایک فارسی کا لفظ ہے جس کا مطلب دودھ سے ہے اور خرمہ کا مطلب خشک کھجور ہے۔ شیر خرمہ ایک لذیز اور کریمی پڈنگ ہے جسے سویوں، میوے اور خشک کھجوروں کے ساتھ پکایا جاتا ہے. اسے زیادہ تر خوشی کے مواقعے جیسے عید پر بنایا جاتا ہے. شیر خرمے کو گرم یا ٹھنڈا دونوں صورتوں میں پیش کیا جاتا ہے جِسے آپ ناشتے یا بعد طعام میٹھے کے طور پر بھی کھا سکتے ہیں۔

اجزاء

دودھ1 لیٹر
الائچی پسی ہوئی½ چائے کا چمچ
شکر1 کپ
سوکھی کھجور، کٹی ہوئی10-15 عدد
پستے، کٹے ہوئے½ کپ
سویوں کے لیے:
گھی½ کپ سویاں250 گرامز
گارنش کے لیے:
بادام10-12 عدد
پستہ10-12 عدد
سوکھی کھجور، کٹی ہوئی4-5 عدد

ترکیب

ایک درمیانے پتیلے میں دودھ گرم کریں پھرالائچی پاؤڈراور چینی شامل کر کے پکائیں۔
اب 5 سے 10 منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
سویوں کے لیے: فرائی پین میں گھی ڈال کر گرم کریں اور سویوں کو بھون لیں۔
اب بھنی ہوئی سویوں کو دودھ میں شامل کر کے پکا ئیں۔
پھرکٹی ہوئی سوکھی کھجور ڈال کرنرم ہونے تک پکائیں۔
اب پستے ڈالیں اور چمچ سے ہلائیں۔
بادام پستہ سے گارنش کریں۔
مزے دار شیر خرمہ تیار ہے۔


اس بارے میں جانئے : بچوں کی خوراک میں پالک شامل کرنے کی تراکیب


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...