کس طرح حمل ٹہرایا جائے ؟ اویولیشن اور فرٹائلیٹی حمل ٹہرانے میں کس طرح مددگار ہیں ،جانئے
اگر حمل ٹہرنے میں مسلسل ناکامی ہورہی ہے تو یقیناٌ کوئی ایسامسئلہ ہوگا جس تک آپ پہنچ نہیں پارہی ہیں تو یہ آرٹیکل آپ کے لئے ہی ہے۔ کس طرح حمل ٹہرایا جایا اگر آپ کو یہ چند بنیادی باتیں پتا ہونگی تو اوویولیشن اور فرٹائیلٹی کی بہت زیادہ امید ہوگی۔
آپ کی ماہانہ سائیکل:
حاملہ ہونے کے لیے اپنی ماہانہ سائیکل کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔ اس کا آغاز بلیڈنگ کے پہلے دن سے ہوتا ہے۔ آپ کا جسم ہارمونز خارج کرتاجو اووری میں ایگز کی نشوونما کرتے ہیں۔ دوسرے سے 14 ویں دن کے درمیان یہ ہارمونز یوٹرس کی لائننگ کو موٹا کر کے فرٹیلائز ایگ کے لیے تیار کرتے ہیں ۔ یہ فولیکیولر اسٹیج کہلاتی ہے۔
اوویولیشن میں کیا ہوتا ہے:
ایک ماہورایسے دوسری ماہواری کا درمیانی وقفہ 28 سے35 دن تک ہوتا ہے۔ اس میں 11 ویں دن سے 21ویں دن کے دوران اوویولیشن ہوتی ہے جس میں ہارمونز سب سے تیار ایگ کو خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں ساتھ ہی رحم میں موجود لعاب زیادہ لیس دار ہوجاتا ہے تاکہ اسپرم ایگ تک بہ آسانی جاسکے۔
صحیح وقت کا خیال رکھیں:
ایک عورت میں1 سے2ملین ایگز ہوتے ہیں جن میں سے وہ اپنی پوری زندگی میں 300سے 400خارج کرتی ہے۔ یعنی عام طور پر ہر ماہ میں ایک دفعہ یہ ایگ اووری سے فیلوپین ٹیوب کے ذریعے یوٹرس میں جاتا ہے۔ اگر صحیح وقت ہو تو اسپرم یوٹرس میں داخل ہوتے ہو ایگ کے ساتھ مل جائے گا۔ اگر ایگ کے اووری سے نکلنے کے بعد میں فرٹیلائزیشن کا عمل نہ ہو تو یہ ایگ ختم ہوجاتا ہے جبکہ اسپرم 3سے 5دن تک رہ سکتا ہے۔ اس لیے اگر آپ کو اپنی اوویولیشن کا وقت پتہ ہو تو ان دنوں میں فرٹیلایزیشن کا عمل آپ اور آپ کے ساتھی کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
مزید جانئے :تولیدی نظام سے متعلق ان باتوں کا جاننا نہایت ضروری
فرٹیلایزیشن کے لیے سب سے خاص دن:
حمل ٹہرنے کاسب سے زیادہ امکان اوویولیشن سے 1سے 2دن پہلے ہوتا ہے اگر آپ کو ہمیشہ 28 دن بعد ہی ماہواری آتی ہے تو اپنی اگلی ماہواری سے14دن پہلے گن کر حساب لگائیں پھر ان دنوں میں ہر ایک دن چھوڑ کر سیکس کا پلان بنائیں یاد رکھیں روزانہ سیکس سے مرد کے اسپرم کی تعداد میں کمی ہوسکتی ہے۔
اوویولیشن کا جسم کے درجہ حرارت سے اندازہ لگائیں:
جسم میں ایگ خارج ہونے کے بعد ہارمونز یوٹرس کی لائننگ بنانا شروع کردیتے ہیں ۔ اس سے آپ کے جسم کا درجہ حرارت تھوڑا بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے صبح بستر سے اٹھنے سے پہلے تھرمامیٹر سے اپنا درجہ حرارت چیک کریں اس طرح آپ کو جسم میں اوویولیشن ہوجانے کا اندازہ ہوجائے گا۔
مزید جانئے : مخصوص ایام کے مسائل کاآسان حل
ماہانہ سائیکل کا آخری حصہ:
ماہانہ سائیکل کے آخری حصے میں پروگیسٹرون ہارمونز فرٹیلائزڈ ایگ کے لیے یوٹرس کو تیار کرتے ہیں۔ اگر ایگ فرٹیلایزڈ نہ ہو تو یہ ٹوٹ جاتا ہے۔ پروگیسٹرون لیول گر جاتا ہے اور 14سے 16دن بعد یہ ایگ خون اور یوٹرس کی لائننگ کے ٹشوز کے ساتھ خارج ہوجاتا ہے۔ ماہواری کا یہ عمل 3سے 7دن تک ہوتا ہے۔
موٹاپا حاملہ ہونے کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتا ہے:
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اگر کسی خاتون کا وزن نارمل سے زیادہ ہے تو ایسی خواتین کو حاملہ ہونے کے لیے دگنا عرصہ درکارہوتا ہے لیکن وزن میں 5فیصد سے 10فیصد کمی اوویولیشن میں اضافہ کرتا ہے۔ مردوں میں بھی موٹاپا بانجھ پن کا باعث بنتا ہے۔ اسی طرح وزن بہت زیادہ کم ہونا بھی بانجھ پن کی وجہ بن سکتا ہے۔
عمر کے اثرات:
عمر بڑھنے کے ساتھ خاص طور پر 35سال کی عمر کے بعد حمل ٹہرنے کے امکانات کم ہوتے جاتے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ کی عمر 35سال سے کم ہے اور آپ حاملہ ہونے کے لیے 12ماہ سے کوشش کر رہی ہیں یا آپ کی عمر 35سال سے زیادہ ہے اور آپ حاملہ ہونے کے لیے 6ماہ سے زیادہ عرصے سے کوشش کر رہی ہیں اور کامیاب نہیں ہورہی ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
مزید جانئے : پریگننسی کے بعد پہلے پیریڈز کیا عام پیریڈز سے مختلف ہوتے ہیں؟
مردوں کی صلاحیت کو کیسے بڑھایا جائے:
۔ ذہنی دبائو پر قابو پایا جائے
۔الکوحل یا تمباکو نوشی سے گریز کریں
۔ ایسی غذا کھائیں جس میں زنک وافر مقدار میں ہو جیسے گوشت ، ثابت اناج،سی فوڈاور انڈ ے وغیرہ اس کے علاوہ سیلینئم(گوشت، سی فوڈ ، مشروم ، سیریل)اور وٹامن ای۔
۔ زیادہ دیر تک گرم پانی سے نہ نہائیں یا گرم پانی کے ٹب میں نہ بیٹھیں اس طرح اسپرمز کی تعداد میں کمی ہوسکتی ہے۔
انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں
ترجمہ : سعدیہ اویس