یہ عادتیں اپنائیں، سگریٹ نوشی سے جان چھڑائیں

9,162

تمباکو نوشی کا رحجان دنیا بھر میں بڑھتا جا رہا ہے 31مئی کو پوری دنیا میں تمباکو نوشی کے خلاف دن منایا جاتا ہے یہ ایسی لعنت ہے جوپوری دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے تمباکو نوشی کرنے والوں میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔مسلسل سگریٹ نوشی کو صحت کے لئے انتہائی مضرتصور کیا جاتا ہےلیکن حال میں کی گئی ایک  تحقیق کے مطابق پہلی مرتبہ سگریٹ کے چند اولین کش ہی لمحوں میں ہی ایسے جینیاتی نقصانات کی وجہ بن سکتے ہیں، جن کا تعلق سرطان سے ہوتا ہے۔

تمباکو نوشی سے دل کے امراض اور پھیپڑوں کے سرطان جیسی خطرناک بیماریاں جنم لیتی ہیں اور ایک تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی کرنے والا اپنی اوسط عمر سے پندرہ سال پہلے دنیا سے گزر جاتا ہے۔ اس عادت کو ترک کرنا ایک مشکل ترین کام ہےلیکن نا ممکن نہیں، ایک بار ایسا کرنے کی کوشش کریں اور پھر دیکھیں صحت میں کس حد تک تبدیلی آتی ہے ۔

کیا آپ جانتے ہیں کے سگریٹ نوشی کو کس طرح ترک کیا جا سکتا ہے اور اسکے بعد جسم پر کیامثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

مزید جانئے:آپ کے ڈپریشن کی وجہ کہیں سگریٹ تو نہیں؟

تمباکو نوشی کو ترک کیسے کرنا ہے ؟

* سگریٹ نوشی کے ترک کرنے کا ایک طریقہ چیونگ گم(ببل گم) کا استعمال بھی ہے،جیسے ہی سگریٹ پینے کا دل کریں تو فوراچیونگ گم چبانا شروع کردیں۔
* اگر سگریٹ نوشی کی طلب ہو تو ایک گلاس سادہ پانی پی لیں اس سے بھی سگریٹ نوشی کی طلب کو کم کیا جا سکتا ہے ۔
* ایک تحقیق کے مطابق مراقبے کی مشق سے تمباکو نوشی کی اس لت سے چھٹکارا پانا آسان ہوجاتا ہے۔
* اپنے فارغ وقت کے لئے کسی ایسے ساتھی یا دوست کا انتخاب کریں جسے سگریٹ سے نفرت ہو اس طرح آپکو سگریٹ چھوڑنے میں مدد ملے گی۔
* پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو سگریٹ سے پاک طرز زندگی (Vitality) بسر کرنے میں مدددیتے ہیں۔
* اگرآپکا سگریٹ نوشی کا دل کریں تو گرم دودھ پی لیں یہ عمل سگریٹ کی طلب کو کم کرے گا ۔
* اپنے فارغ اوقات میں کسی نئے مشغلے کو اپنائیں ایک تحقیق کے مطابق سب سے زیادہ سگریٹ کی طلب فارغ وقت میں ہوتی ہے ،تو اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ مصروف رکھیں۔
* مکمل سگریٹ نوشی کو ترک کرنے کے ارادے کو پختہ رکھیں کیوں کے چھوڑنے کے کچھ عرصے کے بعد ہی اسکی طلب پہلے سے زیادہ ہو جاتی ہے ۔
* یوگا کرنے کو اپنی طرز زندگی میں شامل کریں اس طرح سگریٹ پینے کی عادت کم ہوتی جائے گی۔
* سگریٹ کی طلب میں اس وقت کمی آجاتی ہے جب ورزش کی جا رہی ہوتی ہے کیونکہ جسمانی مشقت کے دوران دماغ سیروٹینین اور ڈوپامائن جیسے کیمیکل خارج کرتا ہے جو خوشی اور راحت کے احساس کو بڑھاتے ہیں۔

مزید جانئے :9باتیں جو شاید سگریٹ پینے والے نہیں جانتے

سگریٹ نوشی کو ترک کرنے سے :

* سگریٹ نوشی کو ترک کرنے سے ہاتھوں اور پیروں میں خون کی روانی میں بہتری آتی ہے۔
* سگریٹ نوشی کوترک کرنے سے دل کی دھڑکن، نبض اور بلڈ پریشر معمول پر آجاتے ہیں۔
*سگریٹ نوشی کو ترک کرنے سے کاربن مونوآکسائیڈ نامی زہریلی گیس کی مقدار کم ہوجاتی ہے جس سے خون میں آکسیجن مناسب مقدار میں پہنچتی ہے۔
*سگریٹ نوشی کو ترک کرنے سے چکھنے اور سونگھنے کی حس بہتر ہو جاتی ہے ۔
*سگریٹ نوشی کو ترک کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کا بلڈ پریشر نارمل ہو جاتا ہے۔
* سگریٹ نوشی کو ترک کرنے سے سانس لینے میں ہونے والی مشکل کم ہو جاتی ہے ۔
* سگریٹ نوشی کو ترک کرنے سے کھانسی اور انفیکشنز سے زیادہ متاثر ہونے کی حساسیت کم ہوجاتی ہے۔
*سگریٹ نوشی کو ترک کرنے سے دل کے امراض یا فالج کے خطرات عام انسان کے برابر ہو جاتے ہیں ۔
*سگریٹ نوشی کو ترک کرنے سے کینسر کے خطرات میں بھی کمی جاتی ہے ۔

مزید جانئے :سگریٹ نوشی کے6نقصانات اور نجات کے طریقے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...