صحت کے 9مسائل کریں لونگ کے تیل سے حل

10,678

لونگ کی طرح لونگ کے تیل کی ان گنت خوبیاں ہیں ۔ چھوٹی سی اس جڑی بوٹی میں صحت کے لیے بڑے فوائد پوشیدہ ہیں ۔

لونگ کاتیل اینٹی بیکٹیریل،اینٹی فنگل،اینٹی سیپٹک اوراینٹی وائرل خصوصیات کاحامل ہے۔دانتوں میں درد ہویابدہضمی،کھانسی ہویادمہ،سردرد ہویاذہنی دباؤیوں سمجھ لیجئے کہ ان سب مسائل کاایک ہی حل ہے۔بازارمیں دستیاب بہت سے ٹوتھ پیسٹ،ماؤتھ واش اور منہ کی صحت کی دوائیوں میں لونگ کاتیل شامل ہوتاہے۔

1۔ انفیکشن

اپنی اینٹی سیپٹک خصوصیات کے باعث لونگ کاتیل انفیکشن میں مفید رہتاہے۔زخم،خارش،فنگل انفیکشن،گرمی دانے،اورچھوت کی دیگر اقسام میں بھی مفید ہے۔اسکے ساتھ کیڑے کے کاٹے کے استعمال میں بھی اسکااستعمال کیاجاتاہے۔لیکن بس غیر معمولی حساس جلد کے لوگ اسے استعمال نہیں کریں۔

2۔ دانتوں کی حفاظت

جرماسائیڈل خواص کے باعث دانتوں میں درد،سوجن،مسوڑھوں اور منہ کے السرمیں یہ بہت موثر ہے۔ منہ کی بو کوختم کرتاہے۔سونے سے پہلے روئی میں تھوڑاساتیل لگاکرجہاں کیوٹیز ہے وہاں رکھیں چند دن میں ختم ہوجائے گی۔تحقیق کے مطا بق لونگ کے تیل کو پتلاکرکے چھوٹے بچوں کے مسوڑھوں پرلگانے سے انکے دانت نکلنے کے درد اور تکلیف کم ہوتی ہے۔

3۔ جلد کی دیکھ بھال

جلد کی دیکھ بھال کے لئے بہت مفید ہے۔خصوصاً مہاسوں کے علاج کے لئے بہت مفید ہے۔اینٹی ایجنگ ہے۔یہ مرجھائی ہوئی جلد میں خون کے بہاؤ میں اضافہ کرکے جلد کو دوبارہ تروتازہ کرتاہے۔

4۔ مدافعتی نظام

لونگ ہویالونگ کاتیل دونوں ہی مدافعتی نظام کوتیز کرتے ہیں۔اس تیل کی اینٹی وائرل خصوصیات اور صلاحیت خون سے مختلف بیماریوں کو صاف کرتی ہے۔اسمیں موجود اینٹی آکسیڈنٹ دل کی بیماریوں اور کینسر کی بعض اقسام سے بچاتی ہے۔

5۔ ڈپریشن

کشیدگی سے نجات دلاتاہے۔یہ ذہنی تھکن اورتھکاوٹ دورکرتاہے۔پرسکون نیند کے لئے مفید ہے۔ یادداشت میں کمی،ڈپریشن اور بے چینی جیسے عوارض کے علاج کے لئے بہترین ہے۔

6۔ سردرد

درد اور کشیدگی سے نجات کے لئے یہ ایک بہترین مساج آئل ہے۔لونگ کے تیل میں تھوڑاسانمک ملاکرماتھے پر لگانے سے ٹھنڈک کااحساس ہوتاہے اور سردرد دور ہوجاتاہے۔یہ جسم کے دیگر درد اور سوجن میں بھی اہم کردار ادا کرتاہے۔

7۔ ذیابیطس

میٹابولزم کوتیز کرکے بلڈ سرکولیشن کو بڑھاتاہے اور جسم کے درجہ حرارت کوکم کرتاہے۔بلڈ شوگر کی سطح کوکنٹرول کرتاہے۔

8۔ متلی

سونے سے پہلے تکیہ پرلگانے یاسونگھنے سے دوران حمل ہونے والی متلی اور قے سے بچاجاسکتاہے۔ساتھ ساتھ پیچش،اسہال اور پیٹ درد کے لئے مفید ہے۔

9۔ خون کی صفائی

مطالعہ کے مطابق یہ خون سے زہریلے مادوں کو صاف کرتاہے۔اسکے باعث مدافعتی نظام میں اضافہ ہوتاہے اور ساتھ ساتھ پلیٹلیٹس کی صفائی کرتاہے۔

مزیدجانئے:صحت کے مختلف مسائل کریں ٹماٹر سے دور

تبصرے
Loading...