بے خوابی کا علاج کیجئے ان گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے

10,688

کیا آپ کی اکثر راتیں جاگتے ہوئے گز ر جاتی ہیں ؟مستقل بے خوابی کی وجہ سے آپ پریشان ہو چکے ہیں ؟
اکثر لوگ بے خوابی کے لئے نیند کی دوا لینے کو ترجیح دیتے ہیں ۔بہر حال ہمارے پاس اس مسئلے کا ذیادہ بہتر علاج ہے۔اب ذیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ریڈرز ڈائجسٹ کی طرف سے پرسکون نیند کے لئے کچھ گھریلو علاج تجویز کئے جارہے ہیں

ماحول کو پرسکون بنائیں :

insomnia - cures
insomnia – cures

بے خوابی کی بڑی وجوہات میں سے ایک وجہ نیند کے لئے پر سکون ماحول کا نہ ہونا ہے۔کمرے کی اس طرح ترتیب رکھی جائے کہ باہر سے کوئی روشنی یا آواز نہ آئے۔مزید یہ کہ موبائل اور دوسرے آلات کی آواز بالکل ہلکی کردی جائے۔اچھی نیند کے لئے پرسکون ماحول کا ہونا نہایت ضروری ہے۔

چائےکا استعمال کیجئے:

insomnia - cures
insomnia – cures

اکثر جڑی بوٹیوں سے بنی چائے بھی بے خوابی ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔خاص طور پر جب فلیونائڈکی کمی کی وجہ سے نیند نہ آتی ہو۔یہ چائے دوائوں کی دکان سے بہ آسانی مل جاتی ہے۔ان میں سے ایک ویلیرین ٹی ہے جو ادھیڑ عمر کی خواتین میں پیریڈز بند ہونے کی وجہ سے نیند نہ آنے کی شکایت کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

سی بی ٹی :

insomnia - cures
insomnia – cures

یہ ڈپریشن کانفسیاتی طریقہ علاج ہے جس کا مقصد ڈپریشن کی اصل وجوہات کو جان کر ان پر قابو پانا اور منفی سوچ کو مثبت سوچ میں تبدیل کرنا ہے۔یہ تھیراپی پرسکون اور اچھی نیند لانے میں مدد گا ثابت ہوتی ہے۔ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک ریسرچ کے مطابق سی بی ٹی کا طریقہ علاج نیند کی دوا سے ذیادہ مفید ہے۔اور نیند کی کوالٹی میں ۱۷فیصد ذیادہ بہتری لاتا ہے۔

ورزش کے ذریعے ذہنی دباؤپر قابو پائیں:

insomnia - cures
insomnia – cures

خود کو پر سکون کرنے والی ورزش اسٹریس میں کمی لاتی ہے۔یہ مشقیں یوگا کی بھی ہو سکتی ہیں اور میڈی ٹیشن کی بھی۔اس لئے بے چینی پرقابو پانے کے لئے ان مشقوں کو اپنے روٹین میں شامل کریں ۔اس طرح آپ کو بے سکون راتوں سے نجات مل سکتی ہے۔

مزید جانئے :پر سکون نیند پانے کے 9آسان نسخے


دواؤں اور میلاٹونن کا استعمال:

insomnia - cures
insomnia – cures

بہت سی دوائیں جیسے بیٹا بلوکر اوراینٹی ڈپریزنٹ بے خوابی کی وجہ بن سکتی ہیں ۔اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کون سی دوا لیتے ہیں اور وہ آپ کی نیند پر کیسا اثر ڈالتی ہے۔
مزید یہ کہ میلاٹونن ایک ہارمون ہے ۔جب یہ سپلیمنٹ کے طور پر لیا جاتا ہے تو فوری اور اچھی نیند لانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔لیکن پھر بھی اسے اپنی دوا میں شامل کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔

سونے کے لئے مقررہ وقت :

insomnia - cures
insomnia – cures

سونے کا صحیح روٹین بنانا بھی کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔جتنا زیادہ آپ کا ذہن اور بدن اس چیز کی طرف راغب ہوگا اتنی ہی اچھی نیند آئے گی ۔اس لئے روزانہ ایک ہی وقت پر سونے اور اٹھنے کو اپنے روٹین میں شامل کریں تاکہ آپ کے آرام میں کوئی خلل نہ پڑے۔اگر آپ کو نیند نہ بھی آرہی ہو پھر بھی وقت پر بستر پر چلے جائیں یا پھر کتاب کا مطالعہ کرلیں یا میوزک سن لیں تاکہ آپ کو اس وقت ہی بستر پر لیٹنے کی عادت ہوجائے۔

دودھ اور شہد:

insomnia - cures
insomnia – cures

ٹرپٹوفن ایک امائنو ایسڈ ہے جو دودھ میں پایا جاتا ہے اور یہ ہمارے جسم میں سرٹونین کی پیداوار کو بڑھاتا ہے۔سرٹونین ایک ہارمون ہے جو ذہن کو سکون پہنچاتا ہے اور سونے میں مدد دیتا ہے۔
مزید یہ کہ شہد میں کاربوہائیڈریٹ ہے جوسرٹونین کو دماغ تک پہنچانے میں مدد دیتا ہے ۔لہٰذا رات کو شہد اور دودھ ملا کر پینے سے بے خوابی پر قابو پانے میں خاص مدد ملتی ہے۔

گرم پانی سے نہائیں :

insomnia - cures
insomnia – cures

گرم پانی سے نہانے کے بعد بھی پرسکون نیند آتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق یہ طریقہ بے خوابی کا شکار خواتین میں بہتر نیند لانے کا باعث بنتا ہے اور سونے سے پہلے گرم پانی سے نہانے والی خواتین کو نہ نہانے والی خواتین کے مقابلے میں زیادہ اچھی نیند آتی ہے۔تو ایک گہرا سانس لیں پرسکون ہو جائیں اور گرم پانی کو اپنی پریشانیاں بہا لے جانے دیں۔

اس آرٹیکل کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...