گاؤٹ کا علاج گھر پر کیجئے

2,981

گاؤٹ کااگرعلاج نہ کیاجائے تو یہ کافی تکلیف دہ ثابت ہوتاہے۔ہمارے معاشرے میں ان چھوٹی موٹی تکالیف کوعام لیاجاتاہے۔سوزش،سوجن اوردرد کوتھکاوٹ کی نشانی سمجھ کرنظرانداز کردیاجاتاہے۔اسی وجہ سے یہ مرض جسم کے دیگرحصوں کومتاثرکرتاہے۔ جیسے کلائی ،کان،ٹخنے،گھٹنے اورجسم کے دیگرجوائنٹس ۔گاؤٹ (Gout)کی بنیادی وجہ یورک ایسڈ کی زیادتی ہے۔دیگرعوامل میں کشیدگی،جینیاتی ،ضرورت سے زیادہ پروٹین کااستعمال اورورزش کافقدان ہے۔اگرگاؤٹ کاعلاج نہ کیاجائے تو یہ سنگین بیماری کی شکل اختیارکرجاتاہے۔اس مرض کاطبی علاج کرنابے حد ضروری ہے ۔علاج کے ساتھ درد اورسوجن سے نجات کے لئے جوگاؤٹ جیسے مرض کے سبب ہوتے ہیں کچھ گھریلوطریقہ علاج ہیں جنھیں آپ آزماسکتے ہیں۔

سیب کاسرکہ

Gout

سیب کاسرکہ گاؤٹ کے لئے قدرتی گھریلوعلاج کے طورپراستعمال کیاجاتاہے۔اس میں پائے جانے والےاجزاء بہت ہی موثرہوتے ہیں۔ اس میں موجود الکلائن کے سبب یہ مختلف وجوہات میں استعمال کیاجاتا ہے ۔اس کے استعمال سے جسم میں یورک ایسڈ کی سطح میں توازن رہتاہے۔ایک گلاس پانی میں دوچمچ سیب کاسرکہ جوآرگینک ،خام اورفلٹرکئے بغیرہو شامل کرکے علاج کے طورپرروزانہ پی لیں۔اسے آپ بیرونی علاج کے طورپربھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ایک چھوٹے ٹب میں گرم پانی لیں اوراس میں ایک کپ سیب کاسرکہ شامل کرکے بیس سے تیس منٹ کے لئے اپنے پاؤں ڈپ کریں ۔بہترین نتائج کے لئے اس مرکب میں تولیہ بھگوکرمتاثرجگہ پرلپیٹابھی جاسکتاہے۔

بیکنگ سوڈا

Gout

 

گاؤٹ کے علاج میں ایک اہم کردار بیکنگ سوڈا کا بھی ہوتا ہے۔ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھاچمچ بیکنگ سوڈاشامل کرکے دن میں تین دفعہ پی لیں۔سیب کے سرکہ کی طرح یہ بھی یورک ایسڈ کی سطح کوکم کرتاہے۔درد سے نمٹنے میں یہ انتہائی موثرہے۔
نوٹ:اگرآپ ہائی بلڈ پریشرکے مریض ہیں تو بیکنگ سوڈاکے استعمال سے پرہیز کریں۔اسمیں سوڈیم کی کثیر مقدارپائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ بلڈ پریشرکے مریضوں کے لئے موزوں نہیں ہے۔


مزید جانئے :جانئے گاؤٹ کیا ہوتا ہے؟انفوگرافک

چیری

Gout

چیری میں قدرتی طورپراینٹی آکسیڈنٹس کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔اگرآپ گاؤٹ کے مریض ہیں تواپنی غذامیں چیری کااستعمال ضرورکریں۔ایک مطالعہ کے مطابق گاؤٹ کے چھ سومریضوں نے اپنی روزمرہ غذامیں دس سے بارہ چیریز لیں تو ان کے مرض کی تکلیف میں کمی 35فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔خیال رکھیں کہ ضرورت سے زیادہ چیری کااستعمال جسم میں شوگرکی سطح میں اضافہ کرسکتاہے ۔لہٰذامیانہ روی اختیارکریں۔

ایپسوم نمک

Gout

 

اگر آپ مہنگی ادویات استعمال نہیں کرناچاہتے ۔ساتھ ہی درد سے نجات اورعضلات کوپرسکون اورآرام دہ رکھناچاہتے ہیں تو ایپسوم نمک کااستعمال کریں۔درد کم کرنے اورآرام پہنچانے کی خصوصیات کے سبب یہ دنیامیں کافی مقبول ہے۔بڑے پیمانے پریہ اسی مقصد کے لئے استعمال کیاجاتاہے۔میگنیشیم سے بھرپورہے جو الکلائن منرل ہے۔گرم پانی میں ایک سے دوکپ نمک شامل کریں اوراس سے غسل کریں۔بہترین نتائج کے لئے روزانہ استعمال کریں۔
ان تمام سادہ اورآسان گھریلوعلاج کے ساتھ ساتھ پانی کااستعمال زیادہ رکھیں۔اگرآپ زیادہ پانی پیئیں گے توجسم سے اضافی یورک ایسڈ کے اخراج میں مدد ملے گی۔یہ گاؤٹ کے علاج کے لئے بہترین طریقہ کارہے۔اس مرض سے نجات کے لئے دن بھرمیں کم ازکم آٹھ گلاس پانی پینے کویقینی بنائیں۔

انگریزی آرٹیکل : اقراء اسلم

ترجمہ : سعدیہ اویس 


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...