مٹر سے کئی امراض کا علاج

4,189

مٹر ایک پاور فوڈ ہے جو توانائی اور طاقت کا پاور ہاؤس مانا جاتا ہے ۔ایک کپ مٹر میں سو سے کم کیلوریز ہوتی ہیں مگر دگنی مقدار میں فائبر ،پروٹین اور مائکرو نیوٹرنٹس پائے جاتے ہیں جو نہ صرف فوری توانائی بحال کرنے میں مفید ہوتے ہیں بلکہ مختلف امراض کے خلاف لڑنے میں بھی مدد کرتے ہیں

دبلا پن اور بے رونقی

مٹر جسم کی لاغری کو دور کر کے جسم کو موٹا بناتا ہے ۔بعض بچے اور نوجوان بھر پور غذا لینے کے باوجود بھی دبلے دکھتے ہیں انکے جسم پر گوشت نہیں آتا ایسے افراد کو مٹر کھانا چاہئے ۔ یہ جسم میں پراٹین فولاد اور کاربو ہائڈریٹس کی کمی کو پورا کرتا ہے جس سے جسم میں خون بھی پیدا ہوتا ہے اور جسم توانا رہتا ہے ۔

اعصاب کی کمزوری

بعض دفعہ جسم میں معدنی زرات کی کمی کے باعث یا ذہنی دباؤاور پریشانیوں کے باعث اعصاب کمزور ہو جا تے ہیں ایسے افرادکو مٹر کا زیادہ استعمال کرنا چاہئے مٹر اعصاب وعضلات کو طاقت دینے میں سب سے لا جواب دوا اور غذا ہے ۔

دودھ میں اضافہ

مٹر میں گندھک ،فاسفورس ،نائٹروجن اور پروٹین پائے جاتے ہیں جن سے خون میں اضافہ ہوتاہے ۔دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے مٹر کا سالن بہت مفید ہوتا ہے ۔مٹر دودھ میں اضافہ کرتا ہے ۔

پھیپڑوں کے امراض

مٹر بلغم کو چھانٹتا ہے اس لئے پھیپڑوں کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے ۔خشک مٹروں کا شوربہ زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے

ہڈیوں کا بھر بھرا ہونا

ہڈیوں کا بھر بھر اہونا ایک عام بیماری بن گئی ہے جس کا شکار نہ صرف بوڑھے بلکہ نوجوان بھی ہوتے ہیں ۔اس عام بیماری کا سادہ حل مٹر کا استعمال ہے ۔مٹر میں ۴۴ فیصد وٹامن کے پایا جاتا ہے جو ہڈیوں میں کیلشیم کومحفوظ کرتا ہے ۔جس سے ہڈیوں کا بھر بھرا پن دور ہوتا ہے ۔

پیٹ کے امراض

مٹر میں موجود فائبر ہاضمہ کو درست رکھتا ہے اوربواسیر میں بھی مفید ہوتا ہے مگر پیچش میں اس کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔ مٹر میں پولی فینول پائے جاتے ہیں جو پیٹ کے کینسر سے بچاؤ کرتے ہیں ۔
میکسکو میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ہمیں دن بھر میں صرف دو ملی گرام فائیو نیوٹرنٹس کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ ایک کپ مٹر میں دس ملی گرام فائیونیوٹرنٹس ہوتے ہیں جو ہمارے جسم میں کینسر کے خلاف لڑتے ہیں ۔

چہرے کی جھائیاں

بڑھتی عمر کے اثرات اور خون کی کی کمی کی وجہ سے چہرے پر جھائیاں نمودار ہونا شروع ہو جاتی ہیں جس کا علاج کرانا ضروری ہو جاتا ہے۔علاج کے ساتھ مٹر کا استعمال کرنے سے جلد ہی چہرے کی جھائیاں غائب ہو جا تی ہیں ۔ مٹر میں وٹامن سی،وٹامن ای اور اومیگا ۳ کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو چہرے کے داغ دھبوں کو صاف کرنے میں مدد کرتی ہیں ۔

دل کے امراض

مٹر میں موجود فولیٹ ،وٹامن بی ۱،وٹامن بی ۲ ،وٹامن بی ۳ اور وٹامن بی ۴ دل کی شریانوں کو سکڑنے اور پھولنے سے بچاتے ہیں اور دل کی شریانوں کو صحت دیتے ہیں ۔
مٹر میں موجود نیاسن خراب کولیسٹرول ( ایل ،ڈی،ایل )کو بننے سے روکتا ہے اور (ایچ ،ڈی ایل) میں اضافہ کرتا ہے

ذیابیطس

مٹر میں موجود فائبر شوگر کوکنٹرول رکھتا ہے اور انسولین کی کارکردگی بڑھا تا ہے مٹر کے مزید فوائد

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...