15غذائیں جوقوت مدافعت بڑھائیں

30,712

قوت مدافعت (immune)بڑھانے میں غذاؤں کابڑااہم کردار ہوتاہے۔کچھ اہم غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے فوراً قوت مدافعت میں اضافہ کیاجاسکتاہے۔اگرآپ کسی بھی بیماری کومات دیناچاہتے ہیں تو اسکے لئے قوت مدافعت کاہونابہت ضروری ہے۔اگر جسم میں قوت مدافعت ہوتو کوئی بھی بیماری اورانفیکشن آسانی سے آپ پرحملہ آورنہیں ہوسکتاہے۔اگر آپ فوری طورپرقوت مدافعت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں تو اپنی غذامیں ان چیزوں جیسے حل پذیر فائبر اورگہرے پتوں اوررنگوں والی سبزیاں وغیرہ کااستعمال آج ہی سے شروع کردیں۔

۱۔یخنی

یخنی قوت مدافعت میں فوری طورپراضافہ کرتی ہے۔کمزورافراد کی فوری صحت یابی کے لئے یخنی بہترین آپشن ہے۔دیسی مرغی یامٹن کی یخنی ہڈیوں کی مضبوطی اورطاقت کاسبب بنتی ہے۔

۲۔دہی

قوت مدافعت بڑھانے اوربیماریوں سے لڑنے کافوری اورسستاذریعہ ہے ۔مختلف پھلوں کے ملاپ سے آپ اسکی افادیت میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔وٹامن ڈی اورجسم کی قدرتی حفاظت کاخزانہ ہے۔

۳۔بادام

وٹامن ای صحت مندمدافعتی نظام کی کلیدہے اوربادام اس سے لبریز ہے۔اگر روزمرہ کی بنیاد پراسے اپنی غذاکاحصہ بنالیاجائے تواسمیں موجودوٹامنز اورصحت بخش فیٹ آپکی جسمانی ضروریات پوراکرنے میں اہم کردار اداکرتاہے۔

۴۔لہسن

دنیاکے تقریباً تمام ہی کھانوں کاحصہ ہے۔کھانوں میں اسکاہوناآپ کی صحت کی ضمانت ہے۔قوت مدافعت میں اضافہ کی خاصیت کے ساتھ ساتھ اسمیں مختلف طرح کے انفیکشن سے بچانے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

۵۔ادرک

ادرک کے فوائد تو جانے مانے ہیں۔اسکااستعمال ہی صحت کی ضمانت ہے۔مختلف بیماریاں،سوزش،درد ،کولیسٹرول کوکم کرنے میں اسکاکوئی ثانی نہیں۔کھانوں اورقہوہ میں ادرک کااستعمال فوائد کاذخیرہ ہوتاہے۔

۶۔پالک

وٹامن سی ،اے،بیٹاکیروٹین اوردیگر اہم غذائی اجزاء پرمشتمل ہونے کے باعث مختلف انفیکشن سے لڑنے میں مدافعتی نظام کی مددکرتاہے۔لیکن زیادہ دیرپکانے کے بجائے کم پکائی جائے تو اسکی غذائی صلاحیت برقرار رہتی ہے۔

۷۔بروکلی

وٹامن اورمنرل جیسے وٹامن سی ،ای اوراے،دیگر اینٹی آکسیڈنٹس اورفائبر کاخزانہ ہونے کی وجہ سے سپر فوڈ کے طورپرجانی جاتی ہے۔اسے اپنی خوراک کاحصہ بنائیں۔عام طورپراب سبزی مارکیٹ میں آرام سے دستیاب بھی ہے۔

۸۔ہلدی

برسوں سے آزمودہ ہلدی طب میں اہم کرداراداکرتی ہے۔اپنی اینٹی انفلیمنٹری خصوصیات کے باعث صحت کے بہت سے مسائل فوری طورپرحل کرنے یہاں تک کینسر سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

۹۔سٹرس فروٹ

تمام سٹرس فروٹ جیسے چکوترا،لیموں،مالٹا،مٹھااورسنترہ وغیرہوٹامن سی سے لبریز ہیں اورانفیکشن سے لڑنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پرآپکی وٹامن سی کی ضرورت کوبخوبی پوراکرتے ہیں۔

۱۰۔کھجور

برسوں سے توانائی کی بحالی کیلئے کھجور کی اہمیت کوترجیح دی جاتی ہے۔روزانہ اگر کھجور کواپنی غذاکاحصہ بنالیاجائے تو بیماریاں خود بخود ہی آپ سے دورہوجائیں گی۔

۱۱۔کیوی

غذائی اجزاء سے بھرپورہونے کے باعث جسم کے باقی حصوں کوبہتر طریقے سے کام کرنے کے قابل بناتاہے۔اسمیں موجود وٹامن سی انفیکشن سے لڑنے کے لئے خون میں سفید خلیات میں اضافہ کرتاہے۔

۱۲۔پپیتا

پوٹاشیم،وٹامن بی ،فولیٹ کی مناسب مقدار کے ساتھ دن بھر کی وٹامن سی کی ضرورت کوپوراکرتاہے۔نظام ہضم کی درستگی کے ساتھ دافع سوزش خصوصیات رکھتاہے۔

۱۳۔گرین ٹی

بلیک ٹی کی بہ نسبت گرین ٹی میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جوامیونٹی کوبوسٹ کرتے ہیں۔امینو ایسڈ کابہترین ذریعہ ہونے کے باعث جراثیم سے لڑنے کی صلاحیت رکھتاہے۔

۱۴۔سورج مکھی کے بیج

فاسفورس ،میگنیشیم،وٹامن بی ۶اوروٹامن ای کاخزانہ ہونے کی وجہ سے مدافعتی نظام کوریگولیٹ کرنے میں اہم ہے۔ایک دن میں صرف دوچمچ سورج مکھی کے بیجوں سے ہی آپ اپنی وٹامن کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔

۱۵۔انجیر

قوت مدافعت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دل کو فرحت بخشتی ہے اورپیاس کوتسکین دیتی ہے۔ جسم کوصحت بخشتی ہے۔ساری خصوصیات کے ساتھ ساتھ خون میں اضافہ کرتی ہے۔

مزید جانئے:نوجوانوں کے لیے متوازن غذاکیا ہونی چاہیے؟


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...