صحت کے مختلف مسائل کریں ٹماٹر سے دور

6,184

ٹماٹر دیگر سبزیوں اور پھلوں کی طرح مفید غذاہے۔کوئی بھی کھاناٹماٹر کے بغیرادھورالگتاہے۔بچے ہوں یابڑے یہ دونوں کیلئے یکساں مفید ہے۔حسن و صحت اور تندرستی (health and wellness) میں ٹماٹر بہت اہم کردار اداکرتاہے۔اسمیں فولاد،وٹامنز اوردیگر معدنی نمکیات پائے جاتے ہیں۔ٹماٹر میں موجودتین قسم کی ترشیاں میلک ایسڈ ،سٹرک ایسڈ اور فاسفورک ایسڈ پائی جاتی ہیں۔جو جراثیم کش ہوتی ہیں اور پٹھوں کو تقویت دیتی ہیں۔
اسکے استعمال سے انسانی جسم میں مرض سے لڑنے کی طاقت بڑھ جاتی ہے۔تازہ ٹماٹر کارس انتہائی مفید اور الکلائن کی تاثیر بخشنے والامشروب ہے۔

ٹماٹر کے فائدے

۱۔ٹماٹر میں چھوٹے بچوں کی نشوونماکرنے والے تمام ہی جز موجود ہیں۔اسکے استعمال سے بچوں کامعدہ درست طریقے سے کام کرتاہے۔
۲۔دانت نکالنے والے بچوں کو اگر ٹماٹر کارس دیاجائے تو دانت آسانی سے نکل جاتے ہیں۔
۳۔دانتوں کے تمام امراض دورکرکے دانتوں کومضبوط اور بیماریوں سے محفوظ رکھتاہے۔
۴۔اگر آپ موٹاہوناچاہتے ہیں تو کچھ نہ کریں بس اپنی غذامیں ٹماٹر شامل کریں۔
۵۔ٹماٹر پر ہلکاسانمک لگاکر کھانے سے معدہ کانظام درست رہتاہے۔
۶۔کھانے کوہضم کرتاہے اورقبض سے محفوظ رکھتاہے۔
۷۔دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے ٹماٹر کااستعمال انکے اوربچے کے لئے مفید ثابت ہوتاہے۔
۸۔حاملہ خواتین متلی سے بچنے کیلئے صبح میں ٹماٹرکارس پی لیں تو انکامسئلہ حل ہوجائے گا۔
۹۔ذیابیطس،خون کی کمی اوریرقان کے شکار افرادصبح میں اگر ایک ٹماٹر کھالیں تو انکے لئے بے حد مفید ہے۔
۱۰۔اسکے استعمال سے گردوں سے زہریلاپن دور ہوجاتاہے۔
۱۱۔خون کی تیزابیت اور اس سے متعلقہ دیگر امراض کا بہترین علاج ہے۔
۱۲۔وٹامن اے کے باعث آنکھوں کے لئے بہت اچھاہے۔
۱۳۔ٹماٹر کااستعمال پیشاب میں تیزابیت کم کرتاہے اسی لئے پتھری کے خطرات کم ہوتے ہیں۔
۱۴۔موٹاپے سے پریشان افراد اگر ہر صبح ایک سے دو ٹماٹر کھالیں اور اسکے بعد ناشتہ نہ کریں تو وزن کم ہوجاتاہے۔
۱۵۔صبح میں ٹماٹرکاجوس ایک چٹکی نمک اور کالی مرچ ملاکرپینے سے آنتوں اور جگر کی بیماریوں سے بچاجاسکتاہے۔
۱۶۔ٹماٹر کارس مثانے کے غدود (پروسٹیٹ گلینڈز)کی تکلیف کابھی موثر علاج ہے۔
۱۷۔ٹماٹر میں موجود تیزابیت خون صاف کرنے کاکام کرتی ہے۔
۱۸۔جن بچوں کے پاؤں کم عمری میں ٹیڑھے ہوجاتے ہیں انکے لئے ٹماٹر مفید غذاہے۔
۱۹۔جلد کے لئے اچھاہے رنگت نکھارتاہے۔
۲۰۔اسکے استعمال سے کیل مہاسے تیزی سے ختم ہوتے ہیں۔
احتیاط
بے پناہ فوائد کے باوجود بعض صورتوں میں ٹماٹر کااستعمال مفید نہیں رہتا جیسے تپ دق،گردوں میں پتھری ،گلے اورسینے کے امراض میں ٹماٹر استعمال نہ کریں۔

مزید جانئے :صحت کے 9مسائل کریں لونگ کے تیل سے حل

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...