موسم سرما کی خاص سوغات تِل کا لڈو

3,861

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مختلف سوغاتوں کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے۔جیسے سوپ ، کافی، گلاب جامن ۔گر ما گرم گاجر کا حلوہ، لوکی کا حلوہ وغیرہ، مگر اس موسم کے دوران یہ بھی خیال رکھنا چاہئے کہ منہ چلانے کے لیے ایسی سوغات کا انتخاب کریں جو کہ جسم کے لیے نقصان دہ نہ ہو بلکہ ذائقہ کے ساتھ ساتھ فوائد بھی ہو۔ اسی طرح کی ایک سوغات کا نام ہے تِل کا لڈو ۔

تِل کے لڈو تو آپ نے دیکھیں ہی ہوں گے اور خوب کھائیں بھی ہونگے جو کہ عام طور پر سردیوں کے دوران گلی کوچوں میں عام ملتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کو وہ پسند نہیں ہوتے تو وہ حضرات اس کے فوائد جان لیں جو کافی حیران کن ہیں۔

بڑھاپے کی رفتار کو سست کرتا ہے

تِل زنک سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ ایک کیمیکل کولیگن کی پیداوار بڑھانے والا جز ہے جس سے عمر بڑھنے سے طاری ہونے اثرات زائل ہوتے ہیں یا یوں کہہ لیں بڑھاپا جلد طاری نہیں ہوتا جبکہ جلد کو بھی تر و تازہ رکھتا ہے۔

بلڈ پریشر کو قابو میں رکھے

چونکہ اس تِل کےلڈو میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، تو اسی لیے بلڈ کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے اور بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے۔

مزید جانئے :کینسر، بلڈ پریشر ، الرجی کا ایک علاج۔۔۔۔بہی!

کینسر سے تحفظ

یہ سوغات اینٹی آکسائیڈینٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو کینسر کی روک تھام کرتے ہیں جبکہ جسمانی دفاعی نظام کو بہتر کرتے ہیں جو جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ اجزاءکو خارج کرتا ہے۔

جوڑوں کے امراض سے تحفظ

کاپر اور دیگر اجزاء تِلوں کے لڈو کو جوڑوں کے امراض کی شکایت میں کمی لانے میں مدد دیتے ہیں جبکہ اس میں موجود کیلشیئم ہڈیوں کے بھربھرے پن کی شکایت کم کرتا ہے۔

آئرن سے بھرپور

ُآج کل ہرچوتھا شخص خون کی کمی کا شکار ہے اگر کوئی خون کی کمی کا شکار ہےتو ان لڈوؤں میں موجود آئرن اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے بہت مفید ہے۔

جسمانی وزن میں کمی

تِلوں کے لڈو جسمانی وزن میں کمی میں مدد دیتے ہیں کیونکہ تِلوں میں چربی گھُلانے کی خصوصیات ہوتی ہیں جو جسمانی وزن کو کم کرنے میں کافی مدد دیتے ہیں۔

مزید جانئے :گلے کی خراش کا گھریلو ٹوٹکوں سے علاج کریں:

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...