اس عید پرجلد بنائیں خوبصورت چند منٹوں میں
اس عید پرجلد بنائیں خوبصورت
ویسے تو خواتین ہروقت ہی خوبصورت دکھناچاہتی ہیں لیکن کچھ خاص مواقع جیسے عید،کوئی تقریب یاکسی کی شادی وغیرہ پرتو خواتین اپنی جلد کولے کربڑی پریشان نظرآتی ہیں۔اس پریشانی سے نجات کیلئے یاتووہ اشتہاری پروڈکٹ کااستعمال کرتی ہیں جوانھیں سوٹ نہیں کرپاتی کیونکہ وہ معیاری نہیں ہوتی یاپھرقریبی پارلرکاجوسستی سروس کالالچ دے کر جلد کومزید خراب اورپمپل کاتحفہ فری میں دیتے ہیں۔
جلد آپ کی اپنی ہے اس کی حفاظت آپ ایسے کریں جیسے نیوبورن کی نگہداشت کی جاتی ہے۔اگر آپ مہنگے پارلرکے خرچے اورسستے پارلرکے جھانسے سے بچناچاہتی ہیں تو نیچے دیئے گئے گھریلو طریقے اپناکراپنی جلد کوصرف چند منٹوں اورکم پیسوں میں خوبصورت بنائیں۔اوران طریقوں پراستعمال ابھی سے شروع کردیں تاکہ عید تک آپ کی خوبصورتی میں مزید چارچاند لگ سکیں۔
۱۔کیری ایک عدد،پودینہ کی چند پتیاں ،دہی آدھاکپ،تربوز آدھاکپ بیج سمیت ان تمام اجزاء کوبلینڈ کریں ۔چہرے اورہاتھوں پرلگائیں صرف پانچ منٹ میں ہی آپ کوجلد پرواضح فرق محسوس ہوگا۔
۲۔پپیتے کاپیسٹ دوچمچ،شہد آدھاچمچ اورلیموں کارس چند قطر ے اچھی طرح ملاکرپندرہ منٹ لگائیں۔ اسکے بعد سادہ پانی سے منہ دھولیں۔ہفتے میں دودفعہ استعمال کرسکتے ہیں۔یہ وائٹننگ کے لئے بہترین ماسک ہے۔
۳۔کدوکے بیج ایک مٹھی،بڑی الائچی ایک عدد،کینوکے چھلکے سوکھے ہوئے ،وٹامن ای کے کیپسول اوردہی ان تمام اجزاء کوبلینڈ کرکے روزانہ ماسک کی طرح لگائیں اورابٹن سے منہ دھولیں۔ جلد خوبصورت اور پگمینٹیشن بھی ختم ہوجائے گی۔
۴۔رات کوسونے سے پہلے ادرک کاقہوہ پی لیں یاادرک کاایک چھوٹاٹکڑاچباکرتھوک کربغیرپانی پئے سوجائیں۔ڈارک سرکلز دورہوجائیں گے کیونکہ انکی وجہ سے بھی جلد بدنمالگتی ہے۔
۵۔صندل پاؤڈر،بادام،دہی ایک ایک چمچ لے کراسمیں چند قطرے لیموں کارس ملاکر چہرے پرلگائیں پندرہ منٹ بعد دھولیں۔فوری طورپرجلد خوبصورت ہوجائے گی۔
۶۔ایکنی جلد کی خوبصورتی پرایک داغ کی طرح لگتی ہے اس سے نجات کے لئے چارکول پاؤڈرلے کردودھ کی مدد سے پیسٹ تیارکرکے پچیس منٹ لگاکرمنہ دھولیں۔
۷۔جوکاآٹا،کوکونٹ ملک دودوچمچ،ایلوویراجیل،عرق گلاب ایک ایک چمچ لے کرتمام اجزاء کومکس کرکے ہفتے میں دوسے تین دفعہ لگائیں جلد خوبصورت اورچمکدار ہوجائے گی۔
مینی اورپیڈی کیور
چہرے کی طرح ہاتھ اورپیروں کی جلد کاخوبصورت ہونابھی ضروری ہے لہٰذااپنے ہی گھرمیں اپنامینی پیڈی کیور محفوظ طریقے سے کریں۔
۱۔پانی میں گلاب کی پتیاں اورنمک ملاکراسمیں ہاتھوں کوبھگودیں۔
۲۔گلاب کی پتیاں ہاتھ سے مسل کرفریش کریم اورلیموں کارس ملائیں اوراچھی طرح مساج کریں۔
۳۔حسن یوسف،صندل پاؤڈر،عرق گلاب اورگلاب کی پتیاں ملاکراسکربنگ کریں۔
۴۔گلیسرین،گلاب کاتیل اورٹی ٹری آئل کے چند قطرے ملاکر کیوٹیکل ریموو کریں۔
۵۔خشک دودھ،بادام کاپاؤڈر،گلاب کی پتیاں اورچکنی مٹی ملاکرماسک تیارکرکے لگائیں۔
ان اسٹیپ پرعمل کرکے اس عید آپ اپنی جلد کوخوبصورت اوردلکش بناسکتی ہیں۔