کریلا :نرالا ذائقہ نرالے فوائد

11,621

کریلے کو خصوصاً موسمِ گرما میں کھایا جاتا ہے۔ ذائقے میں کرواہٹ ہونے کی وجہ سے اسے پکانے کا انداز تھوڑا مختلف ہوتا ہے ۔ اس طرح پکانے سے اس کی کڑواہٹ کم ہوجاتی ہے۔

اس کے باوجود کریلا اپنے اند ر بے شمار خصوصیات رکھتا ہے ۔ ساتھ ہی کئی طرح کے امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔

نمکیات کی کمی

موسمِ گرما میں ہمارے جسم میں نمکیات کی کمی ہوجاتی ہے۔ کریلے کے استعمال سے اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے ۔

پیٹ کے امراض

پیٹ کے مختلف امراض میں کریلے کا استعمال نہایت نفع بخش ثابت ہوتا ہے۔ خاص طور پر پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لئے بھی اسکا استعمال نہایت فائدے مند ہے۔ معدے کی خرابی کی صورت میں کریلے کے پانی کا صبح خالی پیٹ استعمال اس مرض سے جان چھڑا سکتا ہے۔ اگر بچے کے پیٹ میں کیڑے ہوں تو کریلے کے پتے کے 6 ماشہ رس میں تھوڑی سی ہلدی پیس کر پلانے سی قے اور اسہال کے ذریعے پیٹ صاف ہوجاتا ہے ۔

ہیضہ

موسمِ گرما میں کئی امراض وبائی صورت اختیار کرجاتے ہیں ہیضہ ان میں سے ایک ہے ہیضے کے ابتدائی مراحل میں کریلے کے پتے، دو چائے کے چمچے پیاز کا جوس اور ایک چائے کا چمچہ لیموں کا رس ملا کر پینا نہایت مفید ہے۔

جگر کے امراض

جگر کے تمام امراض میں کریلے کا پانی مفید ہے۔ یرقان کے لئے کریلا بہت فائدہ مند ہے جگر کی خرابی کے سبب استقائکا مرض ہوتو تازہ کریلے کے لئے 7 تولہ رس میں 2 تولہ شہد ملا کر روزانہ پینا مفید ہے۔

وزن کم کرنے کے لئے

بڑھتا وزن ایک خطرناک صورت اختیار کر چکا ہے وزن میں کمی کرنے کے لئے کریلوں کو خشک کرکے اس کا سفوف بناکر روزانہ 2 گرام کھانے سے موٹاپے کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

گردے اور مثانے کی پتھری

کریلا گردے اور مثانے کی پتھری کو ریزہ ریزہ کر کر کے نکال دیتا ہے پتھری میں کریلے کا رس 2 تولہ صبح و شام استعمال کریں اسکے علاوہ زیتون کا تیل 2 تولہ دودھ میں ملا کر سوتے وقت پینا مفید ہے۔

بواسیر

بواسیر کے مریضوں کے لئے 3 چمچے کریلے کے تازہ پتوں کا رس ایک گلاس لسی میں ڈال کر روزانہ صبح ایک ماہ تک استعمال کریں خونی بواسیر کے لئے کریلے کے پتوں یا سبزی کا رس ایک چھوٹا چمچہ لیکر اس میں تھوڑی سی کھنڈ ملا کر استعمال کرنا مفید ہے۔

مزید جانئے :کھانا پکائیں ، کھانے کی غذائیت نہ گنوائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...